بہت خوب نوید صاحب۔۔۔ بہت اچھے ۔۔۔
میرے پاس اتنے خوبصورت الفاظ نہیں تھے، آپ نے اچھی تشریح کی ہے
بقول غالب
دیکھنا تقریر کی لذّت کہ جو اس نے کہا
میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے
جی جی جی
ویسے آپ کے مطلب کا ایک مقولہ یاد آگیا
کہتے ہیں:
شادی ایک ایسا عمل ہے جس نے کیا وہ بھی پچھتائے اور جس نے نہیں کی وہ بھی پچھتائے ۔۔۔۔۔
اگر ہر حال میں پچھتاوا ہے تو شادی کر کے ہی پچھتانا اچھا :lol:
سمجھدار تو ہوں تبھی تو۔۔۔۔
ویسے شادی اس دنیا میں جنت ہے اور غالب نے کہا تھا۔۔۔
ہم کو معلوم ہے جنت کی حقیقت لیکن
دل کے خوش رکھنے کو غالب یہ خیال اچھا ہے :wink:
اتنی سردی تو نہیں۔ بس ہیٹر آن ہے اور میرے کمرے کا ٹمپریچر 16 ڈگری سنٹی گریڈ ہے
زکریا جی کیسے ہیں آپ ؟ بہت دن آپ سے بات نہیں ہوسکی
ویسے آپ کی نئ تصویر بہت اچھی ہے :)