نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    فراز ذکرِ جاناں سے جو شہرِ سخن آراستہ ہے ...احمد فراز...اے عشق جنوں پیشہ

    جی با لکل ہو سکتے ہیں، یہ قوافی شرط توجیہ پر پورے اترتے ہیں کیونکہ اِن میں حرف روی ا (الف) ہے اوراِس قافیوں کے ساکن الف (حرف روی ) سے قبل کے تمام حرف پر ایک جیسے اعراب (زبر ) ہیں بس یہ خیال رہے کہ سا کن حرفِ روی سے قبل آئے حرف پر، اعراب (حرکت ) جسے توجیہ کہتے ہے ایک سے ہوں اِن یا اِس...
  2. طارق شاہ

    پروین شاکر تیری خوشبو کا پتا کرتی ہے

    قرۃالعین اعوان صاحبہ پروین شاکر صاحبہ کی ایک بہت اچھی غزل پر بہت سی داد پیش ہے تشکّر شیئر کرنے کا "مسئلہ جب بھی چراغوں کا اٹھا" مصرع شاید یوں ہوگا، دیکھ لیجئے گا بہت خوش رہیں
  3. طارق شاہ

    فراز ذکرِ جاناں سے جو شہرِ سخن آراستہ ہے ...احمد فراز...اے عشق جنوں پیشہ

    آپ یہ پورا concept سمجھے ہی نہیں، آپ کے اس سوال سے کہ "1۔ کیا حرف روی اصل لفظ کا حصہ ہوتا ہے یا تقطیع کی اجازت کو استعمال کر کے کسی بھی لفظ کے ساتھ الف کا وصال کرا کر اس الف کو روی بنا دیا جاتا ہے؟ اگر ایسا جائز ہے تو کسی مستند کتاب کا حوالہ دیں۔" محسوس ہوتا ہے کہ آپ نے شاید میرا مضمون پڑھا...
  4. طارق شاہ

    میر آہِ سحر نے سوزشِ دل کو مٹا دیا

    پوشیدہ رازِ عشق چلا جائے تھا، سو آج بے طاقتی نے دل کی، وہ پردہ اٹھا دیا تھی لاگ اُس کی تیغ کو ہم سے، سوعشق نے دونوں کو معرکے میں گلے سے ملا دیا مدت رہے گی یاد ترے چہرے کی جھلک! جلوے کو جس نے ماہ کے، جی سے بھلا دیا کیا کہنے صاحب! بہت عمدہ انتخاب پر ڈھیر ساری داد قبول کیجئے تشکّر بہت خوش رہیں
  5. طارق شاہ

    فراز ذکرِ جاناں سے جو شہرِ سخن آراستہ ہے ...احمد فراز...اے عشق جنوں پیشہ

    ١)- قافیہ سے، وہ ہم حرکت، اور ہم اعراب الفاظ مراد ہیں جو کسی غزل یا نظم کے مصرع اول اور مصرع ثانی اور مصرع ہائے ثانی میں ردیف سے پہلے استعمال میں لائے جاتے ہیں مگر قافیہ پورا کلمہ نہیں، بلکہ کلمے کا ایک جزو ہوتا ہے ٢ )-اشعار میں قافیہ کا ایک بڑا حُسن یہ ہے کہ ایک ہی لفظ سے ردیف اور قافیہ کا...
  6. طارق شاہ

    شفیق خلش " دوستی جب بھی کچھ بتاں سے رہے "

    اظہارِ پسندیدگی اور خیال کے لئے آپ کا ممنون ہوں خوشی ہوئی جو منتخبہ غزل آپ کو پسند آئی بہت شاداں رہیں تشکّر
  7. طارق شاہ

    شفیق خلش " دوستی جب بھی کچھ بتاں سے رہے "

    سید صاحب ! مسّرت ہوئی جو انتخاب آپ کو پسند آیا زدِ تحریر میں لانے کا ممنون ہوں بہت خوش رہیں
  8. طارق شاہ

    احسان دانش اگرچہ خلدِ بریں کا جواب ہے دنیا

    خوشی ہوئی کہ احسان دانش صاحب کی، میری پیش کردہ غزل آپ کو پسند آئی اظہار خیال کے لئے تشکّر بہت شاداں رہیں
  9. طارق شاہ

    احسان دانش اگرچہ خلدِ بریں کا جواب ہے دنیا

    تشکّر ممنون ہوں اظہار خیال کے لئے بہت خوش رہیں
  10. طارق شاہ

    منظر اعجاز " تھکن سے چُور ہوئے حوصلے سفر والے "

    تشکّر سید صاحب اظہار خیال پر، خوشی ہوئی کہ انتخاب پسند آیا بہت خوش رہیں
  11. طارق شاہ

    شفیق خلش " غمِ حیات سے کب قلْب ہمکنار نہیں "

    سید صاحب! ممنون ہوں اظہار خیال اور انتخاب کی ستائش پر خوشی ہوئی جو انتخاب پسند آیا بہت خوش رہیں
  12. طارق شاہ

    شفیق خلش " عزم سارے ہی رائیگاں سے رہے "

    تشکّر سید صاحب اظہار خیال کے لئے خوشی ہوئی کہ انتخاب آپ کو پسند آیا
  13. طارق شاہ

    ہم کسی چشمِ فسوں ساز میں رکھے ہوئے ہیں۔۔۔ ثمینہ راجہ

    تشکّر اظہار خیال اور پذیرائی انتخاب کے لئے بہت خوش رہیں
  14. طارق شاہ

    عدیم ہاشمی آیا ہوں سنگ و خشت کے انبار دیکھ کر

    غزل عدیم ہاشمی آیا ہوں سنگ و خشت کے انبار دیکھ کر خوف آ رہا ہے سایۂ دیوار دیکھ کر آنکھیں کھُلی رہی ہیں مِری انتظار میں آئے نہ خواب دیدۂ بیدار دیکھ کر غم کی دکان کھول کے بیٹھا ہوا تھا میں آنسو نکل پڑے ہیں خریدار دیکھ کر کیا علم تھا پھسلنے لگیں گے مِرے قدم میں تو چلا تھا راہ کو ہموار د...
  15. طارق شاہ

    ہم کسی چشمِ فسوں ساز میں رکھے ہوئے ہیں۔۔۔ ثمینہ راجہ

    غزل ثمینہ راجہ ہم کسی چشم فسُوں ساز میں رکھے ہوئے ہیں خواب ہیں،خواب کے انداز میں رکھے ہوئے ہیں تاب، انجامِ محبت کی بھلا کیا لاتے! ناتواں دل، وہیں آغاز میں رکھے ہوئے ہیں جلتے جائیں گے ابھی اور چراغوں سے چراغ جب تری انجمنِ ناز میں رکھے ہوئے ہیں اے ہوا! اور خزاؤں کے علاوہ کیا ہے؟...
  16. طارق شاہ

    احسان دانش اگرچہ خلدِ بریں کا جواب ہے دنیا

    غزل احسان دانش اگرچہ خلدِ بریں کا جواب ہے دنیا مگر خدا کی قسم ایک خواب ہے دنیا سحر پیامِ تبسم ہے ، شام اذنِ سکوت شگوفہ زار کا فانی شباب ہے دنیا لرز رہی ہے فضا میں صدائے غم پرور ترنماتِ فنا کا رباب ہے دنیا جہاں کی عشرتِ فانی پہ اعتبار نہ کر شبِ بہار کا مستانہ خواب ہے دنیا یہاں کی شام ہے اک...
  17. طارق شاہ

    منظر اعجاز " تھکن سے چُور ہوئے حوصلے سفر والے "

    غزل منظر اعجاز تھکن سے چُور ہوئے حوصلے سفر والے اُڑان بھُول گئے، سارے بال وپر والے یقیں کے دائرے سمٹے، تو اِس قدر سمٹے گماں کے شہر میں بسنے لگے نظر والے مسامِ جاں میں، جو گل کی طرح مہکتے تھے اُڑے وہ حرف کتابوں کے آب وزر والے کہاں وہ بات، جو پھل پات میں تھی خوشبو سی یہاں تو سائے بھی...
  18. طارق شاہ

    شفیق خلش " دوستی جب بھی کچھ بتاں سے رہے "

    غزل شفیق خلش دوستی جب بھی کچھ بتاں سے رہے دشمنی میری اک جہاں سے رہے بحر میں تشنگی کے ڈوب گیا لمحہ بھر بھی جو وہ نہاں سے رہے روز تہمت کا سامنا ہو جہاں کوئی خوش بھی وہاں کہاں سے رہے کرب چہرے نے کردئے ظاہر زخم دل کے اگر نہاں سے رہے جن کی فرقت نے کردیا بوڑھا وہ تصّور میں کیا جواں سے...
  19. طارق شاہ

    شفیق خلش " عزم سارے ہی رائیگاں سے رہے "

    غزل شفیق خلش عزم سارے ہی رائیگاں سے رہے خاک سر پرجو سائباں سے رہے خاک میں مِل گئے وہ سب آمر اس زمیں پر جو آسماں سے رہے بس یہ خواہش ہے دل میں حاکم کی جانشیں میرا خانداں سے رہے ایسے لوگوں کا اعتبارہی کیا جو ارادوں میں خونچکاں سے رہے روند ڈالیں نمودِ گلشن کو دشمنی ایسی گلستان سے رہے...
  20. طارق شاہ

    شفیق خلش " غمِ حیات سے کب قلْب ہمکنار نہیں "

    غزل شفیق خلش غمِ حیات سے کب قلْب ہمکنار نہیں خدا کا شکر، ضمیر اپنا داغدار نہیں تمھارے ہجرمیں دل کو ذرا قرار نہیں غمِ جہاں کی طرح تم سے بھی فرار نہیں ہرایک چیزمیں ہوتی ہے کچھ کمی بیشی بس ایک غم میں تمھارے ہی اختصار نہیں بھروسہ غیر پہ رکھیں، کہاں رہا ممکن خود اپنے گھرمیں کسی کا جب اعتبار...
Top