جناب جواب کے لئے ممنون اور زحمت کے لئے معذرت خواہ ہوں،
کسی کے دسترس میں اگر جانثار اختر صاحب کی کتاب یا یہ غزل صحیح شائع یا طبع شدہ ہوگی تو
یقیناََ تشفّی ہو جائے گی
ایک بار پھر سے ایک اچھی غزل پر داد آپ کی نذر
بہت خوش رہیں
غزلِ
میرزا یاس یگانہ
آئینے میں سامنا جب ناگہاں ہوجائے گا
پردۂ غیرت وہاں بھی درمیاں ہوجائے گا
کس محبت سے جگہ دی، دل نے دردِ عشق کو
کیا خبر تھی تشنۂ خُوں میہماں ہوجائے گا
نیند کے ماتے ٹھہرجا، آنکھ کھُلنے کی ہے دیر
چشمِ حیراں میں سُبک خوابِ گِراں ہوجائے گا
جان دیتے دیر کیا لگتی ہے تیری...
غزل
سیماب اکبرآبادی
اب کیا بتائیں عمرِ وفا کیوں خراب کی
نوحہ ہے زندگی کا کہانی شباب کی
تم نے خبر نہ لی مِرے حالِ خراب کی
کالی ہوئیں فراق میں راتیں شباب کی
تھی الوداعِ ہوشِ تجلّئِ مختصر
میرا تو کام کرگئی جنْبش نقاب کی
وہ میرے ساتھ ساتھ مُجسّم تِرا خیال
وہ جنگلوں میں سیر شبِ ماہتاب کی...
لاکھ منکر سہی پر ذوقِ پرستش میرا !
آج بھی کوئی صنم، کوئی خدا مانگے ہے
کیا کہنے صاحب
عاطف صاحب
ایک اچھی غزل شیئر کرنے پر تشکّر اور داد قبول کریں
۔۔۔۔۔۔۔
درج ذیل مصرع میں کوئی لفظ رہی گیا ہے،
اسے دیکھ لیں گے تو نوازش ہوگی
' راس اب آئے گی اشکوں کی نہ آہوں کی'
ایک بار پھر سے انتخاب پربہت سی...
خلیل الرحمان بھائی
ظاہر ہے بلا واسطہ تو لکھنے سے رہا :)
میں آپ پر اور آپ مجھ پر تو لکھ سکتے ہیں لیکن ۔۔۔
آپ کے متوقع جواب کے لئے ممنون ہوں
اب آئے ہیں تو سر دست اس غزل میں غلطی سے لکھے پانْوں سے نون غنّاں بھی ہٹا دیجئے
لے تو لُوں سوتے میں اُس کے پانْو کا بوسہ مگر
صحیح ہے
تشکّر صاحب
بہت خوش رہیں
گیلانی صاحبہ!
تشکّر ایک بار پھر سے
دراصل مجھ سے نا دانستہ دونوں طرح سے لکھے گئے یا جانے والے الفاظ گڈ مڈ ہو گئے یہاں، میں آپ کی نشاندھی پر بھی نہ سمجھ سکا
میں سمجھا کہ میں نے پانٌو ہی لکھا ہے اور ایسا لکھے پر آپ کا استفسا ر ہے ، اسی لئے غالب کی ایک اور غزل کا حوالہ بھی دیا ، میری نا فہمی...
گیلانی صاحبہ
انتخاب پر داد اور مذکورہ شعر پر استفسار کے لئے بھی، ممنون ہوں
خوشی ہوئی کہ منتخبہ غزل آپ کو پسند آئی
غالب نے پاؤں کے بستگی جس طرح میں نے یہاں لکھا ہے (پانْو) ہی کی طرح کی ہے
اُن کی ایک اور غزل میں بھی ، یہ یعنی 'پانْو' اِسی طرح یا اِسی طرزِ بستگی پر ردیفِ مشترک ہے
دھوتا ہوں جب...
خلیل الرحمٰن صاحب!
کیا کمال حاصل ہے کہ سوتے میں بھی آپ، کسی کے پیسے نکال سکتے ہیں:)
(بمعنی دگر، آپکا لگایا مصرع، آپ کے دئے معنویت کے برعکس ہے )
بہت خوش رہیں اور لکھتے رہیں
بابا جی صاحب!
کلامِ مومن سے اس لاجواب غزل کی منتخبی اور آپ کے حُسنِ ذوق پر ڈھیروں داد قبول ہو
پوری غزل یہاں (مومن کے ہی بینر تلے) پہلےہی لگی ہوئی ہے، گو کہ وہ بھی غلطیوں سے مبرا نہیں
تشکّر
بہت شادماں رہیں