شمشاد بھائ یہ عنوان کیوں بدل دیا۔ جب بھی میں اس دھاگے کو دیکھتی۔ مجھے یہ گانا یاد آجاتا
ہم چلے
چھوڑ کر تیری محفل صنم
اوری ساتھ میں یہ فقرہ خود سے لگا لیتی
جیہ کی یاد میں :lol:
شکریہ راہبر کام پسند کرنے کا
بس آپ جیسے راہبر کامل کی ضرورت ہے ورنہ ہم تو بقول غالب
چلتا ہوں تھوڑی دُور ہر اک تیز رَو کے ساتھ
پہچانتا نہیں ہُوں ابھی راہبر کو مَیں
شگفتہ آپ کی پوسٹ پڑھ کر تو وہ محاوہ یاد آگیا ہے ۔ کچھ تصرف کے ساتھ
گربہ باش خواہر خرد مباش :lol:
فکر نہ کریں میں بھی گوشمالی برداشت کرنے کی پریکٹس کرکے آئی ہوں۔
شکریہ قفل کھولنے کا، مگر سب سے پہلے تو ماؤرا اور ڈاکٹر صاحب کا شکریہ ادا کروں کہ انہوں نے اس تانے بانے کی مقفل کرنے کی مخالفت کی۔
سسٹر ماؤرا تھینک یو
عباس بھائ بہت شکریہ
اب آتی ہوں شمشاد بھائ کے سوال کی طرف۔۔
شمشاد بھائ محفل کے بغیر میں کیسی رہ سکتی تھی۔۔۔ راز کی بات بتاؤں کسی کو کہنا...
وعلیکم السلام شگفتہ سسٹر
خیر مبارک
دیر لگی آنے میں “مجھ“ کو شکر ہے پھر بھی آئی تو
آس نے دل کا ساتھ نہ چھوڑا ویسے “سب“ گھبرائے تو :lol:
میں تو خود ڈر ڈر کر آرہی ہوں کہ سب میرا کلاس لیں گے۔ خیر پشتو کلاس بھی دوبارہ شروع ہو جائی گی۔