نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تِرا ہر کمال ہے ظاہری، تِرا ہر خیال ہے سرسری کوئی دل کی بات کروں تو کیا، تِرے دل میں آگ تو ہے نہیں ناصر کاظمی
  2. طارق شاہ

    حسرت موہانی میں مبتلائے رنجِ وطن ہوں وطن سے دُور

    تشکّر اظہار خیال کے لئے سیّد صاحب!:) بہت خوش رہیں
  3. طارق شاہ

    ناصر کاظمی تو اسیر بزم ہے ہم سخن! تجھے ذوقِ نالۂ نےَ نہیں ۔ ناصر کاظمی

    ناصرکاظمی صاحب کو ہمارے دَور کا مِیر یوں ہی نہیں کہا جاتا :) بہت خُوب فاتح صاحب! بہت لُطف دِیا آپ کے انتخاب نے تشکّرشیئر کرنے پر بہت خوش رہیں
  4. طارق شاہ

    غالب یونہی افزائشِ وحشت کے جو ساماں ہوں گے۔۔۔۔۔۔ غالبؔ

    انجانا صاحب ! ہمارا خود پر شک جُوں کا تُوں قائم رہا ، لیکن ہم آپ کو اہلِ نظر دیکھتے ہیں :) تشکّر شراکت کا صاحب بہت خوش رہیں
  5. طارق شاہ

    غالب یونہی افزائشِ وحشت کے جو ساماں ہوں گے۔۔۔۔۔۔ غالبؔ

    ناصر صاحب! اشعار میں ترمیم کرنا یا کسی غزل سے کسی شعر کو نکال باہر کرنا اکثریتی شعراء کا وطیرہ رہا ہے، اور میں سمجھتا ہوں حق بھی غالب اس سے مبّرا نہیں، لیکن بعد مرگِ شاعر، اُس کی کسی غزل کا، یا کسی شعر کا، ایک سے زیادہ جگہ ہونا یا کسی کے پاس پایا جانا، اُس وقت ہی قابلِ شمولیت دیوان یا مستند...
  6. طارق شاہ

    غالب یونہی افزائشِ وحشت کے جو ساماں ہوں گے۔۔۔۔۔۔ غالبؔ

    جناب فاتح صاحب ! معلومات کے لئے ممنون ہیں ۔ مگر ایک اورصورتحال پیش ہےاب ، کہ ہمیں آپ کی اِس دیے لنک میں مولانا مہرکی نسبت سے پیش کردہ سرخ نوٹ نے، ہمارے، ہمیشہ کے لاحق شک کو تقویت دیتے ہوئے، ہمیں اور مخمصے میں ڈال دیا ہے، کہ آیا ہم خود کو اہلِ نظر میں شمار کریں یا نہ کریں :) بہت تشکّر بہت خوش...
  7. طارق شاہ

    حسرت موہانی میں مبتلائے رنجِ وطن ہوں وطن سے دُور

    اظہار خیال پر آپ دونوں صاحبان کا ممنون ہوں پسند آنا باعث شادمانی ہوا، تشکّر بہت خوش رہیں
  8. طارق شاہ

    غالب اور داغ

    کہوں کِس سے میں کہ کیا ہے، شبِ غم، بُری بلا ہے مجھے کیا بُرا تھا مرنا، اگر ایک بار ہوتا یہ مسائلِ تصوّف، یہ تِرا بیان غالب! تجھے ہم ولی سمجھتے، جو نہ بادہ خوار ہوتا غالب سبحان الله ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جو تمہاری طرح تم سے کوئی جھُوٹے وعدے کرتا تمہی منصَفی سے کہدو، تمہیں اعتبار ہوتا داغ کیا ہی...
  9. طارق شاہ

    شیفتہ اثرِ آہِ دلِ زار کی افوائیں ہیں

    یہ بھی کچھ بات ہے، میں اور کروں غیر سے بات؟ تم نہ مانو، کہ یہ اغیار کی افوائیں ہیں کیا کہنے صاحب! بہت خوب انتخاب، تشکّر بہت خوش رہیں
  10. طارق شاہ

    کُنتُ کنزین کنزی‌ و اللہ نورون نوری‌یم - سید عمادالدین نسیمی (وحدت الوجودی ترکی غزل)

    برادر خرد حسان خان صاحب ! میرا یوں کہنا مکمل لطف اندوز ہونے کے تناظر میں تھا، آپ کی ترسیل ہمیشہ ہی خُوب اور سود مند رہی ہیں۔ وہ چیزیں یا باتیں یقیناََ دُور رس اور علم میں اضافہ کا باعث ہوتی ہیں، جو کسی کے ترجمے، سمجھانے یا بتانے سے ہماری سمجھ میں آتی ہیں میں اس ضمن میں، اپنی ذات اور ذہن کے لئے...
  11. طارق شاہ

    حسرت موہانی میں مبتلائے رنجِ وطن ہوں وطن سے دُور

    شکریہ آپ کا کیانی صاحبہ، اظہار خیال اور انتخاب غزل کی پذیرائی پر خوشی ہوئی کہ انتخاب معیار پر پورا اترا بہت خوش رہیں
  12. طارق شاہ

    حسرت موہانی میں مبتلائے رنجِ وطن ہوں وطن سے دُور

    تشکّر اظہار خیال اورانتخاب کی پذیرائی پربھائی :) بہت خوش رہیں
  13. طارق شاہ

    کُنتُ کنزین کنزی‌ و اللہ نورون نوری‌یم - سید عمادالدین نسیمی (وحدت الوجودی ترکی غزل)

    زبان یار من ترکی و من ترکی نمی دانم تشکّر شیئر کرنے کیلئے، نثری ترجمہ سے لب لباب تو جانا جاسکتا ہے لیکن صحیح لطف جو تراکیب ، انداز، بستن اور گفتن، اصل زبان میں پنہاں ہے، سے وہی لے سکتا ہے جو لینگوئج سے واقف ہو بہت تشکّر اور خوش رہیں
  14. طارق شاہ

    حسرت موہانی میں مبتلائے رنجِ وطن ہوں وطن سے دُور

    بہت ممنون ہوں اظہار خیال اور اس حوصلہ افزائی پر خوشی ہوئی کہ غزل آپ کو پسند آئی بہت خوش رہیں
  15. طارق شاہ

    غالب یونہی افزائشِ وحشت کے جو ساماں ہوں گے۔۔۔۔۔۔ غالبؔ

    محترمہ گیلانی صاحبہ جواب کے لئے تشکّر اور زحمت کے لئے معذرت خواہی قبول کیجئے آپ اس غزل کی جواب دہی یا کسی قسم کی تشویش و تصدیق سے مبّرا ہوئیں :) میرے پاس مطبوعہ دیوان غالب کے جو دو ایڈیشن ہیں ان دونوں میں بالا غزل نہیں :-( ایک دیوان " قومی کتاب مرکز پاکستان"National Book Center of Pakistan کے...
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    پھر وضعِ احتیاط سے رُکنے لگا ہے دم برسوں ہُوئے ہیں چاک گریباں کئے ہُوئے دل پھرطوافِ کوُئے ملامت کو جائے ہے پندار کا صنم کدہ ویراں کئے ہُوئے پھر چاہتا ہُوں، نامۂ دلدار کھولنا جاں، نذرِ دلفریبیِ عنواں کئے ہُوئے جی، ڈھونڈھتا ہے پھر، وہی فرصت، کہ رات دن بیٹھے رہیں تصور جاناں کئے ہُوئے...
  17. طارق شاہ

    حسرت موہانی میں مبتلائے رنجِ وطن ہوں وطن سے دُور

    غزل حسرت موہانی میں مبتلائے رنجِ وطن ہوں وطن سے دُور بلبل کے دل میں یادِ چمن ہے چمن سے دُور آشفتہ کس قدر ہے، پریشان کِس قدر دل ہے جو اُس کی زلفِ شکن در شکن سے دُور ہے ہجر میں وصال، زہے خوبیِ خیال بیٹھے ہیں انجمن میں تری، انجمن سے دُور سب یاد ہیں فریبِ محبّت کے واقعات اب دل رہے گا اُس...
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہے ہجر میں وصال، زہے خوبیِ خیال بیٹھے ہیں انجُمن میں تِری، انجُمن سے دُور حسرت موہانی
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    انساں عجیب رنگ سے دن کاٹ رہا ہے حُلیے کا اُس کو ہوش، نہ گھر گھاٹ رہا ہے ایک دَور یہ تھا وقت کو ہم کاٹ رہے تھے ! اک حشر یہ ہے، وقت ہمیں کاٹ رہا ہے ڈاکٹر خیال امروہی
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نہ ہو رہائی قفس سے، اگر نہیں ہوتی نگاہِ شوق تو بے بال و پر نہیں ہوتی قمر جلال آبادی
Top