نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہمارے ذہن میں اِس فکر کا ہے نام وصال کہ گر نہ ہو، تو کہاں جائیں، ہو تو کیوں کر ہو! مجھے جُنوں نہیں، غالب! ولے بقولِ حضور "فرقِ یار میں تسکین ہو تو کیوں کر ہو!" مرزا غالب
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اس فتنہ خُو کے در سے اب اٹھتے نہیں اسد! اِس میں ہمارے سر پہ قیامت ہی کیوں نہ ہو! مرزا غالب
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہے آدمی بجائے خود اِک محشرِ خیال ہم انجمن سمجھتے ہیں، خَلوت ہی کیوں نہ ہو مِٹتا ہے فوتِ فُرصت ہَستی کا غم کوئی عمرِ عزیز صرفِ عبادت ہی کیوں نہ ہو مرزا غالب
  4. طارق شاہ

    حسرت موہانی میں مبتلائے رنجِ وطن ہوں وطن سے دُور

    محمد احمد صاحب! غزل پر اظہارِ خیال، آپ کی پذیرائی اور کرم فرمائیِ تصحیح کے لئے دِلی مُتشکّر و ممنُون ہوں ، خوشی ہُوئی جو انتخاب پسند آیا۔ بہت خوش رہیں
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کتابِ عُمْر ہے گویا انیسِ تنہائی نظرمیں قصّۂ ماضی و حال ہوتا ہے خُدا میں شک ہے تو ہو، موت میں نہیں کوئی مشاہدے میں کہیں احتمال ہوتا ہے یاس یگانہ عظیم آبادی
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ساون میں خاک اُڑتی ہے دل ہے رُنْدھا ہُوا جی چاہتا ہے گریۂ مستانہ کیجیے یاس یگانہ عظیم آبادی
  7. طارق شاہ

    حسرت موہانی میں مبتلائے رنجِ وطن ہوں وطن سے دُور

    گیلانی صاحبہ! اظہار خیال اور انتخاب کی پذیرائی پرتشکّر :) خوشی ہُوئی جو انتخاب آپ کو پسند آیا بہت خوش رہیں
  8. طارق شاہ

    درد سینہ و دل حسرتوں سے چھا گیا

    پی گئی کتنوں کا لوہو تیری یاد غم ترا کتنے کلیجے کھا گیا مٹ گئی تھی اس کے جی سے تو جھجک دردؔکچھ بک بک کے تُو چونکا گیا ناصر صاحب بُہت سادہ مگر خُوب و پر وقار تشکّر شیئر کرنے پر بہت خوش رہیں
  9. طارق شاہ

    پروین شاکر شہر ِ جمال کے خس و خاشاک ہوگئے

    سبحان الله ! کیا عنایت ہے آپ کی، کیا ہی خُوب اشعار ہیں! تشکّرصاحبہ، شیئر کرنے پر بہت خوش رہیں
  10. طارق شاہ

    یاس کارگاہِ دنیا کی نیستی بھی ہستی ہے۔۔ یاسؔ عظیم آبادی

    بسمل صاحب! یاس یگانہ صاحب کی ایک بہت ہی خُوب غزل کے انتخاب پر بہت سی داد قبول کیجیے بہت لُطف دیا غزل نے ، تشکّر شیئر کرنے پر بہت خوش رہیں (ایک شعر جو رہ گیا تھا، وہ میں نے شامل کردیا ہے) :)
  11. طارق شاہ

    درد روندے ہے نقش پا کي طرح خلق ياں مجھے

    ناصر صاحب ! میر درد کی بہت خُوب غزل کے لئے دلی داداور تشکّر یہاں پیش کرنے کے لئے پوری غزل لاجواب اشعار کا مجموعہ ہے، لطف اندوز ہوا تشکّر ایک بار پھر سے ، تاہم مقطع کا پہلا مصرع درست نہیں (کچھ اضافی لفظ شاملِ مصرع ہیں)۔۔ جاتا ہوں بس کہ دم بہ دم اب خاک ميں ملا مجھے ہے خضرِ راہ درد يہ ريگ رواں...
  12. طارق شاہ

    ایک آسماں کو چھونے کی حسرت میں پر گئے - سوہن راہی

    ایک آسماں کو چھونے کی حسرت میں پر گئے ہم ان کے گھر گئے نہ اپنے ہی گھر گئے شمشاد صاحب ! مطلع بہت ہی خوب ہےلیکن شاید دوسرے مصرع میں کوئی حرف رہ گیا ہے ٹائپ ہونے سے تشکّر شیئر کرنے پر اب آئیں ہیں اس طرف تو آتے رہیے گا :)
  13. طارق شاہ

    غالب ذکر اس پری وش کا، اور پھر بیاں اپنا

    منظر اک بلندی پر اور، ہم بنا سکتے عرش سے اِدھر ہوتا، کاشکے مکاں اپنا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت خوب ناصر صاحب تشکّر شیئر کرنے پر بہت خوش رہیں
  14. طارق شاہ

    غالب درخورِ قہر و غضب جب کوئی ہم سا نہ ہوا

    بہت خوب تشکّر شیئر کرنے پر بہت خوش رہیں
  15. طارق شاہ

    حسرت موہانی میں مبتلائے رنجِ وطن ہوں وطن سے دُور

    جناب فاتح صاحب ! "مذاق" غلط ٹائپ ہونے کی طرف، جناب حسان خان صاحب نے توجہ مبذول کروائی تھی ، لیکن تدوین کرنے کی سہولت نہ حاصل ہونے کی وجہ سے درست نہ کرسکا۔ مولانا کی روح سے معذرت کے ساتھ ، کی کا "کے" چھپنا بھی میری کوتاہ بینی میں شامل کرلیں، گو کہ کوشش رہتی ہے کہ درست ٹائپ کروں ۔ کوئی صاحب...
  16. طارق شاہ

    مومن یہ مایوسی دل و جاں نالہء شب گیر تو کھینچو

    بہت ہی لاجواب، بہت ہی خُوب اوربہت لطف اندوز غزل کے لئے تشکّر آپ میں کسی بوڑھے کی روح نہیں، تو ذوق ضرور سما گیا ہے :) ممنون اور متشکر ہیں، آپ کا اِسے یہاں شیئر کرنے پر بہت خوش رہیں
  17. طارق شاہ

    حسرت موہانی میں مبتلائے رنجِ وطن ہوں وطن سے دُور

    تشکّر اظہار خیال کیلئے ناصر صاحب! خوشی ہوئی جو انتخاب پسند آیا بہت خوش رہیں
  18. طارق شاہ

    جوش آج کی رات!

    تشکّر نقوی صاحب شیئر کرنے پر ! واضح نہیں، کہ آیا آج کی رات کونسی ہے یا کیوں یوں اہم ہے اور کیوں سب کچھ آج کی رات ہی معرض وجود آ رہاہے بہت خوش رہیں
  19. طارق شاہ

    حسرت موہانی میں مبتلائے رنجِ وطن ہوں وطن سے دُور

    مکرمی جناب نقوی صاحب ! اُسی کتاب پر جناب صدیقی صاحب کا فون نمبر اور گھر کا پتہ درج ہے، جسے میرے کرم فرما نے مجھے مستعار دینے کا وعدہ کیا تھا اور اب وہ کتاب اُنھیں تلاش کرنے پر نہیں مِل رہی ہے،گو کہ مِلنے پر اطلاع کا وعدہ اب بھی ہے ۔ مگر میں چاہونگا کہ آپ آرٹس کونسل سےہی آنجناب کا پتہ اور فون...
  20. طارق شاہ

    غالب ملتی ہے خُوئے یار سے نار التہاب میں

    بہت خوب انتخاب صاحب ! تشکّر شیئر کرنے پر بہت خوش رہیں
Top