نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    اختر شیرانی :::: مَیں آرزُوئے جاں لِکھُوں، یا جانِ آرزُو

    غزلِ اختر شیرانی مَیں آرزُوئے جاں لِکھُوں، یا جانِ آرزُو تُو ہی بتا دے، ناز سے، ایمانِ آرزُو آنسو نِکل رہے ہیں تصوّرمیں بَن کے پھُول شاداب ہو رہا ہے گُلستانِ آرزُو ایمان و جاں نِثار تِری اِک نِگاہ پر تُو جانِ آرزو ہے، تُو ایمانِ آرزو مصرِفِراق کب تلک؟ اے یُوسفِ اُمید! روتا ہے تیرے ہجْر...
  2. طارق شاہ

    اصغر گونڈوی :::: ہرجُنْبشِ نِگاہ تِری جان آرزُو -- موجِ خرامِ ناز ہے، ایمان آرزُو

    انتخاب پر اظہار خیال کے لئے ممنون و متشکّرہُوا! بہت خوش رہیں
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    قفس میں ذکرِ نشیمن گناہِ بے لذّت نہ ہم زباں، نہ کوئی ہم خیال ہوتا ہے بہارِ عُمرِ گزشتہ پہ بھیجیے صلوات خِزاں میں ذکرِ خِزاں حسبِ حال ہوتا ہے یاس، یگانہ، چنگیزی
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    باندھے کمر سحر گہ ، آیا ہے میرے کِیں پر جو حادثہ فلک سے، نازل ہُوا زمِیں پر آخر کو ہے خُدا بھی تو، اے میاں جہاں میں بندے کے کام کچھ کیا موقوُف ہیں تُمِھیں پر میر تقی میر
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہم تو چُپ چاپ چلے آئے بحکمِ حاکم راستہ روتا رہا شہر سے ویرانے تک مقبول عامر
  6. طارق شاہ

    منتظر رہنا مِری جان بہار آنے تک - (مقبول عامر)

    بہت لاجواب ،:good1: آپ نے کیا ہی خُوب اورمربوط کلام پیش نظر کیا ہے صاحب! بہت سی داد اِس انتخاب پر بہت خوش رہیں
  7. طارق شاہ

    میر باندھے کمر سحر گہ آیا ہے میرے کیں پر

    بہت لاجواب، بہت ہی اعلٰی:good1: تشکّر شریک لطف کرنے پر بہت خوش رہیں
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ناصح سے کوئی کہہ دے کیجے کلام ایسا حضرت کو تاکہ کوئی یہ جانے، آدمی ہیں داغ دہلوی
  9. طارق شاہ

    داغ زاہد نہ کہہ بری کہ یہ مستانے آدمی ہیں

    زاہد نہ کہہ بری کہ یہ مستانے آدمی ہیں تجھ کو لپٹ پڑیں گے یہ دیوانے آدمی ہیں دونوں مصرعےاضافی حرف لئے ہوئے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شاید یوں ہے (قیاس کہ دیوان دسترس میں نہیں ) زاہد نہ کہہ بُری، یہ مستانے آدمی ہیں تجھ کو لپٹ پڑیں گے دیوانے آدمی ہیں تشکّر شیئر کرنے پر بہت خوش رہیں
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    روندے ہے نقشِ پا کی طرح خلق ياں مجھے اے عمررفتہ چھوڑ گئی تو کہاں مجھے اے گُل تو رخت باندھ ، اُٹھاؤں ميں آشياں گُل چِيں تجھے نہ ديکھ سکے باغباں مجھے میر درد
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    حُسنِ بے تماشا کی، دُھوم کیا معمّا ہے کان بھی ہیں نا محرم، آنکھ بھی ترَستِی ہے چتوَنوں سے مِلتا ہے، کچھ سراغ باطن کا چال سے تو کافر پر سادگی برستی ہے یاس، یگانہ، چنگیزی
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دِل کو مہر و مہ و انجُم کے قرِیں رکھنا ہے اِس مُسافر کو مگر خاک نشِیں رکھنا ہے پروین شاکر
  13. طارق شاہ

    پروین شاکر دِل کو مہر و مہ و انجم کے قریں رکھنا ہے

    :good1: لاجواب، بہت ہی عمدہ انتخاب تشکّر شیئر کرنے پر بہت خوش رہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطلع سے فیض صاحب کی "مرے دل مرے مسافر" یاد آگئی
  14. طارق شاہ

    اصغر گونڈوی :::: ہرجُنْبشِ نِگاہ تِری جان آرزُو -- موجِ خرامِ ناز ہے، ایمان آرزُو

    غزلِ اصغر گونڈوی ہرجُنْبشِ نِگاہ تِری جانِ آرزُو موجِ خرامِ ناز ہے، ایمانِ آرزُو جلوے تمام حُسن کے آکر سما گئے الله رے یہ وُسعَتِ دامانِ آرزُو میں اِک چراغِ کشُتہ ہُوں شامِ فِراق کا تو نو بہارِ صبْحِ گُلِستان آرزُو اِس میں وہی ہیں، یا مِرا حُسنِ خیال ہے دیکھُوں اُٹھا کے پردۂ...
  15. طارق شاہ

    قابل اجمیری اگر کبھی آپ بھول کر بھی خیالِ ترکِ جفا کریں گے۔۔۔ قابلؔ اجمیری

    ہزار وہ بے رُخی دِکھائیں، لگاؤ دل کا نہ چُھپ سکے گا زباں تو خاموش کر بھی لیں گے، مگر نگاہوں کا کیا کریں گے کیا کہنے! تشکّر شیر کرنے پر بہت خوش رہیں
  16. طارق شاہ

    اصغر گونڈوی موجوں کا عکس ہے خطِ جامِ شراب میں

    ناصر صاحب! اصغرگونڈوی صاحب کی ایک اور دلکش غزل کے لئے تشکّر بہت خوش رہیں (ایک آدھ شعر شاملِ غزل نہ تھا ، میں نے شامل کرکے، غزل مکمل کرلی ہے) :)
  17. طارق شاہ

    اصغر گونڈوی ستم کے بعد اب ان کی پشیمانی نہیں جاتی ۔ اصغر گونڈوی

    سبحان الله! ناصر صاحب کیا خُوب کلامِ اصغر گونڈوی میں شریکِ لطف کِیا آپ نے تشکّرشیئر کرنے پر۔ بہت خوش رہیں
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    شہرِ جمال کے خس و خاشاک ہوگئے اب آئے ہو جب آگ سے ہم خاک ہوگئے اے ابرِ خاص، ہم پہ برسنے کا اب خیال جل کر تِرے فراق میں جَب راکھ ہو گئے پروین شاکر
  19. طارق شاہ

    ملی کیا شے ازل میں، ایک قسمت، واژگوں وہ بھی - سید کلب احمد مانی جائسی (تخمیس بر غزلِ غالب)

    حسان خان صاحب! ایک اچھی پیشکش پر داد قبول کیجیے اور تشکّر شیئر کرنے پر ۔ بساطِ عجز میں تھا ایک دل، یک قطرہ خُوں وہ بھی سو، رہتا ہے بہ اندازِ چکیدن سرنگوں وہ بھی لیکن، بالا دونوں مصرعوں میں فرقِ زمانہ نے اُلجھایا ہوا ہے:sleep:
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جب میکدہ چُھٹا، تو پھر اب کیا جگہ کی قید مسجد ہو، مدرسہ ہو، کوئی خانقاہ ہو مرزا غالب
Top