نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    حرفِ حق دل میں کھٹکتا ہے جو کانٹے کی طرح آج اِقرار کریں اور خلش مِٹ جائے فیض احمد فیض
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دیوارِ شب اور عکسِ رُخ یار سامنے پھر دل کے آئینے سے لہو پُھوٹنے لگا پھر وضع احتیاط سے دُھندلا گئی نظر پھر ضبطِ آرزو سے بدن ٹوٹنے لگا فیض احمد فیض
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہم سہل طلب کون سے فرہاد تھے لیکن! اب شہرمیں تیرے، کوئی ہم سا بھی کہاں ہے فیض احمد فیض
  4. طارق شاہ

    ناسخ کیوں نہ خاموشی خوش آوے بلبلِ تصویر کی - امام بخش ناسخ

    بہرِ روزی، ہے عبث گردِش جوان و پیر کی ! کِس نے طِفلی میں بَھلا تدبِیر کی تھی شِیر کی پیشتر آنے سے، باہر جاؤں مارے شوق کے! روزِ وعدہ اِس لیے آنے میں کچھ تاخیر کی کیا کہنے! شکّرشیئرکرنےپر ، بہت خوش رہیں
  5. طارق شاہ

    رومان اختر مالیگ : ایک غزل

    جزاک اللہ متشکّر و ممنون ہوں ۔ کتاب کی ریویوز اور مرتب کی خوش کار کردگی اور سراہا جانا نظر سے گزریں ہیں
  6. طارق شاہ

    رومان اختر مالیگ : ایک غزل

    السلام علیکم آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ کی اتساہی صاحب سے شناسائی ہے۔ آخری بار غالباََ ٢٠٠٦ میں جب انڈیا آیا تھا تو بہت سی خواہشوں میں ان سے ملاقات سر فہرست تھی مگر طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے مجھے جلد ہی گھر آنا پڑا اور خواہش تا حال خواہش ہی ہے جناب فاروق ارگلی صاحب نے ان کی مکمل شاعری بصورت کلیات...
  7. طارق شاہ

    رومان اختر مالیگ : ایک غزل

    مکرمی ڈاکٹر مشاہد حسین صاحب! رومان اختر مالیگ صاحب کی، بحرِکامل میں طویل ( سالم ارکان ہی میں طوالت دی گئی) بہت خُوب غزل انتخاب اور یہاں پیش کرنے پربہت سی داد قبول کیجئے! لطف دیا اس غزل نے۔ آپ کے پیش کردہ اِس غزلِ سے جناب بیکل اتساہی صاحب کی اِسی بحرمیں یہ غزل : لئے کائنات کی وسعتیں ہے دیار...
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دوڑتے پھرتے تھے جلوے اُن کے موج نُور میں دُور سے ہم رازِ شمعِ انجمن دیکھا کئے اصغر گونڈوی
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بشر ہُوں میں فرشتہ کیوں بنوں؟ جیسا ہوں اچّھا ہُوں بغاوت اپنی فطرت سے، نصیبِ دشمناں، کیوں ہو یاس یگانہ چنگیزی
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    شوقِ بقائے درد کی ہیں ساری خاطریں ورنہ دُعا سے اور کوئی مُدّعا نہیں حسرت موہانی
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    الله رے اختیار کہ آمادہ کرلیا فکرِ محال پر دلِ بے اختیار کو یاس یگانہ چنگیزی
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سہو و خطا ودیعتِ فطرت سہی مگر سمجھاؤں کیا ضمیرِ ملامت شعار کو یاس یگانہ چنگیزی
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہجومِ شوق میں اب کیا کہوں میں، کیا نہ کہوں مجھے تو خود بھی نہیں اپنا مُدّعا معلوم معاملہ نگہِ ناز سے ہے اَے اصغر بہانۂ الم و حیلۂ قضا معلوم اصغر گونڈوی
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یہ اصل زندگی ہے، یہ جانِ حیات ہے حُسنِ مذاق، شورشِ سَودا کہیں جسے اِس ہولِ دل سے گرم روِ عرصۂ وجُود میرا ہی کچُھ غُبار ہے، دُنیا کہیں جسے اصغر گونڈوی
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مُدّت سے تو دِلوں کی مُلاقات بھی گئی ظاہر کا پاس تھا، سو مدارات بھی گئی پِھرتے ہیں میر خوار کوئی پُوچھتا نہیں اِس عاشقی میں عزّتِ سادات بھی گئی میر تقی میر
  16. طارق شاہ

    ناسخ جس جگہ ہے حُسن فوراً قدرداں پیدا ہوا - امام بخش ناسخ

    رشک سے میرے سخن پر خلق ہوتی ہے ہلاک حیف دنیا میں نہ کیوں میں بے زباں پیدا ہوا :good1: کیا بات ہے اِس تعالی کی
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دل بستگی اُس کوچے میں ایسی ہے بشر کی دیوانہ بھی، پھر جانبِ صحرا نہیں جاتا داغ دہلوی
  18. طارق شاہ

    آشیاں جل گیا، گلستاں لٹ گیا، ہم قفس سے نِکل کر کِدھر جائیں گے۔راز الٰہ آبادی

    کالے کالے وہ گیسو شِکن در شِکن، وہ تبسّم کا عالم چمن در چمن کھینْچ لی اُنکی تصویر دل نے مِرے ، اب وہ دامن بچا کر کِدھرجائیں گے کیا کہنے صاحب! تشکّر شیئر کرنے پر بہت خوش رہیں
  19. طارق شاہ

    شاہ نیاز وہ یار ہے میرا ارے او دیکھنے ہارو

    ناصر صاحب! سبحان الله کیا ہی خُوب مضامین باندھے ہیں جناب شاہ نیاز صاحب نے! اِس نقشے کی تصویر بنی ہے نہ بنے گی کِس ہاتھ کے، ہو تم بنے او نقش نگارو ہے شاہدِ گُل جلوہ نما تختِ چمن پر! اے بُلبُلو سب مِل کے چلو، جی کو نثارو کیا ہی اچھا اور دلفریب انداز بیاں ہے، تمام اشعار ہی بار بار پڑھنے...
  20. طارق شاہ

    ’اس کی خوشبو میری غزلوں میں سمٹ آئی ہے۔۔۔(اقبال اشعر)

    کون سے نام سے تعبیر کروں اِس رُت کو پھُول مُرجھائے ہیں، زخموں پہ بہار آئی ہے کیا کہنے صاحب !
Top