نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُس تشنہ لب کی نیند نہ ٹُوٹے دُعا کرو جس تشنہ لب کو خواب میں دریا دِکھائی دے کیا حُسن ہے، جمال ہے، کیا رنگ رُوپ ہے وہ بِھیڑ میں بھی جائے تو تنہا دِکھائی دے کرشن بہاری نُورؔ لکھنوی
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    گواہ چاہ رہے تھے وہ بے گُناہی کا! زباں سے کہہ نہ سکا کچُھ ، خُدا گواہ کے بعد کرشن بہاری نُورؔ لکھنوی
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اب تو لے دے کے وہی شخص بچا ہے مُجھ میں مُجھ کو مُجھ سے جو جُدا کر کے چُھپا ہے مُجھ میں کرشن بہاری نُورؔ لکھنوی
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تہوں میں دل کے جہاں کوئی واردات ہوئی حیاتِ تازہ سے، لبریز کائنات ہوئی تم ہی نے باعثِ غم بارہا کِیا دریافت! کہا تو رُوٹھ گئے، یہ بھی کوئی بات ہوئی فراق گورکھپوری
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    خوشا اشارہٴ پیہم، زہے سکوتِ نظر دراز ہوکے فسانہ ہے مختصر پھر بھی خراب ہو کے بھی سوچا کئے ترے مہجور یہی کہ تیری نظر ہے تِری نظر پھر بھی فراق گورکھپوری
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بَلا میں پھنستا ہےدل، مُفت جان جاتی ہے خُدا کسی کو نہ لیجائے اُس گلی کی طرف نِگاہ پڑتی ہے اُن پرتمام محفل کی جو آنکھ اُٹھا کے نہیں دیکھتے کسی کی طرف ذرا سی دیر ہی ہو جائے گی تو کیا ہوگا گھڑی گھڑی نہ اُٹھاؤ نظر گھڑی کی طرف اکبرالٰہ آبادی
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جان فرقت میں نہ نِکلے، تومُجھے کیوں ہوعزیز! دوست وہ کیا، جو مُصیبت میں مددگار نہ ہو اکبرالٰہ آبادی
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کیا وہ مستی، کہ دَمِ چند میں تکلیف شُمار مست وہ ہے کہ قیامت میں بھی ہشیار نہ ہو اکبرالٰہ آبادی
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دلِ پُر داغ کو ارماں، کہ گلے اُن کے لگے اُن کو یہ ڈر، کہ گلے کا یہ کہِیں ہار نہ ہو اکبرالٰہ آبادی
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ناتوانی مِری دیکھی، تو مصوّر نے کہا ڈر ہے، تم بھی کہیں کِھنچ آؤ نہ تصویر کے ساتھ میں ہُوں کیا چیز، جو اُس طرز پہ جاؤں اکبر ناسخ و ذوق بھی، جب چل نہ سکے میر کے ساتھ اکبرالٰہ آبادی
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    پھر دَمِ دِید رہے چشم ونظر دِید طلب پھر شبِ وصْل مُلاقات نہ ہونے پائی فیض سر پر جو ہر اِک روز قیامت گُزری! ایک بھی، روزِ مکافات نہ ہونے پائی فیض احمد فیض
  12. طارق شاہ

    ناسخ مردوں کو جِلاتی ہے تری ناز کی آواز - امام بخش ناسخ

    مردوں کو جلاتی ہے تری ناز کی آواز اعجاز کا اعجاز ہے آواز کی آواز پہلے مصرع کی جیم کو دئے کسرہ ہٹانے سے شعر دلچسپ ذومعنویت اور ایہام کاحامل ہو جاتا ہے :) تشکّر شیئر کرنے پر بہت خوش رہیں
  13. طارق شاہ

    عطا تراب :::: کہیں جمال پذیری کی حد نہیں رکھتا

    تشکّر غدیر زھرا صاحبہ اظہار خیال پر بہت خوش رہیں
  14. طارق شاہ

    ناسخ مقابل آپ کی آنکھوں کے آہو ہو نہیں سکتا - امام بخش ناسخ

    جو، او پہلو نشِیں! تُو کرگیا پہلو تہی ہم سے جُدا پہلو سے دم بھر دردِ پہلو ہو نہیں سکتا کیا کہنے صاحب بالا شعرسے ، حفیظ ہوشیارپوری صاحب کا کیا ہی خُوب (ذیل میں دِیا ہُوا) شعر یاد آگیا: زمانے بھر کے غم یا اک تِرا غم یہ غم ہوگا تو کتنے غم نہ ہونگے تشکّر شیئر کرنے پر صاحب :) بہت خوش رہیں
  15. طارق شاہ

    فیض :::: پھر وہی جاں بہ لبی لذّتِ مے سے پہلے

    تشکّر جناب اس اظہار خیال اور پذیرائی انتخاب پر ۔ فیض صاحب کی کیا بات ہو۔ متخبہ غزل، فیض صاحب کی سرِ وادیِ سِینا سے لی ہے تشکّر پھر سے بہت خوش رہیں
  16. طارق شاہ

    فیض :::: پھر وہی جاں بہ لبی لذّتِ مے سے پہلے

    غزلِ فیض احمد فیض شرح بے دردیِ حالات نہ ہونے پائی اب کے بھی دل کی مدارات نہ ہونے پائی پھر وہی وعدہ جو اقرار نہ ہونے پایا پھر وہی بات جو اثبات نہ ہونے پائی پھر وہ پروانے جنہیں اذنِ شہادت نہ مِلا پھر وہ شمعیں کہ جنہیں رات نہ ہونے پائی پھر وہی جاں بہ لبی لذّتِ مے سے پہلے پھر وہ...
  17. طارق شاہ

    عطا تراب :::: کہیں جمال پذیری کی حد نہیں رکھتا

    نایاب بھائی! پیش کردہ غزل پر اپنے خیال کےاظہارپرتشکّرقبول کیجیے بہت خوشی ہوئی جو مُنتخبہ غزل آپ کو پسند آئی:) بہت خوش رہیں
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    گہرے سُروں میں عرضِ نوائے حیات کر سینے پہ ایک درد کی سِل رکھ کے بات کر امجد، نشاطِ زیست اِسی کشمکش میں ہے مرنے کا قصد، جینے کا عزم، ایک سات کر مجید امجد
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بڑے سلیقے سے دُنیا نے میرے دل کو دیئے وہ گاؤ، جن میں تھا سچائیوں کا چرکہ بھی مجید امجد
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سورج نِکلا، رنگ رچے کرنوں کے قدموں کے تلے سُوکھی گھاس پہ کِھلتے ہوئے پیلے پیلے پُھول ہنْسے مجید امجد
Top