شکریہ مغل صاحب۔ ان 5000 مراسلوں میں 4500 گپ شپ کے دھاگوں میں پوسٹس ہیں۔ باقی 500 مراسلے پتہ نہیں کہ اردو کی محبت میں لکھے یا خود ستائی میں۔۔۔۔۔ :)
مغل صاحب عاصم صاحب کو آپ لے ہی آئے محفل۔ اس کے لیے بھی بہت بہت شکریہ
کبھی ہم ان کو کبھی اپنے گھر کو دیکھتے ہیں
محترم عاصم صاحب۔ محفل پر خوش آمدید۔
مغل صاحب نے آپ کا غائبانہ تعارف کیا تھا۔ بڑا اشتیاق تھا آپ سے بات کرنے کا۔ خوشی ہے کہ آپ یہاں موجود ہیں ۔ دیدہ و دل فرش راہ۔
آپ بہت اچھی شاعری کرتے ہیں۔ ماشاء اللہ۔ امید ہے کہ گاہے بگاہے اپنے کلام سے مستفید کرتے رہیں گے۔
اب میں آئی ہوں۔ کل رات سے توپوں کی زوردار آوازیں سن سن کر کان پک گیے ہیں۔ اب 15 منٹ سے آوازیں بند ہوگئ ہیں۔
کل کے خود کش دھماکے کے بعد آج ہمارا شہر چاروں طرف سے سیل ہے۔ نہ کوئی آسکتا ہے نہ جا سکتا ہے۔ خود کش حملے میں 11 جانیں ضائع ہو گئیں
شکریہ نظامی صاحب
شکریہ حسن نظامی۔
محسوس کیا کرنا ہے بھئ۔ بس یہی کہ میں اس محفل کو چھوڑ نہیں سکتی۔ وہ وقت بھی آئے گا کہ میں گھر میں یہ فقرہ روز سنوں گی " دادی اماں! دادی اماں، دادا جان غصہ ہو رہے ہیں، کہتے ہیں منہ میں دانت نہ ہاتھوں میں سکت اور بیٹھی ہے کمپیوٹر کے سامنے۔ کب چھٹکارا ملے گا اس...
ابھی میں شاکر عزیر کے مبارک باد کا جواب پوسٹ کر رہی تھی۔ دیکھا تو ان کے 6000 پوسٹس بھی پورے ہوچکے ہیں۔
شاکر آج کل پتہ نہیں بہت کم پوسٹس کر رہے ہیں۔ اگر کرتے بھی ہیں تو بہت مختصر ۔ مگر اتنے عرصے سے محفل کے رکن ہیں کہ بالآخر 6000 پوسٹ مکمل ہی کر دیے۔ اس محفل میں ان کی بڑی خدمات ہیں۔ خاص کر...