میں کل ہی مالک رام کی کتاب "حمو ربی اور بابلی تہذیب و تمدن" پڑھ کر فارغ ہوئی ہوں۔ 255 صفحات پر محیط یہ کتاب اتنی دلچسپ تھی کہ میں نے 2 دن ہی میں پڑھ ڈالی۔
ہمو رابی جسے مالک رام حمو رابی کہنے پر مصر ہیں، دنیا کے پہلے تحریری آئین کے بانی ہیں، آج سے 5000 سال پہلے گزرے ہیں، یہ حضرت ابراہیم علیہ...