دو دہائیاں تقریباً ایک جنریشن برابر ہوتی ہیں۔ اتنے عرصہ میں کیا کیا ہو گیا۔ جب انٹرنیٹ پر اردو کا آغاز کیا تو جوانی کا دور تھا پھر اولاد ہوئی اور اب ہم empty nester ہو چکے۔ اس دوران چار گاڑیاں، تین کیمرے تبدیل کئے۔ کہاں اردو فرفر بولتے تھے اور اب محفل سے باہر اردو مہینوں نہیں بولتے سنتے۔ ان بیس...