اچھے اعلانات ہیں، اللہ تعالیٰ عمل کی توفیق دے۔ آمین۔
بہتر ہوتا کہ بار بار پچھلی حکومت کا رونا رونے سے گریز کیا جاتا۔
ٹرانزٹ منصوبوں کے فرانزک آڈٹ میں پشاور بی آر ٹی کو بھی شامل کیا جاتا۔ بلکہ سب سے پہلے اسی کا کروانے کا اعلان کیا جاتا، تاکہ سب سے پہلے اپنا احتساب والا دعویٰ بھی سچ ثابت ہوتا۔
دل کو چھوڑا مجھ کو الزامِ خطا دینے لگے
وہ تو ملزم ہی کے حق میں فیصلا دینے لگے
جب وہ سائل کو بنامِ مصطفیٰ دینے لگے
تھی طلب جتنی اسے اس سے سوا دینے لگے
دل سی شے لے کر ہمیں داغِ جفا دینے لگے
کچھ نہ سوچا کیا لیا تھا اور کیا دینے لگے
آخری لو پر تھا جب میرا چراغِ زندگی
غم کی گھبراہٹ میں سب منہ...
حوصلہ مند نہیں دل ہی تن آسانوں کے
ورنہ ساحل بھی تو ہے بیچ میں طوفانوں کے
ایک دل ہے کہ ابھی ہو نہ سکا زیرِ نگیں
ورنہ دنیا ہے تصرف میں ہم انسانوں کے
قصے عشاقِ نبیؐ اور نبیؐ کے واللہ
جیسے اک شمع کے اور شمع کے پروانوں کے
سارے ارمان تھے پروردۂ دل یونہی تو
دل کا بھی خون ہوا خون سے ارمانوں کے...
موسمِ گل کے دور میں نالے یہ تھے ہزار کے
ہم ہیں اسیرِ باغباں، کیسے مزے بہار کے
ان کی اذیتوں کو میں سب سے چھپا تو لوں مگر
ان آنسوؤں کو کیا کروں، کب ہیں یہ اختیار کے
لطف و کرم کی آس رکھ، ظلم و ستم اگر سہے
صحنِ چمن میں گل بھی ہیں، پہلو بہ پہلو خار کے
رندوں کی بادہ نوشیاں، پیتے ہیں اس طرح سے...
اصل مسئلہ مخالفت برائے مخالفت کا ہے۔ یہ ذہن میں رہے، تو بہت سی باتیں سمجھ آ جائیں گی۔
تنقید برائے اصلاح کرنے والے بہت کم ہیں، اور جو ہیں ان کی بات بھی مخالفت برائے مخالفت کی ضمن میں سمجھ کر نظر انداز کر دی جاتی ہے۔
یہ سارا طوفان مخالفین کا اٹھایا ہوا تھا۔ اور انصافی احباب کی جانب سے طرح طرح کے جواز پیش کیے جا رہے تھے۔ جن میں سر فہرست ہر جگہ فٹ ہو جانے والا جواز، کہ "ن لیگ میں تھا تو کسی کو اعتراض نہیں تھا، اب سب اعتراض کر رہے ہیں۔"
یہ اس کو بتائیے جو سوشل میڈیا استعمال نہ کرتا ہو۔
سارا شور مخالفین نے ڈالا۔ انصافی احباب میں ایسے لوگ آٹے میں نمک کے برابر تھے۔ ٹویٹر اور فیس بک پر کافی انصافی احباب کو فالو کرتا ہوں۔
میں نے تو سوچ لیا ہے کہ ان سارے تجزیوں، تبصروں کو چھوڑ کر آرام سے بیٹھ جایا جائے۔ ایک امید جان بوجھ کر رکھی ہوئی تھی، کہ تحریکی احباب "نئے پٹواری" ثابت نہیں ہوں گے۔ وہ بھی اب دم توڑتی جا رہی ہے۔
اور ہر غلط بات کا جواز دینے والا بابا کوڈا روحانی پیشوا ثابت ہو رہا ہے، جبکہ اپنے حامیوں میں سے تنقید...