وہ رات جب ستارے گرے ۔۔۔۔
ایک موسم گرما کی رات ، سمندر کے کنارے، ایک چھوٹےگھر میں ، ایک ننھے بچے نے اپنے آپ کو اُٹھاتا ہوا محسوس کیا۔ نیند میں ڈوبی ہوئی آنکھوں سےاس نے سننا کہ ماں کہہ رہی تھی اس کو سونےدو، اتنی رات ننھےکیوں اٹھاتے ہو۔ تب اس نےاپنے اباجان کے ہنسنے کی آواز سننی۔ اچانک وہ ابا کی...