یہ آپ کا پیمانہ ہے اور ہو سکتا ہے کچھ اور احباب کا بھی ہو لیکن ضروری نہیں کہ ہر شخص آپ کے پیمانے کو ہی مکمل درست جانے اور جو اس پر پورا نا اترے وہ قابل مذمت ٹھہر جائے۔
وارث صاحب کی 22 ہزاری لڑی سے یاد آیا کہ دو تین دن پہلے اپنی بھی ایک مبارکبادی لڑی برادرم یوسف سلطان نے بنائی تھی۔ سب احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔:)
خیر مبارک :)
مائیکرو سافٹ اپنی نئی ونڈو میں اتفاق سٹیل ملز کا سریا استعمال کرے گا۔
شہباز شریف کے نمائندہ خصوصی ڈاکٹر عمر سیف اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس معاہدے پر دستخط کے بعد خوشگوار موڈ میں فوٹوگرافرز کے لیے پوز بناتے ہوئے۔
کوئی ہفتہ بھر پہلے یہ تصویر کسی سائیٹ پر دکھی تو پر مزاح ہونے کے ساتھ اس کے کچھ مندرجات اوور سے محسوس ہوئے۔ لہذا اسے شئیر نا کیا۔ لیکن ابھی احباب کی مسکراہٹوں سے اندازہ ہو رہا ہے کہ میرا محفلی پیمانہ برائے اوور انڈر پوسٹس صحیح سے کام نہیں کر رہا۔
زیک کے پلیز نہیں سے مجھے عسکریوں کا ایک نابالغ سا لطیفہ یاد اگیاہے۔ خیر۔۔۔۔۔۔ زیک سے کچھ اور پوچھ لیتے ہیں۔
اس سے پہلے محفل پر آخری بار پلیز کا استعمال کس موقع پر اور کب کیا تھا ؟ (اگر یاد ہو تو)