مجھے گدھے پر رشک آتا ہے۔ اس عقلمند جانور نے اپنی بے وقوفی کا پرچار کرکے اپنے آپ کو ہمیشہ کے لیے ہر مشکل کام اور ذمہ داری سے محفوظ کر لیا ہے۔ اب وہ بڑی سے بڑی چالاکی کرے تو بھی آپ اسے حماقت پر محمول کرکے ہنس دیں گے اور پیار سے کہیں گے ، گدھا ہے گدھا۔ چونکہ آپ اسے خالص بے وقوف تسلیم کر چکے ہیں اور...