کچھ لمحے بڑے فیصلہ کن ھوتے ہیں. اس وقت یہ طے ہوتا ہے کہ کون کس شخص کا سیارہ بنایا جائے گا. جس طرح کسی خاص درجہ حرارت پر پہنچ کر ٹھوس مائع میں اور مائع گیس میں بدل جاتا ھے، اسی طرح کوئ خاص گھڑی بڑی نتیجہ خیز ھوتی ھے، اس وقت ایک قلب کی سوئیاں کسی دوسرے قلب کے تابع کر دی جاتی ہیں. پھر جو وقت پہلے کا...