صفحہ نمبر 174
پاکر بھی لب پہ صلاۃ و درود ، اور دل میں تحیہ و سلام کی صدائیں گونج رہی ہیں اور میں عالم مسافرت میں تجھ جیسے غریب الوطن سے مل کر سراپا شوق بن گیا ہوں تیری فطرت اور میری طبیعت میں پوری ایک رنگی اور ہم آہنگی موجود ہے:۔
اے حرم قرطبہ عشق سے تیرا وجود
عشق سراپا دوام جس میں نہیں رفت وبود...