اب راتیں گزارنا تو گہری دوستی کی علامت ہے البتہ یہ الگ بات ہے کہ اردو میں اس محاورے کا غلط استعمال عام ہے اور بات خواہ مخواہ ذومعنی ہو جاتی ہے۔
سڑک پر تو لازم تھا کہ سیاہ ہی ہوگی رات ، سڑک بھی سیاہ اور رات بھی ۔
فاتح ، جگر کی خرابی اور یرقان سے اچھی طرح واقف ہو پر دیکھ رہا ہوں کہ غصہ ناک پر چڑھا ہوا ہے اور پتہ نہیں کن کن دوا خانوں کی معلومات پوسٹ کرنے کے چکر میں یہ جواب گھڑ ڈالا ہے ۔ استغفراللہ ۔
تمہاری رگ ظرافت پھڑکنے کی بجائے اب تڑپنے کیوں لگ گئی ہے ۔ ;)