دیوار کا گلنا محاورہ واقعی نہیں ہے۔ مگر ہمارے رائے میں شعر میں محاورہ باندھنا خوبی ہو تو ہو لازم بہرحال نہیں۔ مثلاً میرؔ کا شعر ہے:
میرؔ کو واقعہ کیا جانیے درپیش تھا کیا
کہ سوئے دشت بگولا سا چلا جاتا تھا
اس شعر پر غور کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ اپنے تیکھے پن، تاثیر اور حسن کے باوجود شعر میں...