نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    تکلف برطرف ہوگا خطاب آہستہ آہستہ

    اس پر کسی قدر تفصیل سے بات ہو گی، جناب امجد علی راجا ۔۔ ابھی ذرا توقف کہ کچھ اور کام نمٹانے ہیں۔
  2. محمد یعقوب آسی

    دیکھوں، سوچوں، روؤں، بھلاؤں، مٹاؤں۔۔۔بطور قافیہ

    یہ تو علامہ صاحب کا ’’علامہ پن‘‘ ہے محترمہ مہ جبین میں نے ان کو ’’علامہ‘‘ بے وجہ نہیں لکھا، اب وہ کسرِ نفسی سے کام لے رہے ہیں تو ضرور لیں۔ میرے پاس تو جناب مزمل شیخ بسمل کی گواہی بھی موجود ہے: محمد اسامہ سَرسَری
  3. محمد یعقوب آسی

    دیکھوں، سوچوں، روؤں، بھلاؤں، مٹاؤں۔۔۔بطور قافیہ

    میں نے لغت کی بات کی تھی۔ علامہ صاحب نے توضیح کر دی۔ شکریہ۔
  4. محمد یعقوب آسی

    شعرائے اردو محفل فورم کے کونسے اشعار آپ کو پسند آئے؟

    آشیانے کی بات کرتے ہو دل جلانے کی بات کرتے ہو ۔۔۔۔۔۔۔
  5. محمد یعقوب آسی

    دیکھوں، سوچوں، روؤں، بھلاؤں، مٹاؤں۔۔۔بطور قافیہ

    مزمل شیخ بسمل صاحب اپنے ’’پینڈو‘‘ ہونے کا جتنا بھی دعویٰ رکھتے ہوں، اس فقیر سے بڑے پینڈو نہیں ہو سکتے! مجھے بسا اوقات اس لفظ ’’ایطاء‘‘ اور قافیے کے تعلق پر لاج آتی ہے۔ عربی لغت کے مطابق اس کی اصل ’’و ط ی‘‘ ہے۔ اور وطی کا عمل کیا ہے، اہلِ علم سے مخفی نہیں۔ اس سے زیادہ کھل کے بات نہیں کر سکوں گا۔...
  6. محمد یعقوب آسی

    دیکھوں، سوچوں، روؤں، بھلاؤں، مٹاؤں۔۔۔بطور قافیہ

    جناب محمد بلال اعظم صاحب قوافی کے معاملے میں جناب مزمل شیخ بسمل اور جناب الف عین کی رائے پر اعتماد کیجئے۔ میرا علم اس معاملے میں بہت کم ہے، اور مجھے اپنے ان دونوں دوستوں پر اعتماد ہے۔
  7. محمد یعقوب آسی

    فعولن فعولن فعولن فعولن 2 (آؤ مثنوی بنائیں)

    مندرجہ بالا خبر (جواب نمبر 87) کا متن: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک ایک نظم میں تین تین شاعر انور سِن رائے بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی آخری وقت اشاعت: اتوار 31 مارچ 2013 ,‭ 19:25 GMT 00:25 PST Facebook Twitter دوست کو بھیجیں پرنٹ کریں مسعود قمر نے تقریب کی صدر تنویر انجم کو کتاب پیش کی، ساتھ میں عذرا عباس...
  8. محمد یعقوب آسی

    فعولن فعولن فعولن فعولن 2 (آؤ مثنوی بنائیں)

    آپ احباب کے لئے ایک دل چسپ خبر ۔۔۔ http://www.bbc.co.uk/urdu/entertainment/2013/03/130330_book_review_rh.shtml
  9. محمد یعقوب آسی

    برائے تنقید، تبصرہ اور اصلاح

    اچھا کیا جناب! :)
  10. محمد یعقوب آسی

    رہنما خان

    تُکا لگانا۔ کسی کام کا، کسی بات کا پتہ ہو یا نہ ہو، اپنی بات کر جانا چاہے وہ غلط ثابت ہو یا درست۔ اٹکل : ڈھنگ، مہارت، سوجھ بوجھ پچو : جوڑ، بے جوڑ کو جوڑنا آئی سمجھ میں بات کہ ۔۔۔ اگلی بھی گئی؟
  11. محمد یعقوب آسی

    رہنما خان

    یہ ’’انکل بچُو‘‘ بھی خوب کہا عینی شاہ جیسے ’’اٹکل پچُو‘‘ ہوتا ہے۔ کام کر گیا تو اٹکل نہیں تو پچُو!
  12. محمد یعقوب آسی

    رہنما خان

    اسسٹنٹ ایگزامینر کا کہا بہت کافی ہے کہ وہ تو شکر ہے میں نے پہلی کچی کی کتابیں پیچ نہیں دیں۔ ورنہ! ۔۔۔۔۔۔
  13. محمد یعقوب آسی

    ہجائی ترتیب کے مطابق بیت بازی (صرف علامہ اقبال کے اردو یا فارسی اشعار)

    جیم ۔۔۔۔۔ جوانوں کو مری آہ سحر دے پھر ان شاہيں بچوں کو بال و پر دے خدايا ! آرزو ميری يہی ہے مرا نور بصيرت عام کر دے
  14. محمد یعقوب آسی

    برائے تنقید، تبصرہ اور اصلاح

    جناب الف عین کا ارشاد بہت مناسب ہے، کہ: اور آپ کی عالی ظرفی ہے جو آپ نے کہا: بہت آداب۔
  15. محمد یعقوب آسی

    برائے تنقید، تبصرہ اور اصلاح

    جناب مانی عباسی آپ کا مطلب ہے ’’اشک بہاتا ہے‘‘؟ جیسا میں نے پہلے عرض کیا، میں اس مفہوم تک پہنچ گیا تھا، تاہم یہ سفارش ضرور کروں گا کہ غزل کے اشعار میں لفظی، معنوی اور تراکیبی سطح پر ملائمت جتنی زیادہ ہو گی، شعر اتنا ہی دل پذیر ہو گا۔ توجہ فرمائیے گا۔
  16. محمد یعقوب آسی

    برائے تنقید، تبصرہ اور اصلاح

    بجا ارشاد جناب مانی عباسی صاحب۔ یہاں شاید کتابت کی غلطی ہو گئی؟ ’’سدا بس جاتا ہے‘‘ یا ’’صدا بس جاتا ہے‘‘۔ شعر (خاص طور پر غزل کے شعر) کو ایسا تو ہونا چاہئے کہ خود صاحبِ غزل کو اس کی وضاحت نہ کرنی پڑے۔ باقی آپ پر منحصر ہے، جیسے مناسب سمجھیں۔
  17. محمد یعقوب آسی

    برائے تنقید، تبصرہ اور اصلاح

    محترمی مانی عباسی صاحب! نہایت احترام کے ساتھ عرض ہے کہ ساکن اور ساقط دو الگ الگ لفظ ہیں اور ان کے معانی بھی مختلف ہیں۔ اور عروضی وزن ایک ہی ہے، آپ نے دور کے معانی کو ترجیح دی ہے تو لازماً اس کی کوئی مصلحت ہو گی۔ مجھے اس پر کچھ نہیں کہنا۔ دور کے معانی لے کر ہم کام تو چلا سکتے ہیں تاہم ابلاغ کی...
  18. محمد یعقوب آسی

    جیو کی مزاحیہ سیریز مزاح یا اسماءالحسنی کا استہزاء

    یہ دور اپنے براہیم کی تلاش میں ہے صنم کدہ ہے جہاں، لا الٰہ الا اللہ
Top