نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    آسان عروض کے دس سبق

    آسان علمِ قافیہ اقبال کی منقولہ غزل کو لیتے ہیں: نہ آتے ہمیں اس میں تکرار کیا تھی مگر وعدہ کرتے ہوئے عار کیا تھی تأمل تو تھا ان کو آنے میں قاصد مگر یہ بتا، طرزِ انکار کیا تھی تمہارے پیامی نے سب راز کھولا خطا اس میں بندے کی سرکار کیا تھی کہیں ذکر رہتا ہے اقبال تیرا فسوں تھا کوئی تیری گفتار...
  2. محمد یعقوب آسی

    آسان عروض کے دس سبق

    آداب عرض ہے جناب شوکت پرویز صاحب۔ میں نے یہ سوچا کہ یہ بات میری سمجھ میں آسانی سے کس طور آ سکتی ہے۔ بس، وہی کچھ پیش کر دیا۔ اس سے آگے آپ کا اپنا حُسنِ نظر ہے۔ دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔
  3. محمد یعقوب آسی

    انتہا پسند انتخابات کے لئے خطرہ ہیں۔۔۔ آئی اے رحمان

    نام ہمارے بھلے مسلمانوں جیسے رہے ہوں اور ہم خود کو محبانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم گردانتے رہیں، جب ہم سرکارِ دو عالم کا دیا ہوا نظام ترک کر بیٹھے تو خالی خولی نعروں کے سوا کچھ باقی نہیں رہتا۔ اس انداز کی دانش جب آپ اللہ اور اللہ کے رسول سے ناطہ توڑ بیٹھے تو پھر جس کے جو جی میں آئے کہتا رہے۔ یہاں...
  4. محمد یعقوب آسی

    تکلف برطرف ہوگا خطاب آہستہ آہستہ

    بالکل جائز ہے! اگر آپ اپنے شعروں میں نظر آ رہے ہوں تو کوئی قباحت نہیں۔ مثال آپ نے خود دے دی۔
  5. محمد یعقوب آسی

    چند سوالات

    ابھی کچھ ثانیے پہلے ’’آسان علم قافیہ‘‘ کا مختصر سا تعارف پوسٹ کیا ہے اور جناب مزمل شیخ بسمل کو بھی ٹیگ کر دیا ہے۔ توجہ فرمائیے گا کہ بات چلا دی ہے۔
  6. محمد یعقوب آسی

    آسان عروض کے دس سبق

    آسان علم قافیہ ہم جانتے ہیں کہ بیت یا شعر کی ’’زمین‘‘ کے تین جزو ہیں؛ وزن، قافیہ اور ردیف : وزن: بیت کے دونوں مصرعوں کی بحر اور وزن کو (معلوم شرائط اور اختیارات کے تحت) مماثل ہونا چاہئے۔ قافیہ: بیت کے دونوں مصرعوں کے آخر میں واقع ہونے والے الفاظ کی مماثل صوتیت کو قافیہ کہتے ہیں۔ ردیف: بیت کے...
  7. محمد یعقوب آسی

    چند سوالات

    سچی بات بتاؤں آپ کو؟ ۔۔ میں کچھ دنوں سے سوچ رہا ہوں کہ قوافی کے معاملے کو آسان فہم بنایا جائے۔ اس الجھی ہوئی رسی کا کوئی سرا ہاتھ لگتا ہے تو اپنے افکار کو ترتیب دے کر پیش کروں گا۔ مجھے تسلیم ہے کہ مزمل شیخ بسمل صاحب اور اعجاز عبید صاحب اس معاملے میں بہت عمدہ فنی اور اطلاقی علم رکھتے ہیں۔
  8. محمد یعقوب آسی

    آسان عروض کے دس سبق

    بہت آداب جناب سید شہزاد ناصر صاحب۔
  9. محمد یعقوب آسی

    تکلف برطرف ہوگا خطاب آہستہ آہستہ

    اپنی مزاحیہ نظموں اور ہزلوں کو ساتھ رکھئے تو زیادہ چانسز ہیں۔
  10. محمد یعقوب آسی

    تکلف برطرف ہوگا خطاب آہستہ آہستہ

    جہاں ضرورت ہو ’’امجد‘‘ لائیں، امجد اور راجا ویسے بھی ہم وزن ہیں۔ یہ تو کوئی مسئلہ ہے ہی نہیں۔ امجد علی راجا
  11. محمد یعقوب آسی

    دیکھوں، سوچوں، روؤں، بھلاؤں، مٹاؤں۔۔۔بطور قافیہ

    یعنی آپ کے خیال میں: اپنی تکلفات کی ہوتی ہے چاشنی اچھا ہے کچھ حجاب ابھی درمیاں رہے ؟؟؟ چلئے ایسا ہی سہی!
  12. محمد یعقوب آسی

    دیکھوں، سوچوں، روؤں، بھلاؤں، مٹاؤں۔۔۔بطور قافیہ

    خوش آمدید، جناب محب اردو صاحب۔ اپنے بارے میں مزید کچھ فرمائیے گا؟ مثال کے طور پر آپ اصلی نام؟ جناب الف عین اور جناب محمد وارث سے درخواست ہے کہ محب اردو کو تعارف کے صفحے کا اتا پتا بتا دیں۔ بہت شکریہ۔
  13. محمد یعقوب آسی

    تکلف برطرف ہوگا خطاب آہستہ آہستہ

    بہ مصداقِ محاورہ ۔۔ ’’۔۔۔ ہیرا پھیری سے نہ جائے‘‘ غزل کے ساتھ ساتھ کوئی ہزل بھی چل رہی ہے، کیا؟؟؟؟
  14. محمد یعقوب آسی

    تکلف برطرف ہوگا خطاب آہستہ آہستہ

    ’’غمِ راجا‘‘ اسم علَم کے ساتھ ترکیب اضافی اصولی طور پر درست ہے، تاہم راجا کی لغت الگ ہونا کچھ کھل رہا ہے۔ بات وہی ہے کہ اصولی طور پر یہ درست ہے۔ ’’غمِ امجد‘‘ پر توجہ فرمائیے گا۔ اور پھر وہی بات کہ دعا ہر دو صورت میں دیجئے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت آداب۔
  15. محمد یعقوب آسی

    تکلف برطرف ہوگا خطاب آہستہ آہستہ

    اس کو غلطی یا خامی کا نام تو نہیں دیا جا سکتا، تاہم ’’ہر سطرِ ورق‘‘ وہ جسے کہتے ہیں حلق سے نہیں اتر رہا۔ اس میں لطافت اور ملائمت لا سکیں تو بہت خوبصورت شعر بنے گا۔
  16. محمد یعقوب آسی

    تکلف برطرف ہوگا خطاب آہستہ آہستہ

    یہاں ’’کوئی بھی‘‘ کی جگہ لفظ ’’مسلسل‘‘ رکھ کر دیکھئے۔ اچھا لگے تو دعا دیجئے گا، نہ لگے تو بھی دعا دیجئے گا۔
  17. محمد یعقوب آسی

    تکلف برطرف ہوگا خطاب آہستہ آہستہ

    بلا تمہید ۔۔۔۔۔۔ پوری غزل کے تناظر میں مطلع کمزور ہے، خاص طور پر پہلا مصرع۔ بجا کہ اس انداز کی ردیفوں میں مطلع کہنا واقعی مشکل ہوتا ہے، تاہم مطلع کو حقیقی معانی میں مطلع (اٹھان) کا کام کرنا چاہئے، نہ کہ ۔۔۔۔۔ آگے چلتے ہیں۔
Top