پاکستان کے دو سب سے بڑے مسئلے ایسے ہیں جن پر ہم صحافی لوگ زیادہ بات نہیں کرتے۔ شاید اس لیے کہ ان مسائل سے چیختی چلاتی ہیڈلائن بنانا مشکل ہے اور یہ مسائل اتنے گھمبیر اور ہمہ جہت قسم کے ہیں کہ کسی ٹکر میں بھی فٹ نہیں ہو سکتے۔
لیکن میں نے جب کسی محنت کش، تنخواہ دار، چھوٹا موٹا کاروبار کرنے والے،...