پاکستان میں ایک دو ماہ قیام کے دوران جب بھی موبائل والے سے ایزی لوڈ کرواتا تو وہ پتھر کے زمانے کا نوکیا نکال کر شروع ہو جاتا۔ کچھ ہفتے تو میں نے برداشت کیا اور ایک دن پوچھ ہی لیا کہ بھائی اتنے جدید فونز کے ہوتے ہوئے یہ کیا مذاق کرتے ہو۔ وہ بولا بھائی اگر اسمارٹ فون پر ہر گاہک کا نمبر ٹائپ کر کے...