نتائج تلاش

  1. مزمل شیخ بسمل

    آپ کی توجہ کا طالب ایک شعر

    ایک شعر اصلاح کی خاطر عرض ہے. اب پیار میں مسلسل بس پیروی چلے گی میں آخرے پیغمبر, تو آخری صحیفہ.
  2. مزمل شیخ بسمل

    میرا پسندیدہ جملہ!!!!!!!!!!!

    جیسا کے ایک ”نا پسندیدہ جملے“ کا دھاگہ قرۃالعین اعوان نے شروع کر ہی رکھا میں نے سوچا کے معائب کے ساتھ محاسن پے بھی کچھ گفتگو ہو ہی جائے۔ تو کیا فرماتے ہیں محفلین، مدیران، منتظمین اس بارے میں ؟ وہ جملہ بتائیں جسے سن کر آپ پھولے نہ سماتے ہوں۔ تاکے آئندہ ایسے جملوں سے گریزاں رہا جائے۔ ;)
  3. مزمل شیخ بسمل

    حسرت موہانی تم نئے کچھ ہو گئے یا میں نرالا ہو گیا ؟

    اضطرابِ عاشقی پھر کار فرما ہوگیا صبر میرا نا شکیبائی سراپا ہوگیا سادگی ہائے تمنا کے مزے جاتے رہے ہو گئے مشتاق ہم اور وہ خود آرا ہوگیا وائے ناکامی نہ سمجھا کون ہے پیشِ نظر میں کہ حسنِ یار کا محوِ تماشا ہو گیا بعد مدت کے ملے تو شرم مجھ سے کس لئے تم نئے کچھ ہو گئے یا میں نرالا ہو گیا نو...
  4. مزمل شیخ بسمل

    پہلی آزاد نظم اراکین اور اساتذہ کی توجہ کی خاطر پیش ہے.... تمھیں اب کیا بتاؤں میں؟

    نظم (مزمل شیخ بسمل) تمھیں اب کیا بتاؤں میں؟ کہ میں نے ہجر کی ہر شام کس مشکل سے کاٹی ہے اندھیرے میں مصلّے پر دعائیں مانگنا میرا وہ سارے دن وہ سب راتیں تمھاری آرزو کرنا مرے آنسو کا میرے ”گال“ ہی پر خشک ہو جانا تمھیں اب کیا بتاؤں میں؟ کہ میرا جنوری کی سرد اور تاریک راتوں میں یوں کمبل اوڑھ...
  5. مزمل شیخ بسمل

    ایم ایس ورڈ اردو میں مدد

    ایم ایس ورڈ میں جو اردو ٹائپنگ ہے اس کی کی بورڈ سیٹنگز کیسے چینج کی جائیں؟ فی الوقت تو کی بورڈ کی سیٹنگ بدلی ہوئی ہے جس سے لکھنے میں بہت دشواری ہوتی ہے۔ یعنی اگر الف لکھنا ہو تو ”جے“ کا بٹن دبا کر لکھا جارہا ہے۔ اس کا حل بتا دیں ۔
  6. مزمل شیخ بسمل

    سوال:: قرینہ اور دلیل

    ایک صاحب جو کہ شاعر بھی ہیں پوچھتے ہیں کے قرینہ اور دلیل میں کیا فرق ہے؟ اب میرا اساتذہ اور اراکین سے یہی سوال ہے کہ بتائیں ان دونوں میں کیا فرق ہے؟ کیا یہ سخن کے معائب یا محاسن کی اصطلاح ہے؟
  7. مزمل شیخ بسمل

    ایک ناقص شعر اصلاح کا منتظر ہے

    شعر کافی پرانہ ہے لیکن اسی حالت میں پیشِ خدمت ہے.: عجب ہی رسم ہے دنیا میں تشبیہات کی بسمل مرے جذبات کو اہلِ جہاں اشعار کہتے ہیں
  8. مزمل شیخ بسمل

    کیا یہ مصرعہ موزوں ہے ؟

    ہر اک بات میں تو ہے ہر اک یاد میں تیرا افسانہ.
  9. مزمل شیخ بسمل

    آپ کے محفل میں آنے کی وجہ؟

    دھاگے کے عنوان سے سمجھ تو آپ گئے ہونگے،،، چلیں اب یہ بتائیں کہ ایسی کیا وجہ ہوئی تھی جو آپ محفل میں تشریف لے آئے؟ ؎ کسی رکن کی وجہ سے؟ گوگل پہ آوارہ گردی کے نتیجے میں؟ یا دیگر؟
  10. مزمل شیخ بسمل

    ایک تازہ غزل اور حاضر ہے آپ کی خدمت میں از: بسمل

    غزل (مزمل شیخ بسمل) اہلِ زباں نہیں تھے سخن ور میں کچھ نہ تھا الفاظ کے معانی و مصدر میں کچھ نہ تھا جز کشت و خون اسکے مقدر میں کچھ نہ تھا کیا لے گیا ہے دستِ سکندر مین کچھ نہ تھا پینے کی ابتدا ہوئی ساقی کی آنکھ سے کہتا ہے دور مینہ و ساغر میں کچھ نہ تھا اسکا تو آب آبِ بقا پے ہے طعنہ زن کیا...
  11. مزمل شیخ بسمل

    مفعول فاعلات مفاعیل فعولن

    کیا یہ افاعیل کسی بحر کے ہیں؟ اگر ہیں تو نام؟ فاعلن یا فاعلات سے تو مضارع مثمن اخرب مکفوف مقصور / محذوف ہوگی. لیکن کیا فعولن کے ساتھ کوئی بحر بنتی ہے؟
  12. مزمل شیخ بسمل

    حمدِ بارئ تعالیٰ. بسمل کے اشعار. اور آپ کی توجہ

    گواہی مل رہی ہے ہر شجر سے ہے خدا واحد زمیں پر آکے نکلی ہیں یہ شاخیں جب اگا واحد نہیں خالق نہیں ہے رب کوئی تیرے سوا واحد کوئی بھی آج تک ایسا ہوا ہے دوسرا واحد پسا دانہ بنا جو بچ گیا جو مل گیا اس سے تری ٖقدرت ہے یہ ارض و سماں کی آسیا واحد کجا اربع عناصر اور کجا تخلیقِ آدم ہیں اسی کی حمد ہے...
  13. مزمل شیخ بسمل

    ایک اور غزل لئے آپ کی خدمت میں حاضر ہوں آپ کی (دو منٹ کی) توجہ کا طالب بسمل شیخ

    ادھر وہ چلے میرے گھر سے نکل کے اِدھر رہ گئیں حسرتیں ہاتھ مل کے بنے خاک عاشق جدائی میں جل کے اگر چاہتا ہے کہ آنسو نہ چھلکے جلا دیں نہ اے چرخ آہیں نکل کے ذرا مجھ پہ ہر چال چلیو سنبھل کے ہوا خاک نخلِ حیات اپنا جل کے ابھی دن بھی آئے نہ تھے پھول پھل کے حسینوں نے چھینا مرا دل...
  14. مزمل شیخ بسمل

    میں بسمل اک اور بے وزن غزل لیے حاضر ہوں توجہ فرمائیں!!!!

    ساقی ہو پہلو میں کیا کرنے ہیں میخانے بہت ہجر میں کس کام کے بے وصل پیمانے بہت زلف میں دل کو مرے آتے ہیں الجھانے بہت انکی زلفیں الجھیں تو سلجھانے کو شانے بہت دیکھی آدم نے شبی بے دیکھے پہچانے بہت ورنہ گندم سے الگ جنت میں تھے کھانے بہت خم لگا کے منہ سے پی جاتے تھے مستانے بہت ہم نے توڑے ہیں تری...
  15. مزمل شیخ بسمل

    میری اک تازہ غزل آپ کی نگاہ کی منتظر

    وہ بے مثال اب بھی ہے جو بے مثال تھا جب بھی کسی نے دیکھا سراپا جمال تھا وہ امتزاجِ حسن و محبت کمال تھا دونوں کو کچھ خبر نہیں کیا اپنا حال تھا منزل پہ جاکے عشٖق کی میرا یہ حال تھا کہتا تھا آسمان جسے رخ پے خال تھا بر مہر رو دو چشم کا جھرنا کمال تھا پانی کا عکس تھا کہ طلسمِ جمال تھا حاجت...
  16. مزمل شیخ بسمل

    مری زندگی کا پہلا شعر.

    ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا از: داکٹر اقبال کسی ہونے نہ ہونے میں ہزاروں سال کیونکر ہوں خدا جب چاہے کرتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا از: مزمّل شیخ بسمل
  17. مزمل شیخ بسمل

    میرے چند تازہ اشعار پیشِ خدمت!

    یہی ہے بسمل مرا عقیدہ کہ یار مجھ میں میں یار میں ہوں وہ بحرِ الفت ہے میں کنارہ کہ یار مجھ میں میں یار میں ہوں ہے منتخب یہ ازل سے رشتہ کہ یار مجھ میں میں یار میں ہوں نہ اسنے سوچا نہ میں نے سمجھا کہ یار مجھ میں میں یار میں ہوں ہوا ہے وہ امتزاج پیدا کہ یار مجھ میں میں یار میں ہوں ہے دونوں قالب...
  18. مزمل شیخ بسمل

    ?Can Love Take Place Twice

    ?Can Love Take Place More Than Once? Yes? No? Why? How
  19. مزمل شیخ بسمل

    !Interpretational Sense Of Sentences

    میں حضراتِ ناظرین کی خدمت میں اک نیا دھاگہ جس کا مقصد یہ ہے کے وہ حضرات جو اردو اور انگلش میں یکساں اور اچھا علم رکھتے ہیں وہ اپنی سہولت سے کچھ جملے انگریزی کے اردو تشریح کے ہمراہ پوسٹ کریں جس سے دوسرے بھی فیضیاب ہو سکیں۔
  20. مزمل شیخ بسمل

    غزل

    غزل (مزمل شیخ بسمل) دل سے ذکرِ خالقِ کون و مکاں جاتا رہا میں گیا مسجد میں جب دل در دکاں جاتا رہا وقتِ رفتہ کس طرف کو اور کہاں جاتا رہا دیکھنے میں تو سنِ عمرِ رواں جاتا رہا اپنے مرکز پر نہیں ہوں میں کہاں جاتا رہا کیا کروںگا پھر جو ربطِ جسم و جاں جاتا رہا پتی پتی ہو کہ گل نذرِ خزاں جاتا...
Top