نتائج تلاش

  1. محمد شکیل خورشید

    تعارف بہت مختصر سا تعارف ہے میرا

    اختصار اور طوالت اضافی صفات ہیں
  2. محمد شکیل خورشید

    غزل

    میں کبھی شعوری کوشش نہیں کرتا شعر گوئی کی۔ کبھی سالوں بھی گزر جاتے ہیں اور کبھی اوپر تلے طبیعت میں روانی رہتی ہے۔
  3. محمد شکیل خورشید

    غزل

    اس وقت آپ کی شاعری (پابندِ بحور شاعری) کے پہلے صفحے پر میری 3 غزلیں موجود ہیں :) شائد آپ کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہیں
  4. محمد شکیل خورشید

    غزل

    جی محترم جیسے میں نے آغاز میں ہی لکھا کہ تکنیکی لحاظ سے معتبر جواب تو اساتذہ ہی دے کر ہم سب کی رہنمائی فرمائیں گے۔ میں تو خود ابھی مبتدی ہوں، جسے چند سال قبل محترم محمد خلیل الرحمٰن صاحب نے از راہِ شفقت اصلاح سخن سے یہاں کا راستہ دکھا دیا۔
  5. محمد شکیل خورشید

    غزل

    ثقہ جواب تو اساتذہ دیں گے۔ میں ناچیز اس کو یوں سمجھا ہوں۔ شمار کرنا بمعنیٰ سمجھنا ۔ جیسے کہا جائے فلاں کا شمار بھی شریف لوگوں میں کیا جاتا ہے۔ تو شریف لوگوں کی گنتی میں فلاں صاحب کو بھی گن لیا جائے۔ اب یہاں کہا گیا کہ چمکتی ریت کو پانی شمار مت کیا جائے، یعنی وہ تمام اشیاء جنہیں پانی سمجھا...
  6. محمد شکیل خورشید

    غزل

    بہت اعلیٰ غزل ، داد قبول کیجیئے
  7. محمد شکیل خورشید

    چاند مانگو تو مل نہیں جاتا

    ایک تازہ غزل پیشِ خدمت ہے اساتذہ و احباب کے ذوق کی نذر چاند مانگو تو مل نہیں جاتا زخم خود سے ہی سل نہیں جاتا عارضی سا سکوں تو ملتا ہے غم مگر مستقل نہیں جاتا مرحلے لاکھ پیش آتے ہیں پھول یک دم ہی کھل نہیں جاتا ساتھ دیتا ہے غم گسار کوئی خود بخود درد دل نہیں جاتا کام کرتا ہے تیشہِ...
  8. محمد شکیل خورشید

    سہ ماہی’سمت‘ شمارہ ۶۴، اکتوبر تا دسمبر ۲۰۲۴ء پیش خدمت ہے

    اللہ آپ کی چشمِ بینا روشن رکھے، آمین
  9. محمد شکیل خورشید

    اے آئی سے لکھی غزل !

    غالبا یہی تھا، میں ان چار پینلسٹس میں سے دونوں کونوں پر بیٹھے افراد کو پہچان رہا ہوں کہ یہی تھے۔ اب سیشن یہی تھا یا کوئی اور، یہ یاد نہیں کیونکہ میری یادداشت میں تین پینلسٹس تھے جن میں سے ایک پاکستانی محمد حنیف تھے۔ ممکن ہے میری یادداشت مجھے دھوکہ دے رہی ہو، سٹھیانے میں سوا سال ہی باقی ہے :D
  10. محمد شکیل خورشید

    اے آئی سے لکھی غزل !

    جی استادِ محترم مجھے واقعی امجد میانداد صاحب کے کام کا علم نہیں تھا۔ میں تو حادثاتی طور پر اس ایپ تک پہنچا، کام کچھ اور درپیش تھا، لیکن تجرباتی طور پر یہ نغمہ بھی بن گیا، یقینا یہ اتنا پروفیشنل کام نہیں جتنا امجد صاحب کا نظر آرہا ہے۔
  11. محمد شکیل خورشید

    اے آئی سے لکھی غزل !

    https://aimusic.so/
  12. محمد شکیل خورشید

    اے آئی سے لکھی غزل !

    کوئی احباب مدد فرما دیں تو کوشش کرتا ہوں
  13. محمد شکیل خورشید

    اے آئی سے لکھی غزل !

    میں موسیقی کی الف بے سے بھی واقف نہیں البتہ اچھی موسیقی سننے کا شوق رکھتا ہوں۔ اتفاقا ایک اے آئی ایپ سے واسطہ پڑ گیا جہاں تجرباتی طور پر یہ کام کیا۔ اس ایپ میں آپ شاعری لکھ کر مختصر الفاظ میں (120 حروف) بیان کرتے ہیں کہ آپ کس قسم کی طرز چاہتے ہیں ، میں نے کچھ سازوں کے نام اور انڈین میوزک کا...
  14. محمد شکیل خورشید

    اے آئی سے لکھی غزل !

    صناعیِ مصنوعی خرد دیکھ رہے ہیں اس دور تشکک میں سب ایقان گیا ہے اس ناچیز نے اس سال کے آغاز میں لاہور میں پاکستان لٹریری فیسٹیول میں ایک نشست میں بطور سامع شرکت کی تھی ادب پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات سے متعلق پینل میں تین شرکا تھے، ایک پاکستان کے حنیف صاحب (ایکسپلوڈنگ مینگوز والے)، دو دیگر...
  15. محمد شکیل خورشید

    بٹ گیا ہوں میں کتنے خانوں میں- تازہ غزل

    شکریہ استاد محترم! میں نے دکانوں کا لفظ یہاں مالی معاملات کے استعارے کے طور پر استعمال کیا تھا، جو ظاہر ہے جمع کے صیغے میں ہی ہوتے ہیں ۔ اپنی شاعری کہیں بھی پیش کرنے سے پہلے میں بھی عروض ڈاٹ کام سے مدد لیتا ہوں اس موقع پر وہاں سرخ نشان دہی پر فیروز اللغات اردو سے تصدیق کرکے ہی یہاں پیش کیا تھا...
  16. محمد شکیل خورشید

    بٹ گیا ہوں میں کتنے خانوں میں- تازہ غزل

    ہمارا طرز تکلم ہماری شخصیت کا عکاس ہوتا ہے۔ مجھے آپ کی شخصیت پر اعتراض کا کوئی حق نہیں ، جزاک اللّہ خیرا
  17. محمد شکیل خورشید

    بٹ گیا ہوں میں کتنے خانوں میں- تازہ غزل

    ایک تازہ غزل پیشِ خدمت ہے بٹ گیا ہوں میں کتنے خانوں میں گھر میں دفتر میں اور دکانوں میں یادِ ماضی امیدِ مستقبل جی رہا ہوں کئی زمانوں میں کیوں زمانے میں آشکار ہوئی بات اک تھی جو رازدانوں میں ختم ہوگی مری اماوس کیا؟ چاند ابھریں گے آسمانوں میں ایسے مشکوک ہو کے تکتے ہو تم بھی شامل ہو بد گمانوں...
  18. محمد شکیل خورشید

    سہ ماہی’سمت‘ شمارہ ۶۴، اکتوبر تا دسمبر ۲۰۲۴ء پیش خدمت ہے

    زہے نصیب استاد محترم ، آپ کے جریدے میں جگہ پانا بہت عزت کی بات ہے، جزاک اللہ
  19. محمد شکیل خورشید

    ٹانگ کی بوٹی

    قدر افزائی کا شکریہ بہن، خوش رہیئے
Top