ایک مزے کا قصہ
آج کام کے دوران میرے برابر کے کیبن میں ایک صاحب اپنے لیپ ٹاپ پر لنکس انسٹال کرنے کی ٹھان بیٹھے۔ (میں دراصل اپنی کمپنی کی حد تک لنکس کے استعمال کو فیشن کا درجہ دلانے میں کامیاب ہو چکا ہوں)۔ ان کو شاید اوبنٹو سے کوئی ضد تھی یا مجھ سے معلوم نہیں۔ وہ ہمارے نیٹ ورک والے سے فیڈورا کور...