نتائج تلاش

  1. صریر

    غزل - (2024 - 10 - 04)

    محاورہ تو درست ہو گیا، لیکن لفظ 'جنوں' سے معنی میں تضاد پیدا ہو رہا ہے۔ جنوں کی راہ میں 'سوچنے' سے کام؟ بہتر متبادل تو نہیں، لیکن ایسا کچھ، 'راہ یہ عشق کی ہے کانٹوں بھری '
  2. صریر

    غزل - (2024 - 10 - 04)

    👍🏻
  3. صریر

    تاسف شمشاد بھائی نہیں رہے !!!

    انا للہ وانا الیہ راجعون حق مغفرت فرمائے اور اُس جہان میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ ابھی تک اتنی ساری باتیں کیں، پھر اچانک سے خاموش ہو گئے ۔۔ 🙁 زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا ہمیں سو گئے داستاں کہتے کہتے
  4. صریر

    غزل بغرض اصلاح

    بالکل آپ کی بات سے متفق ہوں، لیکن میرا ماننا ہے کہ ، پھر اُسے شعری اصلاح کی بھی ضرورت نہیں رہے گی۔ کیونکہ ایک آسودہ ذہن آدمی، کہ جسے اپنا غم کسی کو سنانا ہی نہیں،تو وہ کیوں اظہار اور ذریعۂ اظہار کی الجھنوں میں پھنسے گا۔ تخلیق کا مجموعی تاثر مثبت ہو، اچھی بات ہے، لیکن صرف بلند حوصلگی اور...
  5. صریر

    غزل بغرض اصلاح

    میرے خیال میں، شاعری کے موضوع میں اصلاح ذریعۂ اظہار کی ہونی چاہیے، نہ کہ خود اظہار کی۔ مجھے تو یہ ناممکن سی بات لگتی ہے، کہ کرب میں ڈوبے ہوئے مصرعے یا جملے کی اصلاح کرکے اسے مسرت بخش لفظوں میں تبدیل کر دیا جائے۔ شاعر عسرت عسرت پکار رہا ہو، اور اسے تین نقطوں کی اصلاح دے کر عشرت عشرت میں تبدیل...
  6. صریر

    برائے اصلاح

    'غنچہ' کی 'چہ' کو دو حرفی لیا گیا ہے؟🤔
  7. صریر

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    میں یہیں ہوں آپا! آپ کی آواز سنی تو نہیں ، لیکن محسوس کی۔ اسی لئے چلا آیا۔ میں یہیں ہوں، یہیں کہیں۔۔۔ 😊
  8. صریر

    دعا زیک کے لیے دعائیں

    زیک جلدی ٹھیک ہو جائیں!
  9. صریر

    قسم کھاتے ہیں ہم زمانے کی

    خوب!👍🏻
  10. صریر

    ہم کسی سے کم نہیں ( موتیوں سے بنی تصویر نمبر 1)

    ماشاءاللہ، بہت خوب! مناسب رنگوں کا انتخاب، اور پھر ان رنگ کے موتیوں کو ٹھیک جگہ پر جڑنے کا کام بخوبی کیا گیا ہے۔ اس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ ایک ایک موتی کی، اپنے رنگ اور اپنی جگہ کے اعتبار سے برابر اہمیت ہے ۔
  11. صریر

    اس شوخ کے چہرے پر ہر جلوہ بلا کا تھا۔ برائے اصلاح

    بہت خوب روفی بھیا! ویسے مجھے تو یہ نظم لگ رہی ہے، لیکن اس کی شروعات نظم کی طرح نہیں ہوئی، اختتام البتہ ایک سبق آموز نظم کی طرح ہے، جس کا کوئی عنوان بھی ہو سکتا ہے۔ نظم کی ابتدا کے طور پر ایک دو عدد تعارفی اشعار لائے جا سکتے ہیں ‌‌، 'پھر یاد وہ آتا ہے، اک شخص جو اپنا تھا ۔۔۔ '، لیکن شاید آپ قاری...
  12. صریر

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    ژوب میں مشاعرہ منعقد ہونے جا رہا ہے؟🤔
  13. صریر

    { برائے اصلاح : تمہارے نام کے ہر حرف سے محبت ہے }

    بھئی!! کمال است۔👍🏻🏆
  14. صریر

    مبارکباد ہماری پیاری سی دلاری سی ہر دل عزیز گل بٹیا کو منصب تیس ہزار بہت بہت مبارک 🎉🥇🥇🥇🥇🎊

    گُل بٹیا کو منصب 'تیس ہزاری' اور ' بلبلِ محفل ' کا لقب مبارک ہو!!📢🏆🎖️
  15. صریر

    غزل (2024 - 05 - 10)

    اگر موجودہ مقطع کے دوسرے مصرعے کو برقرار رکھتے ہوئے تبدیلی کی جائے، تو یوں کہا جا سکتا ہے۔ جس کی امید تک نہ کی تھی کبھی وہ ملا غیب کے خزانے سے اور طریقے سے مصرع یوں بھی ذہن میں آیا تھا، جس کی امید ہار بیٹھے تھے وہ ملا غیب کے خزانے سے امید چھوڑنا اور ہمت ہارنا تو محاورہ ہے، لیکن امید...
  16. صریر

    غزل (2024 - 05 - 10)

    مقطع پہلے سے موجود ہے، ورنہ اس کو یوں کر سکتے تھے، ہوش آتا گیا ہمیں خورشید ٹھوکریں دربدر کی کھانے سے
  17. صریر

    غزل (2024 - 05 - 10)

    ماشاءاللہ،‌اچھی غزل ہے!👍🏻
  18. صریر

    مشعلِ دل جلا کے لائے ہیں

    ہر شعر پر جدا جدا داد دینے کا من کرتا ہے، لیکن پھر لڑی طویل ہو جائے گی 😄۔۔ بہت عمدہ سر، ہر شعر لاجواب ، چھوٹی بحر میں فلسفیانہ مضامین بآسانی اور بخوبی سموئے ہیں۔👍🏻
Top