نتائج تلاش

  1. نوید رزاق بٹ

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رومی کا ایک "سائنسی" شعر پولادپارہ ھائیم، آھن رُباست عشقَت اصلِ همه طلب تُو، در خود طلب ندیدم (رومی) ہم فولاد پارے ہیں، اور تیرا عشق آہن رُبا (مقناطیس)۔ طلب کا منبع بھی تُو ہی ہے، کہ از خود تَو ہمارے اندر وہ بھی نہیں ۔ (مفہوم)
  2. نوید رزاق بٹ

    میر میر تقی میر کی ایک غزل - ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا

    مطلع کچھ یُوں مل رہا ہے راہ دردِ عشق میں روتا ہے کیا آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا (کلیاتِ میر تقی، منشی نول کشور، 1874، صفحہ 32) (دیکھیں: سکرین شاٹ ) راہ دورِ عشق سے روتا ہے کیا آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا (کلیاتِ میر، منشی نول کشور، 1941، دیوانِ اول، صفحہ 29) ( کلیاتِ میر، ڈاکٹر عبادت بریلوی،...
  3. نوید رزاق بٹ

    غزل: دلوں میں فاصلے ہوں تو

    دلوں میں فاصلے ہوں تو سفر دشوار ہوتا ہے اماں نہ دے سکے جو گھر وہ گھر بیکار ہوتا ہے دلِ مضطر کی سوزش سے قلم تلوار ہوتا ہے ہم اُس کو "شعر" کہتے ہیں جو دل کے پار ہوتا ہے ق بخوفِ بے حجابی کیوں تمہیں انکار ہوتا ہے ہمیں کب ہوش اے ظالم دمِ دیدار ہوتا ہے! انوکھے ساز بجتے ہیں جگر جب تار ہوتا ہے...
  4. نوید رزاق بٹ

    اردو محفل سالانہ عالمی اردو مشاعرہ 2016

    جنابِ صدر، محترم مہمانِ خصوصی، شعرائے کرام، اور عزیز قارئین، السلام علیکم و رحمتہ اللہ میں اردو محفل اور محترم جناب محمد تابش صدیقی صاحب کا بے حد شکر گزار ہوں کہ اُنہوں نے اس اہم مشاعرے میں شرکت کی دعوت دی۔ سائبر دنیا میں اتنے طویل عرصہ تک اردو زبان کی بہترین خدمت پر اردو محفل کی انتظامیہ اور...
  5. نوید رزاق بٹ

    گود

    گود پارک پہنچتے ہی بچی نے جھولا لینے کی ضد شروع کر دی تھی۔ اُس نے بہت سمجھایا تھا، "چھوٹی ہو۔۔۔۔گِر جاؤ گی"، پر بچی اپنی ضد کی پکّی تھی۔ چار و ناچار وہ اُسے جھولوں کے قریب لے آئی تھی اور ایک پینگ میں بٹھا کر بہت آرام سے جھولا دینے لگی تھی۔ جھولے کے ہمراہ حرکت کرتے کرتے اُس کا ذہن پارک سے نکل...
  6. نوید رزاق بٹ

    افسانہ: ہیئر برش

    آپ سب کے پیغامات پڑھ کر خوشی ہوئی۔ بے حد شکریہ۔ اعجاز سر یہ کمپیوٹر پر ٹائپ کیا ہے۔ آپ کو کسی خاص فارمیٹ میں درکار ہو تو فائل بنا کر بھیج سکتا ہوں۔
  7. نوید رزاق بٹ

    افسانہ: ہیئر برش

    بہت شکریہ :) ممنون :)
  8. نوید رزاق بٹ

    افسانہ: ہیئر برش

    ہیئر برش "گدھا!" اماں نے برش زور سے زمین پر پٹخا۔ پاس بیٹھے ہوئے راحیل کا دل دہل گیا۔ اُس نے اپنی ماں کو یوں بے قابو ہوتے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ ناراض ہوتے دیکھا تھا، بچپن کی پٹائی اور ڈانٹ بھی یاد تھیں، پر اِن میں کبھی ایسی بے بسی نہیں تھی جو اب اماں کے چہرے پر تڑپ رہی تھی۔ "صاف ہی نہیں ہو...
  9. نوید رزاق بٹ

    دل جلے جلتے ہیں کیسے، دل جلا کر دیکھئے

    دل جَلے جلتے ہیں کیسے دل جلا کر دیکھئے دُور سے گھبرا رہے ہیں پاس آ کر دیکھئے دے رہا تھا پِھر صدائیں شہر میں سپنا فروش "خواب سارے ٹُوٹتے ہیں، آزما کر دیکھئے" ہم جِسے سمجھے تھے اپنی زندگی کچھ اور تھا باندھئے پُتلی کو دھاگے، اور نَچا کر دیکھئے! - اِبنِ مُنیبؔ
  10. نوید رزاق بٹ

    دَین

    دَین داتا کی دَین اور گُرو کی دَین آپس میں گتھم گتھا تھے۔ اسلحہ کئی دنوں سے ختم ہو چُکا تھا اور بارڈر کے پاس ایک کھیت میں چھپتے چھپاتے اچانک دونوں کا آمنا سامنا ہو گیا تھا۔ ایک دوسرے پر نظر پڑتے ہی دونوں بجلی کی تیزی سے ایک دوسرے پر جھپٹ پڑے تھے۔ اور اب ہر ایک کی کوشش تھی کہ وہ دوسرے کا وجود...
  11. نوید رزاق بٹ

    غزل: اپنے پیارے ساتھ چلیں تو

    بہت شکریہ کاشف بھائی :) ، مجھے خوشی ہے کہ آپ کو کاوش پسند آئی۔
  12. نوید رزاق بٹ

    غزل: اپنے پیارے ساتھ چلیں تو

    اپنے پیارے ساتھ چلیں تو رستے منزِل ہو جاتے ہیں چھوڑو مے اور مے خانوں کو ہم تُم محفل ہوجاتے ہیں وقت پہ گَر نہ آنکھ کُھلے تو سپنے قاتِل ہو جاتے ہیں روتا ہے جب پُھوٹ کے اَمبر ہم بھی شامِل ہو جاتے ہیں ڈوب رہا ہے دیکھوکوئی بڑھ کر ساحِل ہو جاتے ہیں! جلدی منزِل چاہنے والے جلدی بددِل ہو جاتے ہیں دیکھیں...
  13. نوید رزاق بٹ

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    مُستَمِع چوں تشنہ و جویندہ شُد واعظ اَر مُردہ بوَد گویندہ شُد سُننے والا جب پیاسا اور طلبگار ہو، تو مُردہ (بے جان) واعظ بھی بولنے لگتا ہے۔ - رومی اِس سے اقبال کا ایک شعر ذہن میں آتا ہے خدا اگر دلِ فطرت شناس دے تُجھ کو سکوتِ لالہ و گُل سے کلام پیدا کر - اقبال
  14. نوید رزاق بٹ

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    زندگانی آشتی ضدہاست مرگ آنک اندر میانش جنگ خاست (زندگی مخالف چیزوں کے درمیان آشتی کا نام ہے۔ موت یہ ہے کہ اُن میں جنگ چِھڑ جائے) - رومی زندگی کیا ہے، عناصر میں ظہورِ ترتیب موت کیا ہے، اِنہی اجزا کا پریشاں ہونا - برج نارائن چکبست لکھنوی
  15. نوید رزاق بٹ

    نہیں ہوتی وہاں رحمت خدا کی

    بہت شکریہ :) ، میں غور کرتا ہوں۔
  16. نوید رزاق بٹ

    نہیں ہوتی وہاں رحمت خدا کی

    نہیں ہوتی وہاں رحمت خدا کی نہ ہو وُقعت جہاں صِدق و صفا کی ہوئے رشوت کے آگے سَرنِگوں سب مثالیں دے رہے تھے کربلا کی! دِکھائی مُحتسِب نے وہ کرپشن "مَرَض بڑھتا گیا جُوں جُوں دوا کی" تواضع، صبر، اور ایمانِ کامل یہی سُنت رہی ہے انبیا (ع) کی امانت ہے بڑی، سمجھو عزیزو! تمہارے گھر میں یہ 'بندی خدا...
  17. نوید رزاق بٹ

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    'انصتوا' را گوش کن خاموش باش چون زبانِ حق نگشتی، گوش باش (خدا کا حکم) 'انصتوا' سُن اور خاموش رہ۔ جب تک تُو زبانِ حق نہیں بنتا، کان (سامع) بنا رہ۔ - رومی وَإِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُواْ لَهُ وَأَنصِتُواْ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ (الاعراف) "اور جب قرآن پڑھا جائے تو توجہ سے سنا کرو اور...
Top