نتائج تلاش

  1. ایس فصیح ربانی

    غزل -یہاں لوگ ہیں سیدھے سادے کئی

    یہاں لوگ ہیں سیدھے سادے کئی بدلتے ہیں دن میں لبادے کئی جہاں تھے وہیں کے وہیں رہ گئے کہ بن بن کے ٹوٹے ارادے کئی نہ چلیے تو پھر کوئی رستہ نہیں جو چل دیجیے تو ہیں جادے کئی ملی شاہزادی نہ انصاف کی بھٹکتے پھرے شاہزادے کئی چلے شاہ اب اپنی اگلی بھی چال کہ فرزیں بہت اور پیادے کئی نہیں جانتے غم...
  2. ایس فصیح ربانی

    عادتاً وحشتوں میں جیتا ہوں ۔ فاتح الدین بشیر

    بہت خوب فاتح صاحب غزل بہت اچھی ہے اس کی داد پیش ہے قبول کیجیے۔ درج بالا شعر کے قافیے کے بارے میں پوچھنا تھا کہ کیا یہ اس غزل کے دیگر قوافی کے ساتھ درست ہے؟ کیونکہ اس کا واحد "راستہ" ہے جو کہ دیگر قوافی کے واحد الفاظ "وحشت، تربت، غربت" وغییرہ کی طرح ہم آواز نہیں۔
  3. ایس فصیح ربانی

    اردو محفل کا مشاعرہ

    غزل پیش کرنے کی اجازت چاہوں گا
  4. ایس فصیح ربانی

    تعارف ڈاکٹر سہیل عباس خان کو اردو محفل میں خوش آمدید

    ڈاکٹر سہیل عباس خان اردو ادب میں ایک بڑا نام ہے۔ ان جیسی بلند پایہ شخصیت کی اس محفل میں تشریف آوری یقینا باعثَ اعزاز ہے۔ میں تہَ دل سے ان کو خوش آمدید کہتا ہوں۔
  5. ایس فصیح ربانی

    اردو محفل کا مشاعرہ

    جی انشاءاللہ ضرورحاضر ہوں گا
  6. ایس فصیح ربانی

    ساتویں سالگرہ محفل مشاعرہ ، آپ کی رائے اور تجویز

    جی حاضری کی پوری کوشش ہو گی ان شاء اللہ
  7. ایس فصیح ربانی

    بحر بتائیے

    وارث بھائی آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے وضاحت کی لیکن مجھے آپ کی اس بات سے اتفاق نہیں کہ یہ بحر مختلف ہے، آپ نے جو یہ مصرعے لکھے ہیں، کیا بحر میر میں ہیں؟ وہ عشق جو ہم سے روٹھ گیا اب اس کا حال سنائیں کیا یا پتا پتا بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہے یا چاہت میں کیا دنیا داری، عشق میں کیسی مجبوری یا کتنی...
  8. ایس فصیح ربانی

    بحر بتائیے

    آپ کا یہ شعر دو بحروں کا ملغوبہ ہے دیکھا ہے تمھاری آنکھوں میں دیکھا - فعلن ہے تمھا - فعِلن ری آں - فعلن کھوں میں - فعلن دیکھ ہماری آنکھوں میں تو دیکھ - فاع ہماری - فعولن آنکھوں - فعلن میں تو - فعلن پہلی مثال جس میں "فعِلن" آیا ہے وہ بحر متدارک میں ہے دوسری مثال جس میں "فاع فعولُن" آ رہے ہیں...
  9. ایس فصیح ربانی

    غزل ۔ زیست میں ہو کوئی ترتیب ضروری تو نہیں

    آپ سبھی محترم احباب کی ان پرخلوص اور ہمت افزاء آراء کے لیے بہت شکرگزار ہوں۔ ہمیشہ خوش و خرم رہیے۔
  10. ایس فصیح ربانی

    بحر بتائیے

    محترم محمد وارث صاحب، یہ مصرعے کس وزن میں ہیں، میں نہیں سمجھ سکا، اگر آپ اس کی وضاحت کر دیں گے تو مجھ سمیت کئی احباب کے علم میں اضافہ ہو گا، آپ کا بہت شکرگزار ہوں گا۔
  11. ایس فصیح ربانی

    بحر بتائیے

    ذیشان صاحب اگر آپ نے ردیف قافیہ میں تبدیلی نہ کرنے کی شرط نہ رکھی ہوتی تو میں آپ کو مشورہ دیتا کہ آپ ردیف کے آکر میں ایک لفظ کا اضافہ کر دیجیے دونوں مصرعے بحر میں ہو جاتے ہیں۔ تجھ سے پہلی سی وفا اب کون کرے گا آخر؟ بعد میرے یہ خطا اب کون کرے گا آخر؟ مخلص شاہیں فصیح ربانی
  12. ایس فصیح ربانی

    غزل ۔ زیست میں ہو کوئی ترتیب ضروری تو نہیں

    زیست میں ہو کوئی ترتیب ضروری تو نہیں لوگ ہوں تابعِ تہذیب ضروری تو نہیں مہربانوں نے بلایا ہے محبت سے مگر راس آ جائے وہ تقریب ضروری تو نہیں آپ جھٹلائیں مجھے، آپ کا ہے ظرف مگر میں کروں آپ کی تکذیب، ضروری تو نہیں دوست بھی تو مری تعمیر سے خائف ہوں گے ہوں عدو ہی پسِ تخریب، ضروری تو نہیں مجھ کو...
  13. ایس فصیح ربانی

    غزل: مجھے تو اپنی ہی پس ماندگی نے قتل کیا ۔۔۔ از امین عاصمٓ۔

    اس جدا جدا سی ردیف میں آپ نے بہت اچھے اشعار کہے ہیں، اس کے لیے بہت سی داد پیش ہے، قبول کیجیے۔ لیکن اس غزل کے قوافی بحث طلب ہیں، میرے خیال کے مطابق مطلعے میں قافیے کا تقرر نہیں ہو پا رہا، احباب سے رہنمائی کی درخواست ہے۔
  14. ایس فصیح ربانی

    ہائیکو

    محمود بھائی! حسبِ ارشاد پوری کوشش کروں گا، اِن شاءاللہ مگر ۔۔۔غمِ روزگار، غمِ روزگار!
  15. ایس فصیح ربانی

    غزل ۔ عرصہء خواب میں رہا جائے

    محمود بھائی آپ کا بہت شکریہ، طرحی مشاعرے میں غزل پوسٹ کر چکا ہوں۔ بہت شاد رہیے۔
  16. ایس فصیح ربانی

    اردو محفل کا طرحی مشاعرہ (قارئین و احباب کے تبصرہ جات کے لیے مختص )

    محترم ایم اے راجا صاحب! حوصلہ افزائی کرنے پر تہِ دل سے ممنون ہوں۔ ہمیشہ کامران و شادمان رہیے۔
  17. ایس فصیح ربانی

    اردو محفل کا طرحی مشاعرہ (قارئین و احباب کے تبصرہ جات کے لیے مختص )

    بھائی محمد خلیل الرحمٰن صاحب! آپ کی اس عنایت پر بہت شکرگزار ہوں آپ کا۔ سدا خوش و خرم رہیے۔
  18. ایس فصیح ربانی

    اردو محفل کا طرحی مشاعرہ (قارئین و احباب کے تبصرہ جات کے لیے مختص )

    بھائی خلیل الرحمٰن صاحب! آپ کی نشاندہی کا بہت شکریہ، بہت اچھی طرح پڑھا آپ نے ورنہ میری کیا سب کی سے گزر گیا یہ مصرعہ۔ بے دھیانی میں دوسری ردیف والا شعر اس غزل میں شامل ہو گیا، میں نے نکال دیا ہے۔ اور غزل میں نئے اشعار کا اضافہ بھی کیا ہے، ضرور دیلکھیے گا اور اپنے تاثرات سے نوازیئے گا۔ آپ کا بہت...
  19. ایس فصیح ربانی

    اردو محفل کا طرحی مشاعرہ (قارئین و احباب کے تبصرہ جات کے لیے مختص )

    آپ کا بہت شکریہ محترمہ غزل صاحبہ! سدا شاد آباد رہیے۔
Top