اس کے بعد وہ بولی " بیٹا ! کچھ اچھا حال نہیں ۔ معلوم ہوتا ہے کہ میں اس مرتبہ نہ بچوں گی ۔ تم نوران اور لیلا پر کرپا درشٹی رکھنا ۔ میں تمہیں اب تک اپنا بڑا بیٹا سمجھتی رہی ہوں ۔ تم بھی آئندہ انہیں اپنے چھوٹے بھائی بہن کی طرح سمجھنا ۔ اب سوائے تمہارے اس دنیا میں ان کا کوئی نہیں ۔ ان کے بڑے بھائی ،...