ابر اُترا ہے چار سو دیکھو
اب وہ نکھرے گا خوبرو دیکھو
سُرخ اینٹوں پہ ناچتی بارش
اور یادیں ہیں رُوبرو دیکھو
پیڑ سمٹے ہیں ٹہنیاں اوڑھے
بادوباراں ہے تند خو دیکھو
ایسے موسم میں بھیگتے رہنا
ایک شاعر کی آرزو دیکھو
وہ جو زینہ پہ زینہ اُترا ہے
عکس میرا ہے ہو بہو دیکھو
اپنی سوچیں سفر میں رہتی ہیں
اُس...