نتائج تلاش

  1. ع

    دو غزلہ: ’لہروں سے لڑتے لڑتے کنارا تو کٹ گیا‘ اور ’موسم کتابِ زیست کے اوراق الٹ گیا ‘

    عامر صاحب ، وضاحت کا شکریہ ! یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ میرے ناچیز مصرعے سے مطمئن ہیں .
  2. ع

    دو غزلہ: ’لہروں سے لڑتے لڑتے کنارا تو کٹ گیا‘ اور ’موسم کتابِ زیست کے اوراق الٹ گیا ‘

    عامر صاحب ، میں آپ کا موقف صاف طور پر سمجھ نہیں سکا . اگر آپ یہ فرما رہے ہیں کہ ’ملبے‘ کے ساتھ ’اٹنا‘ کا استعمال غیر مناسب اور غیر اصولی ہے تو پھر یہاں کون سا فعل مناسب ہے ؟ کوئی اور فعل یہاں قافیہ کے طور پر شاید نہ کھپے ، لیکن میں جاننا چاہتا ہوں کہ آپ کے خیال میں یہاں جملہ کیسے مکمّل ہو گا ...
  3. ع

    دو غزلہ: ’لہروں سے لڑتے لڑتے کنارا تو کٹ گیا‘ اور ’موسم کتابِ زیست کے اوراق الٹ گیا ‘

    عامر صاحب ، نگاہ کرم اور حوصلہ افزائی کے لئے بےحد ممنون ہوں . بہت شکریہ ، جزاک الله !
  4. ع

    سحرشعیل

    سحر صاحبہ ، جواب کا شکریہ اور میرے جواب میں تاخیر کے لئے معذرت . مرزا یاس یگانہ کی کتاب ’چراغ سخن‘ کے مطابق میر کی بحر متقارب اثرم ہے اور اس کے ارکان ہیں فعل فعولن فعل فعولن فعل فعولن فعلن فع . فعل فعولن کی جگہ فعلن فعلن بھی لایا جا سکتا ہے . حالانکہ ’چراغ سخن‘ میں اس کا ذکر نہیں ہے ، لیکن جناب...
  5. ع

    دو غزلہ: ’لہروں سے لڑتے لڑتے کنارا تو کٹ گیا‘ اور ’موسم کتابِ زیست کے اوراق الٹ گیا ‘

    محترم اعجاز صاحب ، اظہار خیال اور پذیرائی کا بہت بہت شکریہ ! ’پانی کا ملبے سے اٹنا‘ پر عاطف صاحب کو میرا جواب ملاحظہ فرمائیے .
  6. ع

    دو غزلہ: ’لہروں سے لڑتے لڑتے کنارا تو کٹ گیا‘ اور ’موسم کتابِ زیست کے اوراق الٹ گیا ‘

    عاطف بھائی، نوازش کے لئے بےحد ممنون ہوں . بہت شکریہ ! ’کنارا کٹنا‘ اور ’جی اچٹنا‘ تو عام ہیں . میں دونوں کی ایک ایک مثال پیش کر رہا ہوں . دوسری مثال عین میری غزل کی زمین میں ہے . در اصل تحقیق کے دوران معلوم ہوا کہ اس زمین میں درجنوں غزلیں ہیں . مرے دریا نے اپنے ہی کنارے کاٹ ڈالے بپھرتے...
  7. ع

    سحرشعیل

    ﷺ ۔سحر صاحبہ ، شعر میں جذبہ تو قابل تعریف ہے ماشا الله ، لیکن آپ نے بحر کون سی استعمال کی ہے ؟
  8. ع

    دو غزلہ: ’لہروں سے لڑتے لڑتے کنارا تو کٹ گیا‘ اور ’موسم کتابِ زیست کے اوراق الٹ گیا ‘

    احباب گرامی ، سلام عرض ہے ! یہ زمین کوئی سال بھر پہلے ذہن میں آئی تھی . کچھ اشعار ہوئے جو میں نے نظر ثانی کے لئے چھوڑ دئے . کچھ عرصہ گزرنے کے بعد چند اور اشعار ہوئے جن کا مزاج سابقہ اشعار سے جدا تھا ، لہٰذا انہیں مختلف غزل میں شامل کیا گیا . دونوں غزلوں کی نوک پلک سنوار کر پیش کر رہا ہوں . حسب...
  9. ع

    غزل: تھک گیا تھا سفر میں لمحوں كے

    محترم اعجاز صاحب، ایک مدّت کے بعد آپ کی شاباشی کا شرف حاصل ہوا ، اور بےحد خوشی ہوئی . بہت بہت شکریہ!
  10. ع

    غزل: تھک گیا تھا سفر میں لمحوں كے

    یاسر بھائی ، میں عموماً روایت پسند ہوں ، اور اجتہاد میں بھی روایت کا پاس رکھتا ہوں . یہاں بھی میں نے جو تراکیب استعمال کی ہیں ، وہ میری ایجاد نہیں ہیں ، بلکہ معروف شعرا کے یہاں ان کی مثالیں موجود ہیں . آپ نے حال ہی میں ایک ترکیب ’نقد نگاری‘ استعمال کی تھی . میرے دریافت کرنے پر آپ نے اس کی کوئی...
  11. ع

    غزل: تھک گیا تھا سفر میں لمحوں كے

    عاطف بھائی، بہت نوازش ! جزاک الله .
  12. ع

    عربی شاعری ۔ابو العتاھیة ۔ ترجمہ۔نظم۔الشباب۔

    ارشد صاحب، وضاحت کا شکریہ ! آپ نے جو فرمایا ، خاکسار اس سے واقف ہے. در اصل میرے خط میں ایک لفظ رہ گیا . میں کہنا چاہتا تھا کہ عربی شاعری کی 'چند' بحور اردو میں استعمال نہیں ہوتیں .
  13. ع

    عربی شاعری ۔ابو العتاھیة ۔ ترجمہ۔نظم۔الشباب۔

    عاطف بھائی جواب کا شکریہ ! میرے خیال میں مفاعلتن مفاعلتن فعولن کا امکان زیادہ ہے ، لیکن یقین سے نہیں کہہ سکتا کیوں کہ عربی کی تقطیع سے واقفیت نہیں ہے .
  14. ع

    غزل: تھک گیا تھا سفر میں لمحوں كے

    یاسر بھائی ، اسمائلیز کا شکریہ! :) اسمائلیز کے باوجود آپ کے خط سے محسوس ہوا کہ آپ کو میرے جواب سے تشفّی نہیں ہوئی . امید ہے آپ یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ کمپیوٹر کے ذریعے ڈھونڈی گئی مثالیں قابل قبول نہیں . میرے خیال میں مثال کمپیوٹر سے آئے یا کتاب سے ، اس کی مناسبت پر فرق نہیں پڑتا . اب ثقہ شاعر...
  15. ع

    عربی شاعری ۔ابو العتاھیة ۔ ترجمہ۔نظم۔الشباب۔

    عاطف بھائی، عربی شاعری سے میں قطعی بے بہرہ ہوں ، لیکن آپ کے اردو اشعار ہمیشہ کی طرح عمدہ ہیں . داد قبول فرمائیے . جہاں تک مجھے علم ہے، عربی شاعری کی بحور اردو میں استعمال نہیں ہوتی ہیں . ان عربی اشعار کی بحر کیا ہے ؟
  16. ع

    غزل: تھک گیا تھا سفر میں لمحوں كے

    یاسر بھائی ، پذیرائی کا شکریہ ! جزاک اللہ .’جان‘ اور ’روح‘ ہَم معنی الفاظ سہی ، لیکن دیگر ہَم معنی الفاظ کی طرح ایک ساتھ تو آتے ہیں ، مثلاً : میں دردِ عاشقی کو سمجھتا ہوں جان و روح کمبخت وہ بھی دِل میں کبھی ہے کبھی نہیں ( بہزاد لکھنوی ) جان کا درد اور روح کا درد بھی مستعمل ہیں ، مثلاً : روح...
  17. ع

    غزل: تھک گیا تھا سفر میں لمحوں كے

    صریر صاحب ، بہت نوازش ! جزاک اللہ .
Top