آپ پرانے کھاتے کا پاسورڈ ری سیٹ فرما لیں (امید کہ اس کی ای میل آئی ڈی تک آپ کی رسائی ضرور ہو گی)، بعد ازاں اس نئے کھاتے کو پرانے میں ضم کر دیا جائے گا۔ :) :) :)
تکنیکی اعتبار سے ایسی تبدیلی ممکن تو ہونی چاہیے، لیکن ڈیٹا بیس پرفارمینس اور تلاش وغیرہ پر اس کا منفی اثر ہوگا۔ ہم نے پہلے ہی اسے طے شدہ حد سے کہیں زیادہ بڑھا رکھا ہے۔ :) :) :)
زین فورو میں کسی بھی صفحہ پر جانے کی فوری سہولت موجود تھی، البتہ وہ دائیں سے بائیں زبانوں کی لیے کام نہیضں کرتی تھی۔ بہر کیف جب نئے نسخے پر اپگریڈ کیا جائے گا تو یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ :) :) :)