زیرک

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • ٭ہمیں تو حکمِ محبت تھا، ہم نے کرنی تھی٭٭ ہمارے ساتھ مروّت میں تم بھی مارے گئے٭٭ ظہیر مشتاق
    ٭نہ امیر شہر کو ہے خبر، نہ فقیہہ شہر کا ذوق ہے٭٭ یہ محاذ تھا کسی اور کا، یہاں لڑ رہا کوئی اور ہے٭٭کشمیر
    ٭شیخ عبدالباقی المکاشفی کا مختصر ترین مگر جامع خطبۂ جمعہ “کسی بھوکے پیٹ تک ایک لقمہ پہنچانا ہزار مساجد کی تعمیر سے بہتر ہے”۔
    سحرش سحر
    سحرش سحر
    گندم امیر شہر کی ہوتی رہی خراب
    بیٹی کسی غریب کی فاقہ سے مر گئ
    ٭٭عجیب شہر میں میرا جنم ہوا ہے جہاں٭٭ بدی کا حل کوئ نئیں، نیکیوں کا پھل کوئ نئیں
    ٭لگتا ہے اس بار برمنگھم میں قربانی کا گوشت گھر کے فرجوں میں تقسیم ہو گیا ہے، عید کے تین دن گزر گئے مگر کسی نے قربانی کا گوشت نہیں بھجوایا۔
    زیرک
    زیرک
    میرے گھر کے قریب ایک بچر شاپ ہے، وہاں جو لڑکا بطور قصائی کام کرتا ہے وہ عید کے تینوں دن رات صرف قربانی کا گوشت بناتا رہا ہے، اس کے اتنا وقت نہیں ہوتاتھا کہ اپنا کھانا گرم کر کے کھا سکے، میں اسے خود کھانا دے کر آتا رہا ہوں کیونکہ مجھے اچھا نہیں لگا کہ وہ عید کے دن بھی بھوکا رہے۔ مجھے قربانی کا گوشت کھانے کی لالچ نہیں، مدیر صاحبہ!میں نے یہاں کا مائنڈ سیٹ بتانے کی کوشش کی ہے کہ ہم بحیثیت مسلمان کس قدر بے حس ہو گئے ہیں۔
    جاسمن
    جاسمن
    یہ واقعی بے حسی ہے۔ پتہ نہیں ہمیں یہ کیوں لگتا ہے کہ اس قربانی کے بعد اللہ کی طرف سے نعمتیں ملنا بند ہو جائیں گی۔ جب ہم اللہ کے بندوں کو دیتے ہیں تو اللہ ہمیں کتنے ہی گنا بڑھا چڑھا کے دیتا یے۔ دل بڑا رکھنا بہت اطمینان دیتا یے۔ اور ماشاءاللہ اللہ نے آپ کو بہت بڑا دل دیا ہے۔ اللہ آپ کی قربانیاں قبول و منظور فرمائے۔ آپ کے وسائل میں برکتیں عطا فرمائے۔ آمین!
    زیرک
    زیرک
    اللہ پاک سب کو صراطِ مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے،آمین
    اس بار عید صرف نماز کی ادائیگی کی حد تک محدود رہی ہے۔ قربانی حسب سابق پاکستان/آزاد کشمیر میں ادا کروں گا۔
    ٭راستہ دیکھ کے چل، ورنہ یہ دن ایسے ہیں٭٭ گونگے پتھر بھی سوالات کریں گے تجھ سے٭٭ قیصر الجعفری
    ٭٭ناصح تجھے آتے نہیں آدابِ نصیحت٭٭٭ ہر لفظ تیرا دل میں چبھن چھوڑ رہا ہے٭٭ فانی بدایونی
    جاسمن
    جاسمن
    قرآن پاک کی ایک آیت کا ترجمہ ہے۔"نصیحت کرو اگر نصیحت فلاح دے۔۔"
    نیرنگ خیال
    نیرنگ خیال
    میں اسی بلاگ کی بات کر رہا تھا۔ آپ کے ذوق انتخاب کی داد نہ دینا بدذوقی ہوگی۔ سلامت رہیے۔
    زیرک
    زیرک
    بلاگ کی پسندیدگی کے لیے شکریہ، خوش رہیے
    ٭دھوپ نکلی ہے تو بادل کی ردا مانگتے ہو٭٭ اپنے سائے میں رہو، غیر سے کیا مانگتے ہو
    ٭واپڈا والوں سے پر زور گزارش ہے کہ عید الاضحیٰ کے تینوں دن بجلی بند رکھیں تاکہ گوشت امیروں کے فرج میں جانے کی بجائے غریبوں تک پہنچے۔
    میم الف
    میم الف
    ویسے بعض غریب بھی امیروں کے پاس ہی گوشت رکھواتے ہیں۔۔
    ٭٭یہ رکھ رکھاؤ بہت قابلِ ستائش ہے٭٭٭ ہُوا ہے کوئی گریزاں بڑے سلیقے سے٭
    ٭اختلافات پیدا ہو جائیں تو سمجھوتہ کرنا سیکھیں کیونکہ معاملات میں تھوڑی سی لچک پیدا کر لینا کسی رشتے کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دینے سے بہتر ہے۔
    جاسمن
    جاسمن
    درست کہا۔ اللہ کو بھی جوڑنے والے پسند ہیں اور جوڑنے اور جوڑے رکھنے کے لیے بہرحال چھوٹا بڑا ایثار کرنا پڑتا ہے۔
    ٭٭عشق نہ ہو تو لمس لطافت کھو دیتا ہے٭٭ ہوس پرستو! چُھو چُھو کر اُکتا جاؤ گے٭٭ رحمان فارس
    ٭پاکستان صرف ایک صورت میں ترقی کر سکتا ہے جب قانون کا ڈنڈہ صرف مخالف گائے کو ہانکنے کی بجائے سبھی مقدس گائیوں کو ایک نظر سے دیکھے گا۔
    جاسم محمد
    جاسم محمد
    ایسا تو ممکن نہیں ہے۔ کیونکہ احتساب کرنے والے خود کہیں نہ کہیں کرپشن کا شکار ہیں
    ٭اس عمر میں ملتے ہیں کب یار نشے جیسے٭٭ دارو کی طرح تیکھے، کوکین طبیعت کے
    ٭٭جو ہو سکے سمیٹیے گلی گلی محبتیں٭٭ جگہ جگہ پڑی ہوئی عداوتیں نہ مانگیے٭٭ سہیل ثاقب
    ٭میں کسی اور کی رسوائی پہ کب ہنستا ہوں٭٭ مجھ پہ جب آئینہ ہنستا ہے میں تب ہنستا ہوں٭٭ سجاد بلوچ
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top