اردو محفل فورم

عدنان عمر
عدنان عمر
اقبال نے کل اہلِ بیاباں کو سنایا۔۔۔ یہ شعرِ نشاط آور و پرسوز و طربناک۔۔۔میں صورتِ گل، دستِ صبا کا نہیں محتاج۔۔۔ کرتا ہے میرا جوشِ جنوں میری قبا چاک
فاخر
فاخر
آپ کی بات تو درست ہے ؛لیکن ہم لوگ تو غزل کے لوگ ہیں ۔ اور غزل کے لئے سہانا موسم چاہیے ہوتا ہے، شاید یہ طبعی میلان ہے
سخت گرمی میں موڈ نہیں بنتا ہے ۔ گرم ہوائیں؛ بلکہ لو ایسی چلتی ہے کہ الامان والحفیظ ایسا گمان ہوتا ہے کہ ہم پر دُوزخ کا دروازہ کھول دیا گیا ہو۔

جو دہلی کا حال ہے وہی لاہور کا بھی ہے ھھھھا
عدنان عمر
عدنان عمر
جی ہاں! موسمِ سرما میں بھی سموگ کے معاملے میں دلی اور لاہور ہم نوا و ہم پیالہ نظر آتے ہیں۔
محمد احسن سمیع راحلؔ
محمد احسن سمیع راحلؔ
کون جائے ذوق پر دلی کی گلیاں چھوڑ کر! :)
علی وقار
علی وقار
دلی کہاں گئیں ترے کوچوں کی رونقیں
گلیوں سے سر جھکا کے گزرنے لگا ہوں میں
(جاں نثار اختر)
فاخر
فاخر
محمّد ا حسن سمیع:راحل:
بھائی! حضرت ذوق کے زمانے کی گلیاں گلیاں تھیں ، اَب وہ گلیاں بے رونق ہوچکی ہیں، یہ گلیاں بس کتابوں کی بات بن کر رہ گئی ہیں۔ ان گلیوں میں اوباش و ناہنجار لوگوں کا ڈیرا ہے۔ دیواریں ہیں جو اپنے ماضی پر نوحہ کناں نظر آتی ہیں،بس ۔
علی وقار
علی وقار
میر تقی میر نے بھی کیا خوب کہا تھا،

دلی کے نہ تھے کوچے اوراق مصور تھے /// جو شکل نظر آئی تصویر نظر آئی
علی وقار
علی وقار
تذکرہ دہلی مرحوم کا اے دوست نہ چھیڑ /// نہ سنا جائے گا ہم سے یہ فسانہ ہرگز
الطاف حسین حالی
Top