اردو محفل فورم

سید رافع
سید رافع
محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی
اور آپ کیا یہ سمجھتے ہیں کہ آپ سے آج تک کوئی خطا نہیں ہوئی، اس لیے جان بوجھ کر خطا کرنا چاہتے ہیں؟
میں آپ کا مطمحِ نظر سمجھنا چاہ رہا ہوں۔
اکمل زیدی
اکمل زیدی
رافع بھائی اگر میں اسے لکھتا تو یوں لکھتا "

اللہ کی (روز)کم از کم ایک فرمانبرداری معرفت کے ساتھ کریں اس یقین کے ساتھ کہ وہ رحیم بھی ہے اور کریم بھی ہے ۔
سید رافع
سید رافع
محمد تابش صدیقی یہ بات ایسی ہی ہے کہ قرآن میں اللہ خود دعوت دیتا ہے کہ ذرا اس قرآن جیسی دس آیات بنا کر لاو۔ یا ایسی کہ ابراہیم ع کہتے ہیں کہ مغرب سے سورج نکال کر دکھاو۔ بعض صورتوں میں کفر لوگوں پر پیش کرنے سے عقل و معرفت آتی ہے۔
محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی
وہ مکالمہ کافروں سے ہے، مسلمانوں سے نہیں۔ جو اطاعت کر چکے ہیں۔
محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی
میں تو یہ پوچھ رہا ہوں کہ کیا آپ سے آج تک کوئی خطا نہیں ہوئی، کہ اس پر اللہ نے پلٹنے کی توفیق دی ہو، اور اللہ تعالیٰ کی رحمت کا یقین آیا ہو؟
یہ جان بوجھ کر نافرمانی کی کیا توجیح ہے؟
کوئی مثال سیرتَ طیبہ سے یا سیرَ صحابہ سے؟
اکمل زیدی
اکمل زیدی
رافع بھائی پہلی بات تو یہ کہ یہ دعوت نہیں چیلنج ہے جیسےچھری کی دھار کی تیزی چیک کرنے کے لیے اس سے ہاتھ نہیں کاٹا جاتا یا آگ کی گرم کنفرم کرنے کے لیے اسے چھو کر نہیں دیکھا جاتا ۔۔۔
سید رافع
سید رافع
سید رافع
سید رافع
محمد تابش صدیقی مجھ سے غفلت اور جان بوجھ کر بے شمار خطائیں ہوئی ہیں۔ لیکن معرفت کے ساتھ خطا ایک الگ چیز ہے۔
سید رافع
سید رافع
سید رافع
سید رافع
اکمل زیدی آپ صحیح فرما رہے ہیں کہ عقل مند عارف ایسا کام کریں گے نہیں۔ احمق کریں گے اور عارف ہو جائیں گے یا مذید غافل۔
محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی
اس الگ چیز کی کوئی توجیح بھی تو ہو۔ کوئی مثال تو ملے سنتِ رسولﷺ سے۔ خطا پر پلٹ آنا ہی اللہ کی رحمت سے ممکن ہوتا ہے۔ مزیدکیسا یقین چاہیے؟

کفر سرزد ہونا خطا کرنا ہی ہے، اگر کوئی اس پر پلٹتا ہے تو اللہ کی رحمت سے ہی یہ توفیق اسے ملتی ہے۔
محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی
وہ مثال آپ نے غلط منطبق کی ہے۔ وہ کفار سے مکالمہ ہے، جو اعلانیہ انکار کرتے ہیں۔
محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی
مسلمانوں کو کہیں کسی طرح بھی جان بوجھ کر نافرمانی کرنے کا نہیں کہا گیا۔
محمداحمد
محمداحمد
رافع بھائی! اس بات کا ماخذ و منبع کیا ہے؟ آپ نے یہ بات کہاں سے اخذ کی؟
سید رافع
سید رافع
محمد تابش صدیقی مسلمان بھی بہت سی چیزوں کا اعلانیہ انکار کرتے تھے اور ہیں۔ کیا جو ایمان لے آئے انکو نہیں کہا کہ امنو۔ یعنی پھر دوبارہ سے ایمان لاو! یا یہ نہیں کہا کہ ایمان ان کے قلب میں داخل نہیں ہوا۔ یہ بات جو میں نے کہی اسی نوع کی ہے۔
محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی
لیکن مسلمان کے لیے یہ حکم کہیں نہیں ہے کہ جان بوجھ کر نافرمانی کرو۔
ایمان لانے کا کہا گیا ہے، نافرمانی کرنے کا نہیں۔
سید عمران
سید عمران
توبہ توبہ نافرمانی یعنی گناہ، وہ بھی جان بوجھ کر، یہ تو سراسر بغاوت ہے۔۔۔
کیا ماں باپ کی محبت آزمانے کے لیے ان کے ساتھ ایسی گستاخی کی جاسکتی ہے چہ جائیکہ خدا سے؟؟؟
محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی
رحمٰن اور رحیم ہونا اللہ تعالیٰ کی صفات ہیں، اور الحمد للہ اللہ پر اللہ کی تمام صفات کے ساتھ کامل یقین ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے ایمان کی حفاظت فرمائے اور ہمیں ایمان پر قائم رکھے، آمین
سید عمران
سید عمران
اللہ تعالیٰ اہل ایمان کو جو ایمان لانے کی دعوت دے رہے ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ خدانخواستہ صحابہ کافر یا مرتد ہوگئے تھے کہ اب دوبارہ ایمان لانے کا کہا جارہا ہے بلکہ یہاں ایمان کی تجدید کا ذکر ہے، ایمان کو تر و تازہ کرنے کا ذکر ہے!!!
Top