الشفاء کے کوائف نامے کے مراسلے پر تبصرے

  1. جاسمن
    جاسمن
    درست کہا۔
    ‏جولائی 29, 2020
    الشفاء نے اسے پسند کیا۔
  2. محمداحمد
    محمداحمد
    بالکل درست بات ہے۔ !

    کیا کیا اقدامات کیے جائیں! ویسے میں نے تو کافی عرصہ ہوا خبریں دیکھناچھوڑ دی ہیں۔
    ‏جولائی 30, 2020
    الشفاء، سید عاطف علی اور جاسمن نے اسے پسند کیا۔
  3. جاسمن
    جاسمن
    خبر کے بارے میں ہم یہی دیکھتے اور سنتے ہیں کہ بس ہر منفی، رلانے والی بات ہی خبر ہوتی ہے۔ مثبت خبریں کہیں سوشل میڈیا سے تو مل جاتی ہیں لیکن بہت زیادہ ہائی لائٹ نہیں ہوتیں۔
    اس کا کیا مطلب ہے؟ کیا لوگ منفی ہی دیکھنا اور سننا چاہتے ہیں؟
    ہم تو مثبت سننا اور دیکھنا چاہتے ہیں۔
    ابھی ملتان کے ایک یتیم بچے نے جو شربت کی ایک ریڑھی پہ کام کرتا ہے۔ میٹرک میں بہت اچھے نمبر لیے ہیں۔
    کیا اس پہ کوئی پروگرام ہوا؟
    ‏جولائی 30, 2020
    الشفاء، محمداحمد اور سید عاطف علی نے اسے پسند کیا۔
  4. محمداحمد
    محمداحمد
    میڈیا والوں کا اپنا اپنا ایجنڈہ وہ مثبت خبریں پھیلا کر اپنا وقت اور وسائل برباد نہیں کرنا چاہتے۔
    ‏جولائی 30, 2020
    جاسمن نے اسے پسند کیا۔
  5. الشفاء
    الشفاء
    پرنٹ میڈیا کا تو ہم کچھ نہیں کر سکتے سوائے اخبار بند کرنے کے۔ لیکن کون کون سا اخبار بند کریں گے۔ الیکٹرونک میڈیا پر اس طرح کی خبریں دینے والے چینل کو دیکھنا بند کر سکتے ہیں، ویسے بھی یہ نیوز چینل سوائے مایوسی اور اضطراب پھیلانے کے اور کچھ نہیں کر رہے ۔ باقی سوشل میڈیا پر ایسی تمام پوسٹس اوپن کرنے سے گریز کرنا چاہیے جو منفی محسوس ہو رہی ہوں۔
    ‏اگست 4, 2020
    سیما علی، محمداحمد اور جاسمن نے اسے پسند کیا۔
  6. الشفاء
    الشفاء
    اس طرح شاید پوسٹ کرنے والے کی حوصلہ شکنی ہو اور وہ باز آ جائے۔ مزید یہ کہ مثبت اور اچھی پوسٹس کی لائک وغیرہ کے ذریعے حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ یہ سلسلہ بڑھتا جائے۔ ہم محفلین کو بھی محفل پر اس کا خیال رکھنا چاہیے،اور اس میں بہترین طریقہ وہی ہے جو قرآن نے بیان کیا ہے کہ وتعاونو علی البر والتقویٰ ولا تعاونو علی الاثم والعدوان۔۔۔
    ‏اگست 4, 2020
    سیما علی، محمداحمد اور جاسمن نے اسے پسند کیا۔