ابن سعید کے کوائف نامے کے مراسلے پر تبصرے

  1. سین خے
    سین خے
    سعود بھائی آپ کو ایکٹوو دیکھ کر بہتتت اچھا لگا :) کوشش کیجئے گا کہ یہ ایکٹیویٹی دو چار مراسلوں کی صورت میں ہی سہی، جاری رہے :)
    ‏ستمبر 4, 2019
    ابن سعید نے اسے پسند کیا۔
  2. زیک
    زیک
    فوراً سے پیشتر انہیں کورس ڈراپ کرنے کا مشورہ دیں
    ‏ستمبر 4, 2019
  3. ابن سعید
    ابن سعید
    ہم نے خاطر خواہ حد تک خائف کر دیا تھا، نتیجتاً اس شام چار طلبا نے اپنا اندراج واپس لے لیا تھا۔ :) :) :)
    ‏ستمبر 4, 2019
  4. سین خے
    سین خے
    زیک بھائی یعنی چار مراسلے چاہے وہ مسکانوں پر ہی صرف مشتمل کیوں نہ ہوں، کے لئے کورس ڈراپ کرنا پڑے گا۔ حیرت بھری اسمائیلی
    ‏ستمبر 4, 2019
    جاسم محمد نے اسے پسند کیا۔
  5. ابن سعید
    ابن سعید
    زکریا بھائی کا مطلب یہ تھا کہ جن طلبا کی توقعات کورس کے مقصود سے مختلف ہوں ان کو مشورہ دیا جائے کہ وہ اس میں شرکت نہ فرمائیں ورنہ ان کے پلے کچھ پڑے گا نہیں الٹا خراب نتائج کا نزلہ ہم پر گرے گا۔ :) :) :)
    ‏ستمبر 4, 2019
    جاسم محمد، محمد سعد، سین خے اور ایک اور رکن نے اسے پسند کیا۔
  6. سین خے
    سین خے
    اوہ! مائے بیڈ۔
    ‏ستمبر 4, 2019
    جاسم محمد نے اسے پسند کیا۔
  7. محمد سعد
    محمد سعد
    کورس اؤٹ لائن تو دلچسپ ہے۔ لیکن ڈاکر۔۔۔ اللہ معاف کرے۔
    خیر، کچھ عرصہ پہلے سکریچ سے ایک پئیر ٹو پئیر ایپلکیشن لکھنے کا تجربہ کیا تھا، تھوڑی سی خود پکائی ہوئی آر ایس اے کی امپلمنٹیشن کے ساتھ۔ اچھا تجربہ رہا۔ :)
    ‏ستمبر 4, 2019
    جاسم محمد، محمد تابش صدیقی اور ابن سعید نے اسے پسند کیا۔
  8. ابن سعید
    ابن سعید
    ڈاکر کا فائدہ یہ ہے کہ اس کے چلتے آٹومیٹیڈ ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم کرائی جا سکتی ہے۔ طلبا کو اپنا سرور کسی اور ہوسٹ پر ڈیپلائے کرنے کی ضرورت نہیں باوجود اس کے کہ سبھی اپنی مرضی کے پروگرامنگ لینگوئج کے انتخاب میں آزاد ہوں گے۔ ہم نے پورا نظام تیار کر رکھا ہے جو طلبا کی پرائیویٹ ریپوزیٹری کلون کر کے اس سے ڈاکر امیج تیار کر کے متعلقہ کنٹینر چلا کر ٹیسٹینگ اسکرپٹ کے حوالے کر دیتا ہے۔ :) :) :)
    ‏ستمبر 4, 2019
    جاسم محمد، محمد تابش صدیقی اور محمد سعد نے اسے پسند کیا۔
  9. محمد سعد
    محمد سعد
    آپ کی بتائی ہوئی تعریف تو لگ بھگ اوپن شفٹ جیسی لگ رہی ہے۔
    ‏ستمبر 5, 2019
    جاسم محمد نے اسے پسند کیا۔
  10. ابن سعید
    ابن سعید
    اوپن شفٹ ریڈ ہیٹ کا پیش کردہ کنٹینر پلیٹ فارم ہے جس کا احاطہ ڈاکر سے کسی قدر بڑا ہے، بلکہ ڈاکر اس میں ایک جزو کے طور پر کام کر سکتا ہے۔ ڈاکر کا ایک عدد انٹریکٹیو ٹیوٹوریل من جانب خادم: https://training.play-with-docker.com/microservice-orchestration/ :) :) :)
    ‏ستمبر 5, 2019
    جاسم محمد اور محمد سعد نے اسے پسند کیا۔