م

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • ایک بار پھر وضاحت کر دیں کہ اردو محفل کا بنیادہ مقصد "اردو" کی ترویج ہے۔ یہ کسی بھی عقائد و نظریے یا قومیت کا ترجمان یا جاگیر نہیں۔ یہاں ہر کسی کو اخلاقیات کے دائرے میں رہ کر فورم کے قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی بات رکھنے کا مکمل حق حاصل ہے۔ ہم ذاتی طور پر سیکیولر ذہنیت کے حامل ہوں یا ناں ہوں لیکن جب محفل کی نظامت کی بات آتی ہے تو ہمیں فیصلے محفل کے اصولوں اور اس کے اغراض و مقاصد و مرکزی نصب العین کو سامنے رکھ کر کرنے ہوتے ہیں۔ یہاں جس طرح کسی کو خدا کے وجود پر ایمان رکھنے اور اس کے اظہار کی اجازت ہے بعینہ کسی کو خدا کے وجود پر ایمان نہ رکھ کر اپنے نظریات کے اظہار کی اجازت ہے۔ جس طرح خدا کو ماننے یا نہ ماننے والوں کو ان کے موقف کے دفاع کی اجازت ہے اسی طرح کسی کے سوالات کا جواب دینے یا نہ دینے کی بھی آزادی ہے۔ بہت ممکن ہے کہ جن سوالات کی بنیاد پر آپ اپنی فتح مندی کا جھنڈا گاڑ بیٹھے ہوں وہ سوالات کسی کے لئے ایک بچکانہ ضد سے زیادہ معنی نہ رکھتے ہوں۔

    ویسے آپ نے اردو زبان کی ترقی و ترویج کے حوالے سے کوئی بات کی ہوتی تو شاید آپ زیادہ سنجیدہ اور سیر حاصل گفتگو سے شرف یاب ہوتے۔ :)
    السلام علیکم۔

    امید کہ بخیر ہوں گے۔

    آپ کی محبت ہے جو آپ ہمیں اس قابل سمجھتے ہیں کہ ہم سے اپنے جذبات کا اظہار کریں۔ اگر آپ کو یاد نہ ہو تو ہم یاد دلا دیں کہ ایک سے زائد دفعہ ہم نے یہ کہا ہے کہ صحت مند مباحثے میں کوئی حرج نہیں لیکن موضوع سے ہٹ کر گفتگو کرنے کے بجائے اسی بات کو مناسب زمرے میں نئے دھاگے کی شکل میں شروع کیا جا سکتا ہے۔ ناظمین و مدیران کی ذمہ داریوں میں یہ چیز شامل ہوتی ہے کہ گفتگو ٹریک، موضوع اور زمرے سے دور ہونے لگے، نا شائستہ لہجہ اختیار کر جائے یا اس کا کوئی حاصل نظر نہ آتا ہو (مذکورہ اسباب میں سے ایک یا زائد) تو اس جانب اراکین کی توجہ مبذول کرائی جائے اور پھر بھی بات نہ بنے تو گفتگو منقطع کر دیا جائے۔ ہم نے جو بھی کیا ہے وہ خاطر خواہ انتباہ اور وقفہ دے کر کیا ہے (باوجود اس کے کہ اس کے لئے ہم کسی طور مجبور نہیں تھے)۔ پھر بھی آپ بزعم خود فتح مندی کا جشن منانا چاہتے ہیں تو صد بسم اللہ۔

    جاری ہے ۔۔۔
    ہم اپنے پچھلے مراسلے میں ہوئی کوتاہی، کسلمندی اور غیر ذمہ دارانہ رویے کے لئے معذرت خواہ ہیں۔ اولین وقت میں درست معلومات بہم پہونچانا ہمارے فرائض میں شامل ہے۔ مراسلہ ارسال کرنے کے بعد ہمیں اس خلش نے مجبور کیا اور نیند کوسوں دور بھاگ گئی اس لئے ہم نے فوراً کنٹرول پینل کھول کر یہ معلوم کیا کہ مذہب و سیاست کے زمروں میں پوسٹ کرنے کے لئے کم از کم پیغامات کی تعداد فی الحال 15 ہے۔ امید ہے کہ آپ اپنی دامن عفو میں ہمارے لئے کشادگی پائیں گے۔

    والسلام۔
    پہلے یہ تعداد 100 پیغامات کی تھی لیکن کچھ عرصہ قبل اس میں تخفیف کی گئی تھی اور اسے 50 یا 25 کر دیا گیا تھا۔ بہر کیف ہم اس تعداد کے بارے میں پر یقین نہیں ہیں۔ اور نیند سے پلکیں بوجھل سی ہو رہی ہیں اس لئے ہم اس وقت ایڈمن کنٹرول پینل کھول کر تصدیق کی ہمت نہیں جٹا پا رہے۔ ہم اپنی اس کسلمندی کے لئے از حد شرمندہ ہیں۔ ویسے لائبریری کے زمرے میں یہ پابندی پیغامات کی تعداد پر نہیں ہے بلکہ اس کا معیار قائم رکھنے کی غرض سے وہاں صرف لائبریری اراکین کو پیغامات پوسٹ کرنے کی اجازت ہے۔
    وعلیکم السلام
    بہت شکریہ ابن سعید صاحب
    آپ کا فرسٹ تائم انداز گفتگو دیکھ کر مسرت ہوئی۔مجھے انہی سیکشنز میں پوسٹ کرنے میں دقت ہو رہی ہے جن کا آپ نے تذکرہ کیا۔پوسٹ کی حدود کیا ہیں جن کے بعد میں مذکورہ سیکشنز تک لکھنے میں رسائی حاصل کر سکوں گا۔
    السلام علیکم۔

    اردو محفل میں خوش آمدید۔ ہمیں دکھ ہے کہ آپ کو پیغامات ارسال کرنے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔ در اصل مذہب، سیاست اور لائبریری کے زمروں میں بعض ناگزیر اسباب اور انتظامی مجبوریوں کے تحت نئے محفلین کو پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہے حتیٰ کہ ان کے پیغامات کی تعداد ایک مخصوص حد کو پار نہ کر جائے۔ اس کے علاوہ دیگر زمروں میں آپ کو کوئی مشکل درپیش نہیں ہونی چاہئیے۔ ہمارا مشورہ ہے کہ آپ تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف پیش کرکے محفلین کو اپنے بارے میں بتائیں اور لوگوں سے مانوس ہو جائیں اس دوران آپ کے پیغامات کی تعداد بھی اتنی ہو جائے گی کہ ایسی مشکلات پیش نہیں آئیں گی۔

    ویسے اگر آپ نے رپورٹ کرتے ہوئے یہ بھی بتا دیا ہوتا کہ کس زمرے میں پیغامات ارسال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ایرر میسج کیا مل رہا ہے تو ہمیں مسئلہ کی تشخیص اور درست مشورہ دینے میں سہولت ہوتی۔

    امید ہے کہ محفل میں آپ کا وقت اچھا اور خوشگوار گزرے گا اور ہمیں آپ کے علم سے استفادہ کا موقع ملے گا۔ کسی بھی تعاون کے لئے ناظمین سے بلا تکلف رابطہ فرمائیں۔ اس کے علاوہ ہمیں یقین ہے کہ آپ کو دیگر محفلین کا تعاون بھی حاصل رہے گا۔ :)
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top