حسان خان کے کوائف نامے کے مراسلے پر تبصرے

  1. کامران عاشر
    کامران عاشر
    مطلب وہ فارسی کے اہل زباں نہ ہو کر بھی فارسی کے بہت بڑے شاعر تھے
    ‏نومبر 6, 2018
    حسان خان نے اسے پسند کیا۔
  2. سید عاطف علی
    سید عاطف علی
    کیا بات ہے !!! ۔ زبردست بات ۔
    ‏نومبر 6, 2018
    حسان خان نے اسے پسند کیا۔
  3. حسان خان
    حسان خان
    صائب تبریزی کو اہلِ زبان نہ کہنا سِتم ہو گا۔ اُن کی زبان دانی پر ہزاروں فصاحتیں قُربان ہیں۔ ویسے بھی وہ دولسانی تھے، اور تُرکی اور فارسی دونوں زبانیں بخوبی جانتے تھے۔
    ‏نومبر 6, 2018
    کامران عاشر اور سید عاطف علی نے اسے پسند کیا۔
  4. حسان خان
    حسان خان
    تُرکی اُن کی مادری زبان تھی، لیکن اُس میں اُن کی صرف ۱۹ غزلیں ہیں، جبکہ فارسی میں ۷۰۰۰ سے زیادہ غزلیں ہیں، جس کی بِنا پر وہ فارسی میں سب سے زیادہ غزلیں کہنے والے شاعر ہیں۔ فارسی ادبیات کی تاریخ میں یہ اعزاز ایک تُرک نژاد و تُرک زبان شخص کو حاصل ہے، جو ایک دلچسپ چیز ہے۔
    ‏نومبر 6, 2018
    کامران عاشر اور سید عاطف علی نے اسے پسند کیا۔