شکریہ لاریب، ربط تو کہیں سے ڈھونڈنا پڑے گا، کچھ شعر جو مجھے یاد ہیں لکھ دیتا ہوں۔ :)
اس جہاں میں ایسی کوئی بات ہو
جیت ہو اور نے کسی کی مات ہو
بس ہوس کے ہیں یہ سارے سلسلے
بابری مسجد ہو یا سُمنات ہو
زخم دل کے چین سے رہنے نہ دیں
روزِ روشن ہو کہ کالی رات ہو
اسطرح پینے کو مے کب ملتی ہے
ناب ہو، تُو ساتھ ہو، برسات ہو
برملا گوئی کا حاصل ہے اسد
اپنوں کی نظروں میں بھی کم ذات ہو
محمد وارث کے کوائف نامے کے مراسلے پر تبصرے