1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $420.00
    اعلان ختم کریں
  2. اردو محفل سالگرہ چہاردہم

    اردو محفل کی یوم تاسیس کی چودہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

کاشف اختر کے کوائف نامے کے مراسلے پر تبصرے

  1. محمد ریحان قریشی
    محمد ریحان قریشی
    تقطیع سے بہتر ہے کہ شعر کو گنگنایا جائے۔ بلکہ تقطیع شعر کو گنگنانے کا ہی دوسرا نام ہے۔
    ‏فروری 3, 2018
    کاشف اختر نے اسے پسند کیا۔
  2. کاشف اختر
    کاشف اختر
    ریحان بھائی! جن بحور کے آخر میں لن فعولن مفاعلین وغیرہ ہوں یعنی سالم بحور؛ ان کی تقطیع آسان لگتی ہے.... لیکن یہ مفعول مفاعیل وغیرہ کا مسئلہ سمجھ میں نہیں آتا
    ‏فروری 3, 2018
    محمد ریحان قریشی نے اسے پسند کیا۔
  3. محمد ریحان قریشی
    محمد ریحان قریشی
    آپ کی بات سمجھ نہیں پایا، کہیں آپ ان دو بحور کے مل جانے کی طرف تو اشارہ نہیں کر رہے؟
    مفعول مفاعیل مفاعیل فعولن
    مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن
    ‏فروری 3, 2018
    کاشف اختر نے اسے پسند کیا۔
  4. کاشف اختر
    کاشف اختر
    جی نہیں مجھے تقطیع کے مسائل سمجھ میں نہیں آتے..... جیسے ایک شعر لیں

    فکر جمیل خواب پریشاں ہے آجکل.... کی تقطیع کیسے کریں گے
    ‏فروری 3, 2018
    محمد ریحان قریشی نے اسے پسند کیا۔
  5. محمد ریحان قریشی
    محمد ریحان قریشی
    فکرے جَ : مفعول
    میل خابِ: فاعلات
    پریشاں ہِ :مفاعیل
    آج کل: فاعلن
    ‏فروری 3, 2018
  6. کاشف اختر
    کاشف اختر
    بنیادی طور پر یہ سمجھنا ہے کہ مفعول اور مفاعیل میں آخری حرف یعنی لام ساکن ہے تو یہ تسکین کا عمل تقطیع میں کس طرح انجام دیتے ہیں
    ‏فروری 3, 2018
  7. محمد ریحان قریشی
    محمد ریحان قریشی
    ارکان کی آخر میں آنے والا حرف ساکن ہو یا متحرک اس سے فرق نہیں پڑتا۔
    ‏فروری 3, 2018
    کاشف اختر نے اسے پسند کیا۔
  8. کاشف اختر
    کاشف اختر
    تو گویا وہ آخری لفظ خواہ متحرک ہو لیکن تقطیع میں ساکن مان لیں گے جیسے جَ لام ساکن کی جگہ ہے
    ‏فروری 3, 2018
    محمد ریحان قریشی نے اسے پسند کیا۔
  9. کاشف اختر
    کاشف اختر
    بہت شکریہ! اس سے پچاس فیصد اشتباہ دور ہوگیا لیکن اس سلسلے میں بہت سے اور بھی مسائل ہیں جو تشویش میں ڈالتے رہتے ہیں.... میں کسی لڑی میں آپ سے وقتا فوقتا پوچھ لیا کروں گا ان شاء اللہ تعالٰی
    ‏فروری 3, 2018
    محمد ریحان قریشی نے اسے پسند کیا۔
  10. محمد ریحان قریشی
    محمد ریحان قریشی
    ساکن مان لیں یا متحرک ایک ہی بات ہے۔ مفعول، مفاعیلن پر خرب کے استعمال سے حاصل ہوتا ہے جس میں غالبآٓ میمِ اول اور نونِ آخر کو گرا دیتے ہیں جس سے فاعیل بچتا ہے ل متحرک کے ساتھ، مگر جیسا کہ میں نے پہلے کہا اس سے کوئی فرق پڑتا نہیں ہے۔
    ‏فروری 3, 2018
    کاشف اختر نے اسے پسند کیا۔