1. اردو محفل سالگرہ پانزدہم

    اردو محفل کی یوم تاسیس کی پندرہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

لاریب مرزا کے کوائف نامے کے مراسلے پر تبصرے

  1. لاریب مرزا
    لاریب مرزا
    رافٹنگ سے پہلے انہوں نے دستخط لیے کہ اگر آپ کی جان کو کوئی خطرہ لاحق ہو گیا تو ہم ذمہ دار نہ ہوں گے۔ ہمیں ایک لمحہ لگا فیصلہ کرنے میں۔ زیک بھائی!! بلآخر ہم نے رافٹنگ کا ایڈونچر کر لیا۔ :پ
    ‏جولائی 26, 2017
  2. محمد عدنان اکبری نقیبی
    محمد عدنان اکبری نقیبی
    واہ بہنا۔آپ کو ڈر تو لگا ہو گا۔
    ‏جولائی 26, 2017
    لاریب مرزا اور جاسمن نے اسے پسند کیا۔
  3. زیک
    زیک
    زبردست! وادی کاغان کی سیر کر رہی ہیں؟ تصاویر کہاں ہیں؟
    ‏جولائی 26, 2017
  4. یاز
    یاز
    زبردست۔
    تصویری لڑی کے اجراء تک ہم بھوک ہڑتال پہ رہیں گے۔
    ‏جولائی 26, 2017
    لاریب مرزا اور محمد عدنان اکبری نقیبی نے اسے پسند کیا۔
  5. لاریب مرزا
    لاریب مرزا
    زیک ناران، گلگت اور ہنزہ کے پانچ روزہ ٹور پہ نکلے ہیں۔ آج دوسرا دن تھا۔
    ‏جولائی 27, 2017
    یاز اور محمد عدنان اکبری نقیبی نے اسے پسند کیا۔
  6. لاریب مرزا
    لاریب مرزا
    محمد عدنان اکبری نقیبی جب آپ کو تیرنا نہ آتا ہو۔ پانی میں بڑے بڑے پتھر نظر آ رہے ہوں اور ٹھاٹھیں مارتا ہوا ٹھنڈا یخ پانی ہو اور آپ پانی کے ساتھ بہہ جائیں تو کوئی بچانے والا بھی نہ ہو تو تو ڈر تو لگتا ہے۔ دو تین جگہوں پہ تو لگا کہ بس اب نہیں بچتے۔ اس قدر رف پانی تھا کہ ہم پورے بھیگ گئے اور پانی رافٹ میں بھی آ گیا۔ چپو چلا چلا کے حالت ہو گئی۔ لیکن یہ ایڈونچر زبردست رہا۔
    ‏جولائی 27, 2017
    یاز، محمد عدنان اکبری نقیبی اور زیک نے اسے پسند کیا۔
  7. لاریب مرزا
    لاریب مرزا
    یاز ہاہاہا!! ہم تو لڑی بنا کے ساتھ ساتھ اپنے سارے احساسات بیان کرنا چاہتے تھے لیکن فون کے سگنل ہی نہیں آتے یہاں۔ ابھی ہوٹل کا وائی فائی استعمال کر رہے ہیں۔ ان شاء اللہ کچھ نہ کچھ اشتراک تو کریں گے واپسی پہ۔ :)
    ‏جولائی 27, 2017
    یاز اور محمد عدنان اکبری نقیبی نے اسے پسند کیا۔
  8. عثمان
    عثمان
    بہت خوب!
    فیملی کے ساتھ ہیں یا سکول کے ساتھ۔ :)
    ‏جولائی 31, 2017
    لاریب مرزا نے اسے پسند کیا۔
  9. لاریب مرزا
    لاریب مرزا
    عثمان بھائی!! یہ پروگرام کچھ گولیگز کے ساتھ بنا تھا۔ لیکن سکول کی طرف سے نہیں گئے تھے بلکہ ٹور ارینج کرنے والے ایک گروپ کے ساتھ گئے تھے۔ :)
    ‏اگست 1, 2017
    قرۃالعین اعوان اور عثمان نے اسے پسند کیا۔
  10. قرۃالعین اعوان
    قرۃالعین اعوان
    یہ تجربہ کیسا رہا لاریب؟ گروپ کے انتظامات کیسے تھے؟
    ‏اگست 12, 2017
    لاریب مرزا نے اسے پسند کیا۔
  11. لاریب مرزا
    لاریب مرزا
    عینو آپا!! ہمارا تجربہ اچھا رہا۔ لڑی میں اس بابت تفصیل سے بتائیں گے۔ :)
    ‏اگست 12, 2017
    قرۃالعین اعوان نے اسے پسند کیا۔
  12. قرۃالعین اعوان
    قرۃالعین اعوان
    ضرور! انتظار رہے گا :)
    ‏اگست 12, 2017
    لاریب مرزا نے اسے پسند کیا۔