راحیل فاروق کے کوائف نامے کے مراسلے پر تبصرے

  1. لاریب مرزا
    لاریب مرزا
    ایسا کیوں؟؟
    ‏اپریل 18, 2017
    جاسمن اور راحیل فاروق نے اسے پسند کیا۔
  2. راحیل فاروق
    راحیل فاروق
    نئے لکھنے والوں کو پڑھیے ذرا۔ عاطف سے مرہم تک۔
    ‏اپریل 18, 2017
    فہد اشرف، جاسمن اور لاریب مرزا نے اسے پسند کیا۔
  3. ہادیہ
    ہادیہ
    سچی؟
    ‏اپریل 18, 2017
    جاسمن نے اسے پسند کیا۔
  4. راحیل فاروق
    راحیل فاروق
    میرا خیال ہے مچی!
    ‏اپریل 18, 2017
    جاسمن اور ہادیہ نے اسے پسند کیا۔
  5. ہادیہ
    ہادیہ
    ٹھیک ہے جی
    ‏اپریل 18, 2017
  6. لاریب مرزا
    لاریب مرزا
    یہ لوگ نئے لکھنے والے تھوڑی ہیں! :) اردو محفل نے ان کی صلاحیتوں میں نکھار دیا ہے۔ باقی آپ کا شمار تو اساتذہ میں ہوتا ہے۔ آپ تو نہیں بھاگ سکتے۔ :)
    ‏اپریل 18, 2017
    عاطف ملک، جاسمن اور راحیل فاروق نے اسے پسند کیا۔
  7. با ادب
    با ادب
    نئے لوگوں نے کیا کیا ہے؟ ؟
    ‏اپریل 18, 2017
    ہادیہ، جاسمن اور راحیل فاروق نے اسے پسند کیا۔
  8. راحیل فاروق
    راحیل فاروق
    بچوں کی شاعری تو پڑھیں، آپا۔ غضب کا لکھنے لگے ہیں۔ سچ مچ خود پر ترس آتا ہے اور ان پر رشک۔ گو اس بات کا یقین نہیں کہ زمانے ان کی قدر کرے گا مگر مجھ جیسوں کے لیے تو ان کا کلام عبرت کے تازیانوں سے کم نہیں!
    ‏اپریل 18, 2017
    ہادیہ، جاسمن اور لاریب مرزا نے اسے پسند کیا۔
  9. با ادب
    با ادب
    ویسے مجھے یہ تو پتہ نہیں کہ نئے لکھنے والوں نے کیا کیا ہے لیکن مرہم۔کو دیکھ کر ہم۔نے عاطف کو بھی ہاتف پڑھا. ۔ ۔ ۔ معذرت
    ‏اپریل 18, 2017
  10. با ادب
    با ادب
    یہ عبرت کا نہیں شکر کا مقام ہے کہ آج بھی ادب کو زندہ رکھنے والے افراد موجود ہیں ورنہ بے ادبی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ دم گھٹتا ہے. اللہ ان کے قلم میں برکت دے آمین
    ‏اپریل 18, 2017
  11. فرقان احمد
    فرقان احمد
    کہتے ہیں کہ غالب کا ہے اندازِ بیاں اور!
    ‏اپریل 19, 2017
    راحیل فاروق نے اسے پسند کیا۔
  12. ڈاکٹرعامر شہزاد
    ڈاکٹرعامر شہزاد
    جو حیثیت آپ کی ہے کوئی اُس کی گرد کو بھی نہیں پا سکتا ۔
    آپ راحیل فاروق ہیں ۔ اور راحیل فاروق اب کسی شخصیت کا نہیں بلکہ ایک سٹینڈرڈ اور ایک مرتبے کا نام ہے ۔ یہ بچے اسی سٹینڈرڈ کو سامنے رکھ کے جوان ہوئے ہیں ۔ یہ آپ کے باعث ِ فخر ہونا چاہیے ۔
    ‏اپریل 19, 2017
    راحیل فاروق، عاطف ملک اور جاسمن نے اسے پسند کیا۔
  13. عباس اعوان
    عباس اعوان
    عامر بھائی ، آتش بھی تو ابھی جوان ہی ہے۔
    :)
    ‏اپریل 19, 2017
    راحیل فاروق اور ڈاکٹرعامر شہزاد نے اسے پسند کیا۔
  14. محمد تابش صدیقی
    محمد تابش صدیقی
    آپ کے کون سا دانت گرنے لگے ہیں۔ آپ لکھتے رہیں گے تو نئے لکھنے والوں کو حوصلہ ملتا رہے گا۔
    ‏اپریل 19, 2017
  15. ڈاکٹرعامر شہزاد
    ڈاکٹرعامر شہزاد
    محمد تابش صدیقی بھائی لکھنے کے لیے دانتوں کا ہونا ضروری ہے ؟؟؟ میں نے تو ایسے شاعر کے بارے میں بھی سُنا ہے جن کے منہ میں ایک بھی دانت نہیں تھا اور وہ مشاعرے میں بتیسی لانا بھول جاتے تھے تو پھپھ پھپھ کر کے شعر سنایا کرتے تھے ۔
    ‏اپریل 19, 2017
  16. عاطف ملک
    عاطف ملک
    راحیل بھائی!
    اگر کہیں شاعری کے حوالے سے میرا ذکر آئے گا تو آپ کا ذکر بھی لامحالہ آئے گا۔
    استادِ محترم اعجاز عبید صاحب کے ساتھ۔
    باقی!
    "تم جو کہو مناسب........"
    ‏اپریل 19, 2017
  17. فرقان احمد
    فرقان احمد
    ہم نے انہیں ایک لحاظ سے دورِ حاضر کا غالب قرار دیا، ڈاکٹر عامر نے محترم راحیل فاروق کی گڈی اک ذرا اور چڑھا دی، سوچتا ہوں، آنچ ذرا مدہم رکھنی چاہیے تھی ۔۔۔ !!!
    ‏اپریل 19, 2017
  18. عاطف ملک
    عاطف ملک
    ڈاکٹرعامر شہزاد کی باتوں سے متفق ہوں۔
    آپ کو پڑھ کر سیکھا ہے جو تھوڑا بہت آتا ہے۔
    یا جیسے لاریب مرزا نے کہا محفل میں موجود مواد سے۔
    اور استادِ محترم سے۔
    ‏اپریل 19, 2017
  19. ڈاکٹرعامر شہزاد
    ڈاکٹرعامر شہزاد
    فرقان احمد بھائی بات عزت کی ہے ۔ جتنی عزت میں اُن کی کرتا ہوں یہ لفظ تو شاید کچھ بھی نہیں ۔ اگر آپ کو میری باتوں سے اتفاق نہیں تو کوئی بات نہیں ۔ میرا لکھا کون سا پتھر پہ لکیر ہے ۔ آپ مزے سے اختلاف کر سکتے ہیں ۔ ہر کسی کی اپنی رائے ہوتی ہے ۔
    ‏اپریل 19, 2017
  20. فرقان احمد
    فرقان احمد
    اگر راحیل بھیا شاعری کو خدا حافظ کہنے کے فیصلہ واپس لیتے ہیں تو ہم بھی اپنے تبصرے پر قائم رہیں گے، انہیں غالب ثانی بنائے رکھیں گے، ہاں، اگر وہ شاعری کا یہ نگر ویران کر کے جانا چاہتے ہیں تو پھر ہمیں کیا پڑی کہ ان کے لیے عرش سے پرے مکان تلاش کرتے پھریں :)
    ‏اپریل 19, 2017
    راحیل فاروق اور ڈاکٹرعامر شہزاد نے اسے پسند کیا۔
  21. ڈاکٹرعامر شہزاد
    ڈاکٹرعامر شہزاد
    عاطف ملک شکریہ عزت رکھنے کے لیے ۔ جیسے آپ نے اساتذہ کو پڑھ کے سیکھا ہے اور آج ماشا ء اللہ اساتذہ آپ پہ نازاں ہیں ۔ نئے آنے والے لوگ آپ کو پڑھ کے سیکھیں گے ان شاء اللہ ۔
    ‏اپریل 19, 2017
    راحیل فاروق اور عاطف ملک نے اسے پسند کیا۔
  22. فرقان احمد
    فرقان احمد
    ڈاکٹر عامر، آج آپ زیادہ سیریس اور جذباتی لگ رہے ہیں، کہاں کئی آپ کی حسِ مزاح :) ارے صاحب! آپ جذبات کی رو میں بہہ گئے تو ہم بھی گلیسرین ڈھونڈ نکالیں گے کہیں نہ کہیں سے ۔۔۔ ہو جائے مقابلہ؟
    ‏اپریل 19, 2017
  23. ڈاکٹرعامر شہزاد
    ڈاکٹرعامر شہزاد
    مجھے راحیل بھائی نے ججباتی کر دیا ہے ۔ :(
    ‏اپریل 19, 2017
  24. عاطف ملک
    عاطف ملک
    راحیل فاروق بھائی کیلے محبت اور عزت دونوں بے حد ہیں میرے دل میں۔
    انشا اللہ موقعہ ملا اور قسمت نے ساتھ دیا تو ان سے بھی اچھا لکھنے کی کوشش کروں گا۔
    Because I believe in a quotation of a great person "A successful father is not
    more successful than his children
    ‏اپریل 19, 2017
  25. عاطف ملک
    عاطف ملک
    اس لیے راحیل فاروق بھائی!
    خدارا لکھتے رہیے،ورنہ یہ مقام جلدی آنے کے خدشات ہیں :-پی
    اور ابھی تو محمد ریحان قریشی چارج ہو رہے ہیں۔۔۔۔وہ موج میں آئے تو بحرالفصاحت میں طغیانی آنے کے قوی امکانات ہیں :ڈی
    ‏اپریل 19, 2017
  26. فہد اشرف
    فہد اشرف
    راحیل بھائی مرہم صاحب کون ہیں محفل میں؟ عاطف بھائی کو تو جانتا ہوں۔
    ‏اپریل 19, 2017
    راحیل فاروق نے اسے پسند کیا۔
  27. راحیل فاروق
    راحیل فاروق
    معذرت، پیارے لوگو۔ مریم افتخار مراد تھیں۔ فون سے ٹائپ کرنے میں بوڑھے لوگوں کو یہ مسائل تو ہوتے ہیں! ؛)
    ‏اپریل 19, 2017
    فہد اشرف نے اسے پسند کیا۔
  28. فہد اشرف
    فہد اشرف
    مجھے لگا کسی کا تخلص ہوگا :D
    ‏اپریل 19, 2017
    راحیل فاروق نے اسے پسند کیا۔
  29. راحیل فاروق
    راحیل فاروق
    میں اصل میں انگلیاں پھیر (glide) کے ٹائپ کرنے کا عادی ہوں فون پر۔ اس میں کبھی کبھی کچھ نہ کچھ گڑبڑ ہو جاتی ہے تیزی میں۔ مگر سہولت نہایت عمدہ ہے۔ حیرت ہے کہ لوگ اکثر اس سے واقف نہیں ہوتے!
    ‏اپریل 19, 2017
    محمد ریحان قریشی اور فہد اشرف نے اسے پسند کیا۔
  30. راحیل فاروق
    راحیل فاروق
    نشتر ہو سکتا ہے تو مرہم میں کیا برا ہے؟
    بلکہ میں تو کہتا ہوں تمھی رکھ کے شاعری شروع کر دو!
    ‏اپریل 19, 2017
    عاطف ملک اور فہد اشرف نے اسے پسند کیا۔
  31. فہد اشرف
    فہد اشرف
    اگر میں نے شروع کر دی تو آپ شاعری چھوڑیں نہ چھوڑیں محفل ضرور چھوڑ جائیں گے۔ :p
    ‏اپریل 19, 2017
    راحیل فاروق نے اسے پسند کیا۔
  32. مریم افتخار
    مریم افتخار
    شاگرد استاد کی لگائ ہوئی فصل ہوتے ہیں اور انہیں بڑھتا دیکھ کر استاد خوش ہوتا ہے۔ ہمارا فخر یہی ہے کہ اپنے اساتذہ کا فخر بنیں اور اگر استادِ محترم اس طرح کہیں گے تو میں اسے شرم کا مقام سمجھتی ہوں۔
    And I will never let you down !
    ‏اپریل 20, 2017
    ہادیہ، عاطف ملک اور ڈاکٹرعامر شہزاد نے اسے پسند کیا۔
  33. عاطف ملک
    عاطف ملک
    بہت خوب مریم بہن!
    ویسے میرا خیال ہے اور دعا بھی کہ راحیل بھائی کا فیصلہ آفریدی کی طرح کی ریٹائرمنٹ کا تھا یا آج کے پانامہ کیس فیصلے جیسا۔
    ‏اپریل 20, 2017
    ہادیہ اور راحیل فاروق نے اسے پسند کیا۔
  34. مریم افتخار
    مریم افتخار
    ہاہاہاہاہا
    اندر سے بھلا شاگردوں کی ایڈورٹائزمنٹ کا ہو!
    ‏اپریل 20, 2017
    عاطف ملک، ہادیہ اور راحیل فاروق نے اسے پسند کیا۔
  35. عاطف ملک
    عاطف ملک
    ایسی باتیں پبلک فورم پر نہیں کرتے بہنا :-پی
    ‏اپریل 20, 2017