جیہ کے کوائف نامے کے مراسلے پر تبصرے

  1. ابن سعید
    ابن سعید
    یہ نکلنے نکالنے والی بات کب واقع ہوئی؟ ہمیں تو ایسی کوئی اطلاع نہیں ملی! :)
    ‏فروری 3, 2014
  2. ام اریبہ
    ام اریبہ
    بہت اچھا کیا جو آپ آ ئے ورنہ میں بہت اداس ہوتی آپ کو نہ پا کے۔۔اور ماں کو چھوڑ کے جانا بھی نہیں ہے ۔۔۔
    ‏فروری 3, 2014
  3. جیہ
    جیہ
    جی امی جانی اب نہیں جانی والی
    ‏فروری 3, 2014
  4. جیہ
    جیہ
    سعود بھائی آپ کو اطلاع نہیں ملی کہ آپ اس وقت سو گئے تھے :)
    ‏فروری 3, 2014
  5. ابن سعید
    ابن سعید
    ہم تو نہ مانیں! ہم تو اب بھی اسی بات پر قائم ہیں کہ ایسا کچھ ہوا ہی نہیں۔۔۔ :) :) :)
    ‏فروری 3, 2014
  6. جیہ
    جیہ
    آپ کی مان لیتے ہیں
    ‏فروری 3, 2014
  7. نکتہ ور
    نکتہ ور
    آپ کو یوں لکھنا چاہیے تھا
    شاید مجھے نکل کے پچھتانا پڑے کبھی۔۔۔ محفل میں اس خیال سے پھر آگیا ہوں میں۔۔۔:)
    ‏فروری 3, 2014
  8. انیس الرحمن
    انیس الرحمن
    شاید یہاں سے جا کے پچھتارہی ےتھیں آپ
    محفل میں اس خیال سے پھر آگئی ہیں جلد
    D:
    ‏فروری 3, 2014
  9. جیہ
    جیہ
    فکر ہر کس بقدر ہمت اوست
    ‏فروری 3, 2014
  10. نایاب
    نایاب
    اچھی بہنا ۔ سچی بات کہ آپ کا محفل سے دور رہنے کا اعلان پڑھ کر بہت پچھتاوا ہوا کہ کہیں آپ کےمحفل سے بدظن ہونے میں میرے تحریری بحث و مباحثہ کا دخل نہ ہو ۔۔۔۔۔۔ آپ کو دیکھ کر بے انتہا خوشی سی ہوئی ۔ بہت دعائیں
    ‏فروری 3, 2014
  11. ابن رضا
    ابن رضا
    خوش آمدید
    ‏فروری 3, 2014
  12. جیہ
    جیہ
    نایاب بھیا بات یہ ہے کہ بہت سے بھائی محفل پر رگ جان ہیں مگر چند زمروں میں وہی بھائی بقول غالب دشمن ایمان و آگہی بن جاتے ہیں۔ اور یہی بات دکھ دیتی ہے
    ‏فروری 3, 2014
  13. جیہ
    جیہ
    @ابن رضا بھائی تشکر
    ‏فروری 3, 2014
  14. ابن رضا
    ابن رضا
    اس کا آسان حل یہ ہے کہ سب اپنے اپنے عقائد کی پیروی کے لیے آزاد ہیں اور خود اپنے اعمال کے جواب دہ ہیں اس لیے نہ تو ہمیں ان پر اپنا عقیدہ تھوپنا چاہیے نہ ہی ان کو ہمارے عقیدے کا تمسخر اڑانا چاہیے کہ یہ ہماری آزادی کے خلاف ہے
    ‏فروری 3, 2014
  15. ملائکہ
    ملائکہ
    کیا ہوا جیہ آپی کسے سے ناراض ہیں کیا؟؟ کیوں گئیں تھیں آپ :-(
    ‏فروری 3, 2014
  16. قیصرانی
    قیصرانی
    ویلکم بیک :)
    ‏فروری 3, 2014
  17. نایاب
    نایاب
    میری محترم بہنا ۔ ہم سب جو یہ دھاگہ بہ دھاگہ من چاہی فلاسفی بگھارتے نظر آتے ہیں ۔ یہ درحقیقت ہم سب کا اپنے اپنے یقین و ایمان پر غیر متزلزل یقین کا نتیجہ ہے ۔
    کہیں کوئی بزرک محفل سجائے بیٹھے تھے ۔ اک رکن محفل نے کہا کہ خبر ملی ہے کہ فلاں صاحب کا انتقال ہو گیا ۔ ان بزرگ نے یہ خبر سن کر دعا کے لیئے ہاتھ بلند کر دیئے ۔ جملہ حاضرین محفل نے اقتدا کی ۔
    ‏فروری 3, 2014
  18. نایاب
    نایاب
    دعا کے بعد اک رکن نے کہا کہ " اے شیخ محترم میں بہت حیران ہوں ۔ آپ نے اس کے لیئے دعائے مغفرت فرمائی جو کہ ہمیشہ اپنی تحریر و تقریر میں آپ کی نسبت تنقید بیان کرتا تھا ۔؟ ان بزرگ نے فرمایا کہ ان کی تنقید ان کے ایمان کی پختگی اور یقین کا نتیجہ ۔اگر وہ مجھ پر ناقد نہ ہوتے تو گویا وہ اپنے ایمان پر یقین کامل نہ رکھنے والوں میں شمار ہوتے ۔
    ‏فروری 3, 2014
  19. عائشہ عزیز
    ‏فروری 4, 2014