محمد بلال اعظم کے کوائف نامے کے مراسلے پر تبصرے

  1. قیصرانی
    قیصرانی
    ونڈوز کے ساتھ کون سی عقلمندیاں ہو سکتی ہیں برادرم :)
    ‏جولائی 18, 2013
  2. سید ذیشان
    سید ذیشان
    ایسا کیا ہو گیا چھوٹے بھائی؟
    ‏جولائی 18, 2013
  3. محمد بلال اعظم
    محمد بلال اعظم
    قیصرانی انکل ونڈوز کا انٹرفیس بہت اچھا ہے خاص طور پہ 8 کا۔ یوبنٹو تو بے کار لگی ہے۔
    ‏جولائی 18, 2013
  4. محمد بلال اعظم
    محمد بلال اعظم
    ذیشان بھائی۔۔۔ اس میں تو ونڈوز کا کوئی سافٹوئر نہیں چلتا۔ حتیٰ کہ ورڈ کی فائلز بھی اوپن نہیں کرتاا۔
    ‏جولائی 18, 2013
  5. قیصرانی
    قیصرانی
    انٹرفیس کو دیکھنا ہے تو اور بات ہے۔ لیکن اگر سکیورٹی اور سٹیبلٹی کی طرف دیکھنا ہے تو پھر ونڈوز کو بھول جائیے :)
    ‏جولائی 18, 2013
  6. قیصرانی
    قیصرانی
    آپ ایسا کریں کہ لبر آفس یا پھر اوپن آفس سے ان فائلز کو اوپن کریں۔ ڈی او سی ایکس فائلز کا کنفرم نہیں، ڈی او سی ٹائپ کی فائلز کھول سکتے ہیں :) ورنہ گوگل ڈاکس پر اپ لوڈ کریں اور مطلوبہ فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کر لیں
    ‏جولائی 18, 2013
  7. محمد بلال اعظم
    محمد بلال اعظم
    خیر اب تو میں دوبارہ ونڈوز پہ آ گیا ہوں۔ وہ تو سمجھ ہی نہیں آیا۔
    ‏جولائی 18, 2013
  8. قیصرانی
    قیصرانی
    جیسے ونڈوز کو سیکھنے پر چند دن لگے تھے، ویسے ہی اوبنتو کو سیکھنے میں چند دن تو لگائیں۔ پندرہ منٹ میں چائے مشکل سے بنتی ہے :)
    ‏جولائی 18, 2013
  9. سید ذیشان
    سید ذیشان
    یہ بات تو درست ہے ونڈوز الی عیاشیاں اس میں نہیں ہیں۔ لیکن ونڈوز کے مقابلے میں زیادہ سٹیبل ہے جیسے قیصرانی بھائی نے کہا۔
    ‏جولائی 18, 2013
  10. محمد بلال اعظم
    محمد بلال اعظم
    ہمم یہ تو ہے۔ آپ اس کے متعلق کوئی اچھا سا لنک بتائیے تاکہ میں دوبارہ کرنے پہ آمادہ ہو جاؤں۔
    ‏جولائی 18, 2013
  11. محمد بلال اعظم
    محمد بلال اعظم
    ذٰشان بھائی آپ کونسا او ایس استعمال کرتے ہیں اور 'سٹیبل" سے کیا مراد ہے؟
    ‏جولائی 18, 2013
  12. قیصرانی
    قیصرانی
    میرا مشورہ ہے کہ فیڈورا ٹرائی کریں یا اوبنتو۔ لیکن جب بھی کریں تو ڈؤئل بوٹ کریں اور کم از کم چند دن ضرور استعمال کریں
    ‏جولائی 18, 2013
  13. محمد بلال اعظم
    محمد بلال اعظم
    ڈؤئل بوٹ سے کیا مراد؟ کیا ونڈوز کے سار=تھ ہی کروں۔ یعنی ڈبل آپریٹنگ سسٹم۔
    ‏جولائی 18, 2013
  14. قیصرانی
    قیصرانی
    جی، اس طرح مسئلہ نہیں ہوگا۔ ایسا بھی کر سکتے ہیں کہ آپ یو ایس بی پر انسٹال کر لیں اوبنتو اور اس سے ٹرائی کرتے رہیں؟ لیکن شرط وہی ہے کہ آپ روز تین سے پانچ گھنٹے کا وقت دیں اور کم از کم ایک ہفتہ استعمال کریں۔ پھر رائے دیں :)
    ‏جولائی 18, 2013
  15. سید ذیشان
    سید ذیشان
    مجھے تو لینکس کی ضرورت جیالحال نہیں ہے لیکن ماضی میں فیڈورا استعمال کر چکا ہوں۔ قیصرانی بھائی سے متفق ہوں کہ dual boot ہونا چاہئے اور کمپیوٹر سٹارٹ کرتے وقت کسی ایک کا نتخاب کر سکیں۔
    ‏جولائی 18, 2013
  16. محمد بلال اعظم
    محمد بلال اعظم
    پھر کرتا ہوں دوبارہ یوبنٹو۔ شاید رائے بدل جائے۔
    ‏جولائی 18, 2013
  17. قیصرانی
    قیصرانی
    پچھلے سال سابقہ فننش وزیر اعظم Esko Aho سے بات ہو رہی تھی تو انہوں نے ایک بہت اچھی بات کہی۔ آپ کسی بھی فیلڈ میں اگر مہارت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو کم از کم 10،000 گھنٹے صرف کریں۔ یعنی دس ہزار گھنٹے جب آپ کسی ایک کام پر توجہ دیتے ہیں تو آپ کو اس پر عبور حاصل ہو جاتا ہے۔ ونڈوز پر ہمارے موجودہ عبور کی وجہ یہی ہے کہ ہم نے اس پر ان گنت گھنٹے لگائے ہیں :)
    ‏جولائی 18, 2013
  18. محمد بلال اعظم
    محمد بلال اعظم
    متفق ہوں۔ یقینا یہی وجہ ہے۔
    ‏جولائی 18, 2013