محب علوی کے کوائف نامے کے مراسلے پر تبصرے

  1. محمدصابر
    محمدصابر
    آپ کے ہاں اٹھارہ ہوں گے۔ کچھ علاقوں میں تو قیامت کا دن گزر چکا۔ :)
    ‏دسمبر 21, 2012
  2. قیصرانی
    قیصرانی
    ہو سکتا ہے کہ لوکل قیامت ہو؟ یعنی صرف اس کے ماننے والوں پر ہی آنی ہو۔ ویسے قیامت نہ آئی تو یہ اس کے ماننے والوں کے لئے قیامت کی گھڑی ہی ہوگی :)
    ‏دسمبر 21, 2012
  3. محمد یعقوب آسی
    محمد یعقوب آسی
    آپ کن ڈھکوسلوں میں پڑے ہوئے ہیں، صاحب!
    میرے لئے وہ گھڑی قیامت ہو گی جب میری روح بدن کو چھوڑ چلے گی۔ اور اس کا نہ مجھے پتہ ہے نہ آپ کو۔ رہی بات تیاری کی تو اس کے لئے موت (یعنی اس گھڑی کے بعد ) پر حقیقی ایمان و عمل ضروری ہے۔ اللہ ایمان و عمل نصیب فرمائے،
    ‏دسمبر 21, 2012
  4. محب علوی
    محب علوی
    آپ کے ہاں کیسے گزر گیا محمدصابر ، بہرحال تمام احباب اپنے اپنے مقامی وقت کے مطابق قیامت کا انتظار کریں۔ :)
    ‏دسمبر 21, 2012
  5. محب علوی
    محب علوی
    قیامت تو مقامی ہی لگتی ہے اور ایسی ایک قیامت کچھ ماہ پہلے ایک پادری کے وعظ کے بعد کچھ لوگوں پر آئی بھی تھی
    ‏دسمبر 21, 2012
  6. محب علوی
    محب علوی
    محمد یعقوب آسی صاحب،
    یہ فقط آج کے دن کو گزارنے کے لیے تبصرے ہو رہے ہیں ورنہ اتنا یقین ہوتا تو یہ پیغام لکھ رہا ہوتا :)۔ آپ کی بات سے متفق ہوں مگر سچ یہ ہے کہ اس قیامت کا ہمیں احساس ہی نہیں اور فکر تو ہے ہی نہیں۔
    ‏دسمبر 21, 2012