ماہنامہ کمپیوٹنگ اگست 2012 کا شمارہ شائع ہو چکا ہے

علمدار

محفلین
ComputingTitleAugust2012.jpg


ماہنامہ کمپیوٹنگ کا تازہ شمارہ مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ جس میں آپ کمپیوٹر کے حوالے سے کئی دلچسپ اور مفید مضامین پڑھ سکتے ہیں۔
 

رانا

محفلین
بہت شکریہ علمدار صاحب۔
جب کمپیوٹنگ کا آغاز ہوا تھا تو میں اس کا باقاعدہ قاری تھا۔ اور میرے پسندیدہ رسالوں میں شامل تھا۔ اس کے اسطرح بند ہوجانے کا مجھے کافی افسوس ہوا تھا۔ کچھ ماہ تک تو امید لگا رکھی کہ شائد اگلے مہینے آجائے۔ پھر امید بالکل ہی دم توڑ گئی۔ اسے دوبارہ شروع کرنے پر میری طرف سے بہت بہت مبارک باد قبول کریں۔
 

Zahid Farid Khawaja

محفلین
بہت بہت شکریہ مجھے امید ہے کہ اس میں کافی زیادہ معلومات ملیں گی۔میں اسے کہاں سے خریدوں براہ مہربانی رہنمائی کریں اگر اس کو مفید پایا تو میں اپنے دوستوں کو تحفہ دینا پسند کروں گا۔
 

رانا

محفلین
اس رسالے میں صرف مائکروسوفٹ ($M) ٹیکنالوجی پر اتنا فوکس کیوں ہے؟
یہ خاص شمارہ ہوگا نا۔:)
ویسے بالکل ایسا نہیں ہے۔ میں نے اسکے تمام شمارے پڑھےہوئے ہیں۔ اس میں لنکس اور دوسری ٹیکنالوجیز پر بھی کافی لکھا جاتا رہا ہے۔ خاص طور پر لنکس کے حوالے سے کافی اچھے مضامین آتے رہے ہیں۔ جن میں سے ایک تو اپنے شاکر بھائی دوست کا بھی لکھا ہوا پڑھا تھا۔
 

دوست

محفلین
لینکس پر لکھنے والی شخصیت محمد علی مکی کی تھی۔ اس کے بعد میں نے دو ایک بار لکھا۔ اب تو زمانے گزر گئے۔ نہ وہ وقت رہا، نہ جوانی رہی اور نہ شوق رہا۔ چار سال کے بعد کمپیوٹنگ شائع ہو رہا ہے۔ دیکھتے ہیں کیا کرتا ہے، کتنا عرصہ چلتا ہے۔
 

علمدار

محفلین
تمام دوستوں کا شکریہ۔ اگست کا شمارہ مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ پہلے کی طرح کمپیوٹنگ میگزین تمام چھوٹے بڑے شہروں میں دستیاب ہو۔ ان شا اللہ جلد ہم اس کوشش میں کامیاب بھی ہو جائیں گے اور میگزین بھی بروقت قارئین کو ملتا رہے گا۔
 
Top