رہنمائی برائے تعلیم

احمد بلال

محفلین
محترم بھائی جزاک اللہ خیراء
اللہ تعالی زندگی کے ہر مقام پر آپ کا حامی و ناصر ہو آمین
یہ آئی ایس ایس کا ٹیسٹ کیسے اور کہاں ہوتا ہے ۔ ؟
اگر اس بارے مزید تفصیل لکھ دیں تو دعا ہی ہے اپنے پاس ۔
اخبا ر میں اس کا ایڈ آ جاتا ہے۔ ویسے سال کے شروع میں ہو جاتے ہیں فرسٹ ائیر کے رزلٹ کی بیس پر۔ پہلے ان کا ایک ٹیسٹ ہوتا ہے۔ اس میں پاس ہو جائے تو کوہاٹ میں بھیجا جاتا ہے آرمی کے سینٹر میں۔ وہاں فائینل سلیکشن ہوتی ہے۔ تیاری کےلیے اکیڈمیاں بھی ہیں اور کتابیں بھی مل جاتی ہیں۔ ویسے آپ کی رہائش کہاں ہے؟
 
احمد بلال

محفلین
محترم بھائی
جزاک اللہ خیراء
آپ نے بہت محنت سے معلومات فراہم کی ہیں
اللہ آپ کو اس کا اجر دے آمین
ان شاءاللہ کل سے میرا بچہ آپ سب کے ساتھ خود یہاں گفتگو کرتے اپنے مستقبل کی پلاننگ کرے گا ۔
یقین کامل ہے کہ آپ سب روشن علم کی حامل ہستیاں اسے توجہ سے نوازیں گی ۔
ان شاءاللہ
ان شاء اللہ ضرور
 
نایاب

لائبریرین
اخبا ر میں اس کا ایڈ آ جاتا ہے۔ ویسے سال کے شروع میں ہو جاتے ہیں فرسٹ ائیر کے رزلٹ کی بیس پر۔ پہلے ان کا ایک ٹیسٹ ہوتا ہے۔ اس میں پاس ہو جائے تو کوہاٹ میں بھیجا جاتا ہے آرمی کے سینٹر میں۔ وہاں فائینل سلیکشن ہوتی ہے۔ تیاری کےلیے اکیڈمیاں بھی ہیں اور کتابیں بھی مل جاتی ہیں۔ ویسے آپ کی رہائش کہاں ہے؟
محترم بھائی ڈسکہ سیالکوٹ کے قریب اک گاؤں سے تعلق ہے ۔
فرسٹ ایئر کا رزلٹ تو شاید اس ماہ کے آخر میں متوقع ہے ۔
آرمی والوں کی کوئی سائٹ کا علم ہو تو لنک دے دیں ۔
شکریہ
 
احمد بلال

محفلین
محترم بھائی ڈسکہ سیالکوٹ کے قریب اک گاؤں سے تعلق ہے ۔
فرسٹ ایئر کا رزلٹ تو شاید اس ماہ کے آخر میں متوقع ہے ۔
آرمی والوں کی کوئی سائٹ کا علم ہو تو لنک دے دیں ۔
شکریہ
ابھی تو نہیں پتہ پھر معلوم کر کے بتا دوں گا
 
سبط الحسین

لائبریرین
آرمی میں جوائن کرنے سے متعلق تمام معلومات مندرجہ ذیل لنک سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ https://www.joinpakarmy.gov.pk/
لیکن میرے ذاتی تجربے کے مطابق آرمی ایک ایسا شارٹ کٹ ہے جو کہ آپ کے شوق اور لگن کے ساتھ ساتھ آپ کی قسمت پر بھی بہت منحصر ہے۔ اس لیے میرے ذاتی خیال میں اگر تو آپ کے صاحبزادے آرمی میں جانے کا شوق رکھتے بھی ہیں پھر بھی ان کو دو رخی حکمت عملی اپنانی پڑھے گی جہاں اسے اپنی روزمرہ تعلیم پر بھی بھرپور توجہ دینی ہوگی اور ساتھ ہی آرمی کے امتحان کے لیے ضروری تیاری بھی کرنی ہوگی۔ اگر تو آرمی میں نوکری مل جائے پھر تو اچھی بات ہے ، ورنہ پھر پیشہ وارانہ تعلیم کو جاری رکھا جائے ۔ جہاں تک سوال پیشہ وارانہ تعلیم کا ہے تو جیسے بہت سارے احباب نے اوپر لکھا ہے (جس سے میں مکمل متفق ہوں) اس کا چناؤ آپ کے بیٹے کو خود اپنے رحجان، مستقبل میں نوکری کے مواقع اور داخلے کے امکانات کو سامنے رکھ کر کرنا ہوگا۔ میرے خیال میں اس وقت سب سے بہتر کام آپ اس کی مکمل راہنمائی کے سلسلے میں کر سکتے ہیں ۔آپ کو اسے مستقبل کے تمام خدشات (مالی اور گھریلو مشکلات) اور مختلف شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے کے امکانات ، لیول آف کمپیٹیشن ،اور فوائد سے مکمل آگاہی (اس سلسلے میں رہنمائی آپ اوپر دئے گئے مختلف لنکز سے حاصل کر سکتے ہیں ) کے ساتھ ساتھ اس کی اپنی مرضی کے تعلیمی شعبے میں حصول تعلیم کے سلسلے میں جہاں تک ممکن ہو مکمل حوصلہ افزائی بھی کرنی ہوگی
 
Top